حضرت مسیح موعودؑ کی وفات پر خاندانی جائیداد

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
393
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
اشاعت کے لئے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو جائیں اور اسلام کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے
لئے تیار ہوں تو اس وقت تک اسلام کو غلبہ حاصل نہیں ہوسکتا۔میں چھوٹا تھا کہ میں نے بچپن کے
چند دوستوں کے ساتھ مل کر ایک انجمن بنائی اور رسالہ " تشخحید الا ذہان“ ہم نے جاری کیا۔میرے
اس وقت کے دوستوں میں سے ایک چودھری فتح محمد صاحب ہیں جن کی لڑکی چوہدری عبداللہ خان صاحب
کے گھر ہے۔ایک دفعہ چوہدری عبداللہ خان صاحب کی بیوی مجھے کہنے لگیں کہ ابا جی کو جب آپ
نے ناظر اعلیٰ بنا دیا تو وہ گھر میں بڑا افسوس کیا کرتے تھے کہ ہم نے تو اپنے آپ
کو تبلیغ کے لئے
وقف کیا تھا اور انہوں نے ہمیں کرسیوں پر لا کر بٹھا دیا ہے دوسری طرف میں دیکھتا ہوں کہ ہماری
جماعت میں وہ لوگ بھی ہیں جو مجھے لکھتے رہتے ہیں کہ واقف زندگی کی قدر ہونی چاہئے۔باہر
سے آنے والوں میں سے کوئی وکیل اعلیٰ ہو جاتا ہے اور کوئی ناظر اعلیٰ ہو جاتا ہے اور ہم مبلغ کے
مبلغ ہی رہتے ہیں۔(الفضل 22 /اکتوبر 1955ءجلد 44/9 نمبر 247 صفحہ 6)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر خاندانی جائیداد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے اس وقت ہمارے پاس اپنے
گزارے کا کوئی سامان نہ تھا۔والدہ سے اس کے ہر بچہ کو محبت ہوتی ہے لیکن میرے دل میں نہ
صرف اپنی والدہ ہونے کے لحاظ سے حضرت ام المومنین کی عظمت تھی بلکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے آپ کی دوہری عزت میرے قلب میں موجود
ہے۔اس کے علاوہ جس چیز نے میرے دل پر خاص طور پر اثر کیا وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے ہیں۔اس وقت آپ پر کچھ قرض تھا آپ نے یہ نہیں کیا کہ
جماعت کے لوگوں سے کہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اس قدر قرض ہے یہ ادا کر دو۔بلکہ آپ کے پاس جو زیور تھا اسے آپ نے بیچ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قرض کو
فوراً ادا کر دیا۔میں اس وقت بچہ تھا اور میرے لئے ان کی خدمت کرنے کا کوئی موقعہ نہ تھا۔مگر میرے
دل پر ہمیشہ یہ اثر رہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کتنا محبت کرنے والا
اور آپ سے تعاون کرنے والا ساتھی دیا پھر ہمارے لئے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے

تذکار مهدی )
394
روایات سیّد نا محمود
کچھ گزارہ مقرر کرنا چاہا میں نے اس بات کا پہلے بڑا مقابلہ کیا اور کہا کہ ہم ہر گز گزارہ نہیں لیں
گے لوگ مجھے کہتے کہ آخر آپ کیا کریں گے تو میں یہی کہتا کہ اگر اللہ تعالیٰ کو ہمیں بھوکا رکھنا
منظور ہے تو ہم بھوکے رہیں گے۔مگر جماعت سے گزارہ کے لئے کوئی رقم نہیں لیں گے یہاں
تک کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی۔اس پر آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا
کہ میاں خدا کا ایک الہام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوا اور میں نے
اس الہام کے یہ معنے نکالے ہیں۔اس لئے تم اس گزارہ کو قبول کر لو۔چنانچہ میں نے وہ گزارہ
قبول کر لیا۔مگر وہ گزارہ اس سے بہت کم تھا جو آج کل ہماری اولادوں کو ملتا ہے۔اس وقت مجھے
ساٹھ روپے ماہوار ملا کرتے تھے اور ہم نہ صرف میاں بیوی تھے بلکہ اس وقت دو بچے بھی ہو چکے
تھے اور ایک خادمہ بھی تھی۔اس کے علاوہ میں انہی روپوں میں سے دس روپے کے قریب دینی کاموں میں خرچ
کرتا تھا۔گویا پچاس روپیہ میں ہم گزارہ کیا کرتے تھے لیکن میرے دل میں اس وقت یہ
کبھی
خیال پیدا نہیں ہوا کہ ہمیں گزارہ کم ملتا ہے۔ہماری جائیداد بے شک تھی لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ جائیداد کی طرف توجہ نہیں کیا کرتے تھے اس لیے ہمیں بھی پتہ نہیں تھا
کہ وہ جائیداد کیا ہے اور کتنی قیمت کی ہے۔بعد میں وہ جائیداد خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں
روپیہ کی ثابت ہوئی اور باوجود اس کے کہ بہت سی جائیداد ہم بیچ کر کھا چکے ہیں اب بھی اگر سب
بھائیوں میں وہ جائیداد تقسیم کی جائے تو ہر ایک کا لاکھ لاکھ ، ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کا حصہ نکل سکتا
ہے۔حالانکہ چار پانچ لاکھ روپیہ کی جائیداد ہم بیچ چکے ہیں۔تو یہ چیز موجود تھی مگر ہمیں اس کا پتہ
نہیں تھا اور نہ اس جائیداد کی قیمت کا ہمیں کوئی علم تھا۔نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جائیداد سے کوئی واسطہ رکھا اور نہ ہمیں اس کی طرف کوئی توجہ پیدا ہوئی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ
نے ایسے ذرائع سے روپیہ دینا شروع کر دیا جو میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھے۔لوگ جہاں
مجھ پر مختلف اعتراضات کیا کرتے ہیں مگر میں ان اعتراضات کی پروا نہیں کیا کرتا وہاں مالی
معاملات میں جب بھی مجھ پر کوئی اعتراض کیا گیا ہے میں نے دلیری سے کہا ہے کہ تم مجھ سے
پائی پائی کا حساب لے لو۔میں تمہیں بتانے کے لیے تیار ہوں کہ میری جائیداد کس طرح بنی ہے

