حق اولاد در اولاد

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
389
روایات سید نا محمودی
کی کوئی خواہش نہیں میں چاہتا ہوں کہ کسی اور کی بیعت کر لی جائے۔چنانچہ آپ نے اس سلسلہ
میں پہلے میرا نام لیا پھر ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کا نام لیا۔پھر ہمارے بہنوئی
نواب محمد علی خان صاحب کا نام لیا اسی طرح بعض اور دوستوں کے نام لئے لیکن ہم سب لوگوں
نے متفقہ طور پر یہی عرض کیا کہ اس منصب خلافت کے اہل آپ ہی ہیں چنانچہ سب لوگوں نے
آپ کی بیعت کر لی۔(خلافت راشدہ، انوارالعلوم جلد 15 صفحہ 489 تا 491)
حق اولاد در اولاد
میں چھوٹا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وفات پاگئے۔آپ کی وفات کے
بعد والدہ مجھے بیت الدعاء میں لے گئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہاموں والی کاپی
میرے سامنے رکھ دی اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں۔یہی تمہارا سب سے بڑا ورثہ ہے میں نے ان
الہامات کو دیکھا تو ان میں ایک الہام آپ کی اولاد کے متعلق یہ درج تھا کہ
وو
حق اولاد در اولاد
اسی طرح ایک اور الہام درج تھا۔جو منذ رتھا اور اس کے نیچے لکھا تھا کہ جب میں نے
یہ الہام محمود کی والدہ کو سنایا تو وہ رونے لگ گئیں۔میں نے کہا کہ تم یہ الہام مولوی نورالدین
صاحب کے پاس جا کر بیان کرو۔انہوں نے محمود کی والدہ کو تسلی دی اور کہا کہ یہ الہام منذر نہیں
بلکہ مبشر ہے۔حق اولاد در اولاد کے معنے در حقیقت یہی تھے کہ وہ حق جو باہر سے تعلق رکھتا
ہے۔یعنی زمینوں اور جائیدادوں وغیرہ میں حصہ یہ کوئی زیادہ قیمتی نہیں۔زیادہ قیمتی یہ چیز ہے کہ
میں نے تمہاری اولاد کے دماغوں میں وہ قابلیت رکھ دی ہے کہ جب بھی یہ اس قابلیت سے کام
لیں گے۔دنیا کے لیڈر ہی بنیں گے باقی ورثہ ضائع ہو جاتا ہے۔مگر یہ وہ ورثہ ہے جو کبھی ضائع
نہیں ہوسکتا اور یہ وہ ورثہ ہے جو ہم نے تمہاری اولاد کے دماغوں میں مستقل طور پر رکھ دیا ہے
میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بعد میں جو کچھ بھی ملا۔حق اولاد در اولاد کی وجہ سے ہی ملا اور میں نے
جتنے کام کیسے اپنی دماغی اور ذہنی قابلیت کی وجہ سے ہی کئے۔ورنہ مجھ سے زیادہ کتابیں پڑھنے
والے لوگ
دنیا میں موجود تھے۔اگر ان کے دماغوں میں بھی وہی قابلیت ہوتی جو مجھ میں ہے۔تو
دنیا میں دس ہزار محمود اور بھی ہوتا۔لیکن اگر ساری دنیا میں صرف ایک ہی محمود ہے۔تو اس کی وجہ
وہی حق اولاد در اولاد ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمار اور ثہ ہمارے دماغوں کے اندر رکھ دیا ہے اور یہ

تذکار مهدی )
کارمهدی
390
روایات سید نا محمود
وہ دولت ہے جسے کوئی شخص چرا نہیں سکتا۔جیسے حضرت
