سلسلہ کے کام خدا تعالیٰ کرتا ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
کارمهدی
381
روایات سید نا محمود
سلسلہ کے کام خدا تعالی کرتا ہے
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا
کہ اب سلسلہ تباہ ہو جائے گا اور دشمن خوش تھا کہ چندہ آنا اب بند ہو جائے گا اور جماعت کی ترقی
رک جائے گی۔مگر جب لوگوں نے ایک دو سال کے بعد دیکھا کہ جماعت افراد کی تعداد کے
لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے، قربانی کے لحاظ سے بڑھ گئی ہے اور اشاعت دین کے لحاظ سے بھی بڑھ
گئی ہے۔تو انہوں نے یہ نئی بات بنا لی کہ اصل میں مولوی نورالدین صاحب جماعت میں ایک
بہت بڑے عالم ہیں اور سلسلہ کی تمام ترقی کا انحصار انہی پر ہے۔مرزا صاحب کی زندگی میں تمام
کام مولوی صاحب ہی کرتے تھے۔گو ظاہر میں مرزا صاحب کا نام رہتا تھا۔چنانچہ کئی مولوی طرز
کے لوگ جو ظاہری امور کی قدر زیادہ کیا کرتے ہیں۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے زمانہ میں ہی کہا کرتے تھے کہ اس سلسلہ کو مولوی نورالدین صاحب چلا رہے ہیں انہوں نے
جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد دیکھا کہ مولوی صاحب کے زمانہ میں سلسلہ
پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے خوش ہو کر کہنا شروع کر دیا کہ ہم نہ کہتے تھے کہ
تمام کام مولوی نورالدین صاحب کا ہے۔غرض حضرت خلیفہ اسیح اول کے وقت سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر گیا اور مخالفوں نے
یہ کہہ کر اپنے دل کوتسلی دینی شروع کر دی کہ یہ تمام کارروائی نورالدین کی ہے اس کی وفات کے بعد یہ
سلسلہ تباہ ہو جائے گا۔حضرت خلیفتہ اُسی اول جب وفات پا گئے تو ان کے بعد اگر جماعت کے وہ
مشہور لوگ جو اثر اور رسوخ رکھتے تھے جیسے خواجہ کمال الدین صاحب یار یویو آف ریلیجنز کی ایڈیٹری کے
لحاظ سے مولوی محمد علی صاحب خلیفہ منتخب ہو جاتے تو انگریزی دان طبقہ یہ خیال کرتا کہ اب جماعت کی
ترقی کی وجہ یہ ہے کہ کوئی انگریزی میں دسترس رکھنے والا خلیفہ ہو گیا ہے کیونکہ یہ مغربی علوم کے غلبہ کا ہی
زمانہ ہے مولویوں اور ملانوں سے یہ کام نہیں ہو سکتا۔جیسے حضرت خلیفہ اول بعض دفعہ فرمایا کرتے تھے
کہ بعض لوگ ہمیں غصہ سے قُلُ آعُوذِ نے ملا کہہ دیا کرتے ہیں تو اگر ان میں سے کوئی خلیفہ ہو جاتا
تو انگریزی دان طبقہ پھر بھی یہ خیال کر سکتا تھا کہ ممکن ہے جماعت کی ترقی انہی کی وجہ سے ہو مگر اللہ تعالیٰ
نے اس الزام کو دور کرنے کے لئے کہ یہ سلسلہ انسانوں پر چل رہا ہے اس انسان کو خلافت کے لئے چنا
تذکار مهدی )
382
روایات سید نا محمودی
جس کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ نالائق ہے، نا تجربہ کار ہے، کم علم ہے اور وہ جماعت کو تباہ کر دے گا تا
دنیا پر یہ ظاہر کرے کہ یہ خدا کا سلسلہ ہے کسی انسان کا قائم کردہ سلسلہ نہیں۔بے شک حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کے مقرب تھے مگر اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ سلسلہ ان کا بھی نہیں بلکہ میرا تھا اور
بے شک حضرت مولوی نورالدین صاحب ایک بہت بڑے عالم تھے مگر ان
کا علم بھی میرے فضل کا نتیجہ
تھا اور سلسلہ ان کا نہیں بلکہ میرا تھا اور اس کے بعد خدا نے اس انسان کو خلافت کے لئے چنا جس کے
متعلق دنیا یہ حقارت سے کہتی تھی کہ وہ نہ ظاہری علوم سے آگاہ ہے نہ باطنی علوم جانتا ہے، نہ اس کی
صحت اچھی ہے نہ اسے کوئی رعب اور دبدبہ حاصل ہے اور نہ ہی کسی اور رنگ میں وہ لوگوں میں مشہور
ہے اور اس طرح خدا نے ظاہر کر دیا کہ اس سلسلہ کو ترقی دینا میرا کام ہے اور میں اگر چاہوں تو مٹی سے
بھی بڑے بڑے کام لے سکتا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلے خدائی مدد پر چلتے ہیں کسی انسان کی
وجہ سے نہیں چلتے اور اگر ہماری جماعت کسی وقت یہ سمجھ لے کہ فلاں شخص کے بیمار ہونے یا چلے جانے یا
وفات پا جانے سے سلسلہ کے کام میں خرابی پیدا ہو جائے گی تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس نے
تو کل کو چھوڑ دیا۔جب تک ہماری جماعت میں یہ تو کل رہے گا ممکن ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نئے سے نئے
آدمی کام کرنے والے پیدا نہ کرے۔آخر ہماری جماعت میں لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں اور مر بھی جاتے
ہیں مگر کیا کبھی بھی ہمارے کاموں میں رخنہ پڑا؟ ہم نے تو دیکھا ہے کہ جب بھی ایسا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ
فوراً ایسے آدمی کھڑے کر دیتا ہے جو ان کے کام کو سنبھال لیتے ہیں۔حضرت خلیفتہ امیج اول کو علمی لحاظ سے دنیا میں خاص شہرت حاصل تھی۔اسی طرح مولوی
سید محمد احسن صاحب بھی بہت مشہور تھے۔مولوی سید سرور شاہ صاحب اور قاضی سیدامیرحسین صاحب
بھی بڑے پایہ کے عالم تھے گو باہر ان کی علمی شہرت نہیں تھی مگر حضرت خلیفہ امسیح اول کی وفات کی وجہ
سے ایک عالم تو اس طرح ختم ہو گیا اور دوسرا عالم سلسلہ خلافت سے مرتد ہو گیا۔تب وہی لوگ
جو دس دن پہلے گمنام زندگی بسر کر رہے تھے یک دم آگے آگئے۔چنانچہ حافظ روشن علی صاحب مرحوم،
میر محمد اسحاق صاحب اور مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم نمایاں ہونے شروع ہو گئے۔ان میں سے
ایک کتابوں کے حوالے یادرکھنے کی وجہ سے اور باقی دو اپنے مباحثوں کی وجہ سے جماعت میں اتنے
مقبول ہوئے کہ مجھے یاد ہے اُس وقت ہمیشہ جماعتیں یہ لکھا کرتی تھیں کہ اگر حافظ روشن علی صاحب اور
میر محمد اسحاق صاحب نہ آئے تو ہمارا کام نہیں چلے گا۔حالانکہ چند مہینے پہلے حضرت خلیفہ اول کی زندگی