تذکار مهدی )
395
روایات سید نامحمود
اور یہ تمام باتیں زبانی نہیں بلکہ رجسٹروں اور تحریروں سے میں ثابت کرسکتا ہوں کہ میں نے
جماعت کے روپیہ سے جائیداد نہیں بنائی۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے خود ہی مجھ کو جائیداد دی
ہے۔چنانچہ آج بڑے سے بڑے دشمن کو بھی میں حساب دینے کے لیے تیار ہوں اور ثابت کرسکتا
ہوں کہ میں نے جماعت کے روپیہ سے ہرگز کوئی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔اس میں کوئی شک
نہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے توقع سے بہت زیادہ جائیداد دی ہے۔جس کا قیاس اور وہم و گمان بھی
نہیں ہوسکتا تھا۔اس لئے پیشگوئی کے ذریعہ سے پہلے مجھے اس جائیداد کی خبر دی۔پھر ایسے
سامان کئے کہ معجزانہ رنگ میں وہ جائیداد مجھے مل گئی اور ہر قدم پر ایسے حالات پیدا ہوئے کہ جبراً
وہ جائیداد مجھے لینی پڑی۔کہیں کوئی مجبوری پیدا ہوئی اور اُس کی وجہ سے جائیداد لینی پڑی اور
کہیں کوئی مصلحت نظر آئی تو جائیداد لینی پڑی۔بہر حال یاد رکھو خدا اپنے بندوں کو دیتا ہے اور
ایسے طور پر دیتا ہے کہ بندہ لیتے لیتے تھک جاتا ہے۔پھر کیوں وہ خدا پر یقین اور توکل نہیں
کرتے اور دنیوی کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔وہ خدا تعالیٰ پر توکل کریں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خاندان میں ہونے کی وجہ سے جس طرح ہم تینوں بھائیوں
کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق
دی ہے کہ ہم نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کر دی ہیں اسی طرح وہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ
کے لیے وقف کر دیں، اپنی اولادوں کو خدا تعالیٰ کے لیے وقف کر دیں اور دنیوی کاموں کی بجائے
دین کے کاموں اور اسلام کے احیاء میں حصہ لیں۔اگر وہ ایسا کریں گے تو اول تو میں انہیں بتاتا
ہوں خدا انہیں فاقہ نہیں دے گا۔لیکن میں کہتا ہوں اگر خدائی مشیت کے ماتحت کسی وقت انہیں
فاقہ بھی کرنا پڑے تو یہ فاقہ ہزاروں کھانوں سے زیادہ بہتر ہوگا۔اس وقت دین پر ایک آفت آئی
ہوئی ہے، اسلام ایک مصیبت میں مبتلا ہے اور اس کا وہی نقشہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ان الفاظ میں کھینچا کہ
شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست
پس اے ابنائے فارس! تم کو یاد رکھنا چاہیئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا قرار دیا ہے اور بیٹا اسی وجہ سے قرار دیا

آج 10 میں سے 10 باقی