مسیح علیہ السلام نے کہا کہ جو کچھ تم زمین پر
جمع کرو گے۔اسے کیڑا کھا جائے گا۔لیکن اگر تم آسمان پر جمع کرو تو وہ ہمیشہ کے لئے محفوظ رہے گا
اور کوئی کیڑا اسے نہیں کھا سکے گا۔اسی طرح جائیداد میں تباہ کی جاسکتی ہیں۔زمینیں چھینی جاسکتی ہیں۔لیکن ترقی کی وہ قابلیت جو دماغوں کے اندر ودیعت کر دی گئی ہوا سے کوئی شخص چھین نہیں سکتا۔چنانچہ دیکھ لو وہی جائیداد جس کا حساب میں نے کروڑوں میں لگایا ہے اور جو شاید چند سالوں کے
بعدار بوں کی جائیداد بن جاتی۔وہی ہمارے شریک بھائیوں کے سپر دتھی۔مگر اس کی کوئی قیمت
نہ تھی اور ہم اس سے اس قدر نا واقف تھے کہ مجھے یاد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات کے بعد ایک دن ہمارے نانا جان والدہ صاحبہ کے پاس آئے اور انہوں نے غصہ
میں رجسٹر زمین پر پھینک دیئے اور کہا کہ میں کب تک بڑھا ہو کر بھی تمہاری خدمت کرتا
رہوں۔اب تمہاری اولاد جوان ہے اس سے کام لو اور زمینوں کی نگرانی ان کے سپرد کرو۔والدہ نے مجھے بلایا اور رجسٹر مجھے دے دیئے اور کہا کہ تم کام کرو۔تمہارے نانا یہ
رجسٹر پھینک کر چلے گئے ہیں۔میں ان دنوں قرآن اور حدیث کے مطالعہ میں ایسا مشغول تھا کہ
جب زمینوں کا کام مجھے کرنے کے لئے کہا گیا۔تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کسی نے مجھے قتل کر دیا
ہے۔مجھے یہ بھی پتا نہیں تھا کہ جائیداد ہے کیا بلا اور وہ کس سمت میں ہے۔مغرب میں ہے یا
مشرق میں۔شمال میں ہے یا جنوب میں میں نے زمینوں کی لسٹیں اپنے ہاتھ میں لے لیں اور
دہ شکل بنائے گھر سے باہر نکلا۔مجھے اس وقت یہ علم نہیں تھا کہ حق اولاد در اولاد کا الہام
کیا کام کر رہا ہے۔میں جو نہی باہر نکلا ایک صاحب مجھے ملے اور کہنے لگے میاں صاحب
میں نے سنا ہے کہ آپ کو زمینوں کے لئے کسی نوکر کی ضرورت ہے۔میں نے کہا آج نانا جان
غصہ میں آکر والدہ کے سامنے رجسٹر پھینک کر چلے گئے ہیں اور میں حیران ہوں کہ یہ کام کس
طرح کروں۔کہنے لگے کہ میں اس خدمت کے لئے حاضر ہوں۔میں نے کہا آپ شوق سے یہ
کام سنبھالیں۔در حقیقت یہ آپ کا ہی حق ہے۔مگر آپ لیں گے کیا ؟ کہنے لگے آپ مجھے صرف
دس روپے دے دیجئے۔میں نے کہا دس روپے میرے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں۔کہنے لگے آپ
فکر نہ کریں بڑی بھاری جائیداد ہے اور میری تنخواہ اس میں سے بڑی آسانی کے ساتھ نکل آئے
گی۔میں نے اسی وقت بغیر پڑھے رجسٹر اس کے حوالے کر دیئے اور کہا کہ اگر آپ دس روپے
پیدا کر سکیں تو لے لیجئے۔ورنہ میرے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں۔انہی دنوں قرآن کریم کے پہلے

تذکار مهدی )
391
روایات سید نا محمود
