ایک ذاتی تجربہ
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
+377
روایات سید نا محمود
جماعت کو حاصل نہیں۔ہر شخص اقرار کرے گا کہ اس سے درجنوں گنے زیادہ طاقت اس وقت
جماعت کو حاصل ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مسٹر جناح کی وفات کے بعد اگر وہ مسلمان جو واقعہ میں
ان سے محبت رکھتے تھے اور ان کے کام کی قدر کو پہچانتے تھے۔بچے دل سے یہ عہد کر لیں کہ جو
منزل پاکستان کی انہوں نے تجویز کی تھی۔وہ اس سے بھی آگے اُسے لے جانے کی کوشش
کریں گے اور اس عہد کے ساتھ ساتھ وہ پوری تن دہی سے اس کو نباہنے کی کوشش بھی کریں۔تو
یقیناً پاکستان روز بروز ترقی کرتا چلا جائے گا اور دنیا کی مضبوط ترین طاقتوں میں سے ہو جائے گا۔چونکہ میرے پردادا اور نظام الملک کو ایک ہی سال میں خطاب اور عہدہ ملا تھا۔اس
لئے مجھے اس خاندان کی تاریخ کے ساتھ کچھ دلچسپی رہی ہے۔1707ء میں ہی ان کو خطاب ملا۔ہے اور 1707ء میں ہی میرے پردادا مرزا فیض محمد صاحب کو خطاب ملا تھا۔ان کو نظام الملک اور
میرے پردادا کو عضدالدولہ۔اس وقت میرے پاس کا غذات نہیں ہیں۔جہاں تک عہدے کا سوال
ہے۔غالباً نظام الملک کو پہلے پانچ ہزاری کا عہدہ ملا تھا۔لیکن مرزا فیض محمد صاحب کو مفت ہزاری کا
عہدہ ملا تھا۔اس وقت نظام الملک با وجود دکن میں شورش کے دلی میں بیٹھے رہے اور تب دکن گئے
تھے جب دکن کے فسادات مٹ گئے تھے۔سلطان حید ر الدین کی جنگوں میں بھی حیدر آباد نے
کوئی اچھا نمونہ نہیں دکھایا تھا۔مرہٹوں کی جنگوں میں بھی اس کا رویہ اچھا نہیں تھا۔انگریزوں کے
ہندوستان میں قدم جمنے میں بھی حیدر آباد کی حکومت کا بہت کچھ دخل تھا۔مگر جہاں بہادری کے
مقابلہ میں نظام کبھی اچھے ثابت نہیں ہوئے وہاں عام دور اندیشی اور انصاف اور علم پروری میں
یقیناًیہ خاندان نہایت اعلیٰ نمونے دکھاتا رہا ہے اور اسی وجہ سے کسی اور ریاست کے باشندوں میں
اپنے رئیس سے اتنی محبت نہیں پائی جاتی جتنی کہ نظام کی رعایا میں نظام کی پائی جاتی ہے۔انصاف کے معاملہ میں میرا اثر یہی رہا ہے کہ حیدر آباد کا انصاف برطانوی راج سے
بھی زیادہ اچھا تھا۔ہندو مسلمان کا سوال کبھی نظاموں نے اٹھنے نہیں دیا اور ان خوبیوں کی وجہ
سے وہ ہمیشہ ہی ہندوستان کے مسلمانوں میں مقبول رہے۔(الفضل 21 ستمبر 1948 ء جلد 2 نمبر 24 صفحہ 4)
ایک ذاتی تجربہ
ہم میں سے کوئی احمدی سوائے اس کے کہ جس کے دل میں خرابی پیدا ہو چکی ہو یا جس
تذکار مهدی )
378
روایات سید نا محمودی
کے ایمان میں کوئی نقص واقع ہو چکا ہو ایسا نہیں تھا جس کے دل میں کبھی بھی یہ خیال آیا ہو کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فوت ہو جائیں گے اور ہم آپ کے پیچھے زندہ رہ جائیں گے
چھوٹے کیا اور بڑے کیا، بچے کیا اور بوڑھے کیا ، مرد کیا اور عورتیں کیا سب یہی سمجھتے تھے کہ ہم
پہلے فوت ہوں گے اور حضرت صاحب زندہ رہیں گے۔غرض کچھ شدت محبت کی وجہ سے اور کچھ
اس تعلق کی عظمت کی وجہ سے جو نبی کو خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ معلوم نہیں اللہ تعالیٰ
اپنے نبی کو کتنی لمبی عمر دے گا۔چاہے کوئی شخص یہ خیال نہ کرتا ہو کہ یہ نبی ہمیشہ زندہ رہے گا مگر یہ
خیال ضرور آتا ہے کہ ہم پہلے فوت ہوں گے اور خدا تعالیٰ کا نبی دنیا میں زندہ رہے گا۔چنانچہ
بسا اوقات اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس سال کے نوجوان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں حاضر ہوتے اور نہایت لجاجت سے عرض کرتے کہ حضور ہمارا جنازہ خود پڑھائیں
اور ہمیں تعجب آتا کہ یہ تو ابھی نوجوان ہیں اور حضرت صاحب ستر برس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے
ہیں اس کے علاوہ آپ بیمار بھی رہتے ہیں مگر یہ کہتے ہیں کہ ہمارا جنازہ آپ پڑھا ئیں۔گویا
انہیں یقین ہے کہ حضرت صاحب زندہ رہیں گے اور وہ آپ کے سامنے فوت ہوں گے۔اسی کا
یہ نتیجہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب وفات پاگئے تو دس پندرہ دن تک سینکڑوں
آدمیوں کے دلوں میں
کئی دفعہ یہ خیال آتا کہ آپ ابھی فوت نہیں ہوئے۔میرا اپنا یہ حال تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے تیسرے دن میں ایک دوست کے ساتھ باہر سیر کے
لئے گیا اور دارالانوار کی طرف نکل گیا۔ان دنوں ایک اعتراض کے متعلق بڑا چرچا تھا اور سمجھا
جاتا تھا کہ وہ بہت ہی اہم ہے۔راستہ میں میں نے اس اعتراض پر غور کرنا شروع کر دیا اور
خاموشی سے سوچتا چلا گیا۔مجھے یک دم اس اعتراض کا ایک نہایت ہی لطیف جواب سو جھ گیا اور
میں نے زور سے کہا کہ مجھے اس اعتراض کا جواب مل گیا ہے۔اب میں گھر چل کر حضرت صاحب
سے اس کا ذکر کروں گا اور آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کی وفات پر جو فلاں اعتراض دشمنوں نے کیا ہے
اس کا یہ جواب ہے حالانکہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وفات پائے تین دن گزر
چکے تھے۔تو وہ لوگ جنہوں نے اس عشق کا مزا چکھا ہوا ہے وہ جانتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
کی زندگی میں وہ کیا خیال کرتے تھے اور آپ کی وفات پر اُن کی کیا قلبی کیفیات تھیں۔یہی حال
صحابہ کا تھا۔انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عشق تھا اُس کی مثال تاریخ کے صفحات