جہاں صداقت نظر آئے اسے قبول کرو

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
397
روایات سید نا محمود
کوئی بیس منٹ یا نصف گھنٹہ باتیں ہوتی رہیں اور میں اپنے دل میں کڑھتا رہا۔اتنے میں یکدم
خواجہ صاحب نے اپنے منہ کے آگے سے وہ کتاب یا اخبار جو چیز بھی تھی ہٹادی اور میں نے
دیکھا کہ ان کا رنگ اس وقت متغیر تھا۔پھر وہ سر اٹھا کے ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے
لگے یارو کوئی بات بھی ہو۔اس بات کو تم یاد رکھو کہ جو کچھ سلوک آج ہم حضرت مرزا صاحب کے
بیوی بچوں سے کریں گے ہماری اولاد سے بھی خدا تعالیٰ وہی سلوک کرے گا۔میں نے جب ان
کا یہ فقرہ سنا تو میرے ذہن میں یہ بات اسی وقت میخ کی طرح گڑ گئی کہ یہ بات خواجہ صاحب کی
اولا دکو دنیوی لحاظ سے بچالے گی۔چنانچہ ان کی اولاد کے لئے خدا تعالیٰ نے غیر معمولی طور
پر ایسے سامان پیدا فرمائے۔جنہیں سارا پنجاب غیر معمولی قرار دیتا ہے وہ اگر اس کی قدر
کریں تو اور بھی ترقی کر سکتے ہیں۔ورنہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کا ایسا بدلہ دے دیا ہے کہ
اگر ان کا خاندان حس رکھتا ہو تو اس سے بہت بڑی عبرت حاصل کر سکتا ہے۔اسی طرح باقی
لوگ بھی جو ان کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں وہ اس سے عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔اچھی بھی
اور بُری بھی۔(الفضل 28 اگست 1941 ء جلد 29 نمبر 196 صفحہ 2)
جہاں صداقت نظر آئے اسے قبول کرو
ہر شخص آزاد ہے جو کوئی ان کا لٹریچر پڑھنا چاہئے بے شک پڑھے بلکہ اگر اسے
صداقت نظر آئے تو اسے قبول کرے اور اس صورت میں اس کا فرض ہے کہ قبول کرے۔سچائی
ہی ہے جو انسان کی نجات کا موجب ہو سکتی ہے قیامت کے دن میں کسی کے کام نہ آ سکوں
گا۔اگر دین کے معاملہ میں کوئی شخص میری خاطر صداقت کو چھوڑتا ہے تو سخت غلطی کرتا ہے پس
میں یہ کہہ کر بری ہوتا ہوں کہ جسے جہاں صداقت نظر آئے اسے قبول کرے اور اگر سب لوگ
بھی مجھ سے الگ ہو جائیں تو مجھے اس کی پرواہ نہیں۔اگر جو میں کہتا ہوں وہ سچ نہیں تو چاہے مجھ
سے اختلاف کرنا پڑے سب کا فرض ہے کہ سچ کو قبول کریں اور یہ کہہ کر میں خدا تعالیٰ کے حضور بری
ہوتا ہوں۔مجھے انسانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
وفات پائی تو کسی نے کہا کہ پیشگوئی غلط نکلی۔میرے کان میں یہ بات پڑی میری عمر اُس وقت
صرف انیس برس تھی۔میں سیدھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لاش کے سرہانے پہنچا اور وہاں
کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ سے اقرار کیا کہ اگر ساری جماعت بھی احمدیت کو چھوڑ جائے تو بھی میں

تذکار مهدی )
398
روایات سید نا محمود
اکیلا دنیا میں اس کی اشاعت کروں گا اور اس کام کو کبھی نہ چھوڑوں گا۔پس مجھے انسانوں کی کوئی
پر واہ نہیں جب میں خلیفہ ہوا اور یہ لوگ قادیان کو چھوڑ کر چلے گئے اُس وقت خزانہ میں صرف
اٹھارہ روپے تھے اور یہ حالت تھی کہ اشتہار تک چھاپنے کے لئے پیسے نہ تھے اللہ تعالیٰ مغفرت
کرے حضرت میر ناصر نواب صاحب کی انہوں نے دار الضعفاء کے لئے چندہ جمع کیا ہوا تھا،
جب انہیں معلوم ہوا کہ خزانہ خالی ہے اور اشتہارات چھاپنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں تو وہ
پانسو روپیہ لے کر میرے پاس آئے اور کہا کہ یہ بطور قرض لے لیں اور کام شروع کریں۔جب خدا تعالیٰ بھیجے گا تو واپس کر دیں تو یہ حالت تھی جب یہ لوگ چھوڑ کر گئے ہیں مگر آج
خدا تعالیٰ کے فضل سے وہی حالت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک شعر
میں اپنی بیان کی ہے فرمایا:۔لَفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ
وَصِرْتُ
كَانَ
الْيُوْمَ
مِطْعَامَ الْأَهَالِي
یعنی ایک زمانہ تھا کہ میں دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑوں پر گزارہ کرتا تھا مگر آج
خدا تعالیٰ خاندانوں کے خاندان میرے ذریعہ پال رہا ہے۔یہی حالت آج خدا کے فضل سے ہماری ہے۔ایک زمانہ تھا کہ ہمارے پاس اشتہار
کے لئے بھی پیسے نہ تھے خزانہ میں صرف اٹھارہ 18 روپے تھے اور ہزاروں روپیہ کا قرض تھا۔مگر
آج سینکڑوں خاندانوں کی پرورش اللہ تعالیٰ کر رہا ہے۔ہر موقع پر اللہ تعالیٰ نے میری مدد فرمائی
ہے اور وہ لوگ مجھے دیئے اور ایسے ایسے لوگ میری بیعت میں داخل کئے کہ اس زمانہ میں اس کی
مثال اور کہیں پائی نہیں جاتی۔پھر میں کس طرح سمجھ سکتا ہوں کہ میری جماعت کے لوگوں کا
مولوی محمد علی صاحب کی تقریر سننا میرے لئے خطرہ کا موجب ہوگا۔مجھے کوئی ایسی مثال معلوم
نہیں کہ کسی کے آباء اس کی بیعت میں شامل ہوئے ہوں مگر میری والدہ ، نانا، بڑے بھائی ، ماموں
سب نے میری بیعت کی ہے۔پھر اُستادوں نے کی، میرے وہ اُستاد جن سے میں قرآن کریم ،
حدیث ، انگریزی، عربی پڑھتا رہا ہوں وہ میری بیعت میں شامل ہوئے اور یہ کسی انسان کا کام
نہیں مجھ میں یہ ہمت کہاں تھی کہ میں ان سب کو اپنا مرید کر سکتا اور میں یہ کب جرأت کر سکتا تھا
کہ دنیا کے سامنے کھڑا ہوں جب کہ نہ میری کوئی تعلیم تھی اور نہ لیاقت۔جب میں پڑھتا تھا تو