)۔انگریزی پارہ کی اشاعت کا سوال پیدا ہوا اس پارہ کے لئے میں اردو میں مضمون لکھتا تھا اور
ماسٹر عبدالحق صاحب مرحوم اس کا انگریزی میں ترجمہ کرتے جاتے تھے وہ اتنا اعلیٰ ترجمہ کرنے
والے تھے کہ آج تک یورپ سے خطوط آتے رہتے ہیں کہ آپ کے پہلے پارہ کی زبان نہایت
شاندار ہے اور پھر وہ اتنی جلدی ترجمہ کرتے تھے کہ میں پیچھے رہ جاتا اور وہ مضمون کا ترجمہ کر کے
لے آتے حالانکہ میں خود اتنا زود نویس تھا کہ بعض دفعہ ایک ایک دن میں پوری کتاب لکھ دیتا تھا
ان دنوں مسجد مبارک کے نچلے کمرہ میں بیٹھ کر میں کام کیا کرتا تھا۔ایک دن میں بیٹھا مضمون لکھ
رہا تھا کہ کسی نے دروازے پر دستک دی۔میں نے پوچھا تو پتہ لگا کہ ماسٹر عبدالحق صاحب آئے
ہیں۔میں نے کہا آپ کس طرح آئے ہیں کہنے لگے مضمون دیجئے۔میں نے کہا ابھی تھوڑی دیر
ہوئی میں آپ کو مضمون بھجوا چکا ہوں کہنے لگے اس کا ترجمہ تو میں ختم بھی کر چکا ہوں اب مجھے
آگے مضمون دیجئے۔میں نے کہا میرے پاس تو ابھی مضمون تیار نہیں کہنے لگے خیر میں اپنا کام ختم
کر چکا ہوں آپ مضمون لکھ لیں تو مجھے بھجوا دیں۔بہر حال جب مضمون تیار ہو گیا تو ہم نے فیصلہ
کیا کہ یہ پارہ ہم اپنے خاندان کی طرف سے چھپوا دیں۔مگر اس کے لئے روپیہ کی ضرورت تھی
ہمارا اندازہ یہ تھا کہ اس کے لئے چار ہزار روپیہ کی ضرورت ہوگی۔آخر سوچ کر میں نے یہ تجویز
نکالی کہ ہم اپنی جائیداد کا کچھ حصہ بیچ دیتے ہیں۔اس ذریعہ سے جو آمد ہو گی وہ قرآن کریم کے
چھپوانے پر خرچ کر دی جائے گی۔میں نے اپنے بھائیوں سے مشورہ لیا تو انہوں نے کہا کہ
ہماری طرف سے زمین بیچنے کی اجازت ہے۔مگر اب میں ڈروں کہ چار ہزار روپیہ آ بھی سکتا ہے
یا نہیں۔میں نے اسی دوست کو بلوایا اور کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ قرآن کریم ہمارے خاندان
کے خرچ پر شائع ہو کیا اس کے لئے چار ہزار روپیہ اکٹھا ہوسکتا ہے۔کہنے لگے کہ آپ کہیں تو ہیں
ہزار روپیہ بھی اکٹھا ہو سکتا ہے۔میں نے کہا میں ہزار نہیں صرف چار ہزار روپیہ چاہیئے۔جب
میں نے یہ بات کہی اس وقت کوئی گیارہ بجے ہوں گے۔میں نے ان سے پوچھا کہ یہ روپیہ کب
تک اکٹھا ہوسکتا ہے۔کہنے لگے ظہر تک لا دوں گا۔یہ کہہ کر وہ چلے گئے۔ظہر کی نماز پڑھ کر میں
الفضل کے دفتر میں گیا تو انہوں نے چار ہزار روپیہ کی تھیلی میرے سامنے لا کر رکھ دی اور کہا کہ
ابھی اور بہت سے گاہک موجود ہیں۔اگر آپ کہیں تو میں چھپیس ہزار روپیہ بھی آسکتا ہے۔غرض
اللہ تعالیٰ دینے پر آتا ہے تو اس طرح دیتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔پس مت سوچو کہ
تمہاری اولادیں کیا کھائیں گی اور کہاں سے ان کے لئے رزق آئے گا۔ہمیں تو یہ فکر رہتی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی