خلافتِ احمدیہ کا ذکر
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
387
روایات سیّد نا محمود
اس کو تو وحی حضرت علی کے لئے دی گئی تھی وہ بھول کر رسول کریم کی طرف کیوں چلا گیا۔اس کے
بعد وہ فوت ہو گیا۔اس پر کسی جلے ہوئے سنی نے کہ دیا اگر وہ تھوڑی دیر زندہ رہتا تو یہ بھی کہہ دیتا
تھوڑ اسا بغض خدا سے رکھنا کہ جبرائیل کو بھیجنے میں اس نے دھوکا کھایا۔معلوم ہوتا ہے کسی سنی نے
یہ قصہ بنایا ہے جس میں اس نے یہ دکھایا ہے کہ اگر شیعوں کے عقیدوں کو تسلیم کیا جائے تو پھر
سب سے بغض رکھنا پڑتا ہے۔مخالفین احمدیت کے بارہ میں جماعت احمدیہ کونصیحت۔انوار العلوم جلد 9 صفحہ 94 تا 95)
خلافت احمدیہ کا ذکر
یہ تو اس خلافت کی تاریخ ہے جو رسول کریم ﷺ کے معا بعد ہوئی۔اب میں اس
خلافت کا ذکر کرتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے وقت بھی جماعت کی ذہنی کیفیت وہی تھی جو آنحضرت معے کے وقت میں صحابہ کی تھی
چنانچہ ہم سب یہی سمجھتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابھی وفات نہیں پاسکتے اس کا نتیجہ یہ تھا
کہ کبھی ایک منٹ کے لئے بھی ہمارے دل میں یہ خیال نہیں آیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جب فوت ہو جائیں گے تو کیا ہو گا۔میں اس وقت بچہ نہیں تھا بلکہ جوانی کی عمرکو پہنچا ہوا تھا، میں
مضامین لکھا کرتا تھا، میں ایک رسالے کا ایڈیٹر بھی تھا، مگر میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
کبھی ایک منٹ بلکہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی میرے دل میں یہ خیال نہیں آیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام وفات پا جائیں گے حالانکہ آخری سالوں میں متواتر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو ایسے الہامات ہوئے جن میں آپ کی وفات کی خبر ہوتی تھی اور آخری ایام میں تو ان کی
کثرت اور بھی بڑھ گئی مگر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایسے الہامات ہوتے
رہے اور باوجود اس کے کہ بعض الہامات و کشوف میں آپ کی وفات کے سال اور تاریخ وغیرہ کی
بھی تعین تھی اور باوجود اس کے کہ ہم الوصیت“ پڑھتے تھے ہم یہی سمجھتے تھے کہ یہ باتیں شاید
آج سے دوصدیاں بعد پوری ہوں گی اس لئے اس بات کا خیال بھی دل میں نہیں گزرتا تھا کہ
جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام وفات پا جائیں گے تو کیا ہوگا اور چونکہ ہماری حالت ایسی تھی
کہ ہم سمجھتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے سامنے فوت ہی نہیں ہو سکتے
تذکار مهدی )
388
روایات سید نا محمود
اس لئے جب واقعہ میں آپ کی وفات ہو گئی تو ہمارے لئے یہ باور کرنا مشکل تھا کہ آپ فوت ہو
چکے ہیں۔چنانچہ مجھے خوب یاد ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد جب آپ کو
غسل دے کر کفن پہنایا گیا تو چونکہ ایسے موقع پر بعض دفعہ ہوا کے جھونکے سے کپڑا ہل جاتا ہے
یا بعض دفعہ مونچھیں ہل جاتی ہیں اس لئے بعض دوست دوڑتے ہوئے آتے اور کہتے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو زندہ ہیں۔ہم نے آپ کا کپڑا ملتے دیکھا ہے یا مونچھوں کے بالوں کو
ہلتے دیکھا ہے اور بعض کہتے کہ ہم نے کفن کو ہلتے دیکھا ہے۔اس کے بعد جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی نعش کو قادیان لایا گیا تو اسے باغ میں ایک مکان کے اندر رکھ دیا گیا۔کوئی
آٹھ نو بجے کا وقت ہوگا کہ خواجہ کمال الدین صاحب باغ میں پہنچے اور مجھے علیحدہ لے جا کر کہنے
لگے کہ میاں! کچھ سوچا بھی ہے کہ اب حضرت صاحب کی وفات کے بعد کیا ہوگا۔میں نے کہا
کچھ ہونا تو چاہئے مگر یہ کہ کیا ہو اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔وہ کہنے لگے میرے نزدیک
ہم سب کو حضرت مولوی صاحب کی بیعت کر لینی چاہئے۔اس وقت کچھ عمر کے لحاظ سے اور کچھ
اس وجہ سے بھی کہ میرا مطالعہ کم تھا میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو یہ کہیں نہیں
لکھا کہ ہم آپ کے بعد کسی اور کی بیعت کر لیں اس لئے حضرت مولوی صاحب کی ہم کیوں
بیعت کریں۔( گو’ الوصیۃ میں اس کا ذکر تھا مگر اُس وقت میرا ذہن اس طرف گیا نہیں)
انہوں نے اس پر میرے ساتھ بحث شروع کر دی اور کہا کہ اگر اس وقت ایک شخص کے ہاتھ پر
بیعت نہ کی گئی تو ہماری جماعت تباہ ہو جائے گی پھر انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ کی وفات
کے بعد بھی تو یہی ہوا تھا کہ قوم نے حضرت ابوبکر کی بیعت کر لی تھی اس لئے اب بھی ہمیں ایک
شخص کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہئے اور اس منصب کیلئے حضرت مولوی صاحب سے بڑھ کر
ہماری جماعت میں اور کوئی شخص نہیں۔مولوی محمد علی صاحب کی بھی یہی رائے ہے اور وہ کہتے
ہیں کہ تمام جماعت کو مولوی صاحب کی بیعت کرنی چاہئے۔آخر جماعت نے متفقہ طور پر
حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ لوگوں سے بیعت لیں۔اس پر باغ میں
تمام لوگوں کا اجتماع ہوا اور اس میں حضرت خلیفہ اول نے ایک تقریر کی اور فرمایا کہ مجھے امامت