تذکار مهدی )
399
روایات سید نامحمود
استاد اور طالب علم سب ہنسی اڑاتے تھے کہ یہ پڑھائی میں نہایت کمزور ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ان
سب کو میری بیعت میں شامل کر دیا پھر جب میں خلیفہ ہوا تو سوائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے میرے سارے ہی آباء زندہ تھے۔یعنی والدہ ، نانا، نانی، ماموں ،خسر، تائی ، بڑے بھائی اور
ان سب کو اللہ تعالیٰ نے میری بیعت میں شامل کر دیا۔مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کو بعض
لوگ تبلیغ کرتے رہتے تھے۔جب ان کی سمجھ میں بات آگئی تو انہوں نے کہا کہ اب اور تو کوئی
روک نہیں صرف شرم آتی ہے کہ چھوٹے بھائی کی بیعت کروں اور چھوٹے بھائی کے ہاتھ میں
ہاتھ دوں۔انہوں نے کہا کہ نہیں تو لاہور والوں کی جماعت میں ہی شامل ہو جائیں۔تو انہوں
نے کہا کہ نہیں وہاں تو میں شامل نہیں ہوتا یہ کڑوا گھونٹ پی لوں گا۔آخر وہ بیعت پر آمادہ ہوئے
اب بتاؤ جس شخص پر اللہ تعالیٰ کے اتنے فضل ہوں۔وہ کسی انسان سے کب ڈرسکتا ہے پیغامی
کہتے ہیں کہ رعب میں آگئے مگر یہ نہیں سوچتے کہ کون رُعب میں آ گیا اور کس کے رعب میں
آ گیا۔ماں، نانا، نانی، ماموں ، خسر استاد سب رعب میں آگئے۔کیا والدہ ڈرتی تھیں کہ میرا بیٹا
ہے اگر میں نے بیعت نہ کی تو پتہ نہیں کیا کرے گا ؟ کیا نانا نانی اپنے نواسے سے ڈرتے تھے؟ کیا
استاد رعب میں آگئے کہ ہمارا شاگرد ہے معلوم نہیں کس کس رنگ میں ہمارے علم کی پردہ دری
کرے؟ آخر سوچنا چاہئے کہ یہ سب کس طرح میرے رعب میں آ سکتے تھے اور مجھ سے ڈرنے
کی وجہ کیا ہو سکتی تھی۔اگر ان حالات میں بھی میرا کوئی رُعب تھا تو پھر وہی بات تھی جیسے موسیٰ علیہ السلام
نے آگ کی چنگاری دیکھی۔وہ بظاہر تو آگ نظر آتی تھی مگر جس نے اس کی طرف آنکھ اُٹھائی
اس میں خدا کا جلوہ اُسے نظر آیا اور وہ وہیں گھائل ہو گیا۔دیکھو میں نے ان کی خواہش کو پورا
کرنے کے لئے کتنی کوشش کی۔انہوں نے لکھا کہ میں ان کا مضمون ”الفضل میں شائع کرا دوں
اور وہ میرا مضمون ”پیغام صلح میں شائع کرا دیں گے اور ساتھ ہی لکھ دیا کہ وہ میرا جواب کبھی
اپنے اخبار میں شائع نہ کریں گے لیکن میں نے ان کا مضمون ”الفضل“ میں شائع کرا دیا۔پھر
میں نے ان کو یہ دعوت بھی دے دی کہ جلسہ سالانہ کے سوا عام دنوں میں وہ یہاں آ کر
تقریریں کرلیں۔میں مقامی دوستوں کو جمع کر دوں گا اور باہر بھی یہ اعلان کرا دوں گا کہ جو
دوست آسکیں آجائیں۔مگر انہوں نے اصرار شروع کر دیا کہ انہیں جلسہ سالانہ کے موقع پر
تقریریں کرنے دی جائیں۔مضامین کے شائع ہونے کے متعلق اس خیال سے کہ لمبے مضامین

آج 10 میں سے 10 باقی