مامور کی باتوں پر عمل کرنا مومنوں کا فرض ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
400
روایات سید نا محمودی
کا اخبارات میں شائع کرنا شاید نامناسب ہو میں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ میرے اور ان کے
مضامین اکٹھے شائع ہو جائیں۔بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 16 صفحہ 261 تا 263)
مامور کی باتوں پر عمل کرنا مومنوں کا فرض ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ایک جماعت جس کے دولیڈ ر ہوں گے بہتان باندھے گی وہ
لوگ جہاں بھی ہوں گے اللہ تعالی کی گرفت میں آئیں گے اور ان سے قطع تعلق کرنے کا حکم
دیا جائے گا۔پس اے لوگو! اس گروہ سے زینب کا تعلق پیدا کر کے اُسے بھی اس ہلاکت میں
نہ ڈالو۔یاد رکھو کہ یہ فتنہ معمولی نہ ہوگا بلکہ آسمان پر بھی اس سے تہلکہ پڑ جائے گا پس اس کام
کی جرات نہ کرو۔او پر جو تشریح بیان کی جاچکی ہے اس سے باقی سب باتیں تو ظاہر ہیں البتہ لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ
کاحل رہ جاتا ہے کیا واقعہ میں اس الہام سے اسی مضمون کی طرف اشارہ ہے؟ سو یا درکھنا چاہئے
کہ زینب کی شمولیت اس فتنہ میں شیخ مصری صاحب سے شادی کی وجہ سے ہوئی ہے اس لئے اب
ہم ابتداء کی تاریخ کو دیکھتے ہیں کہ اس میں اس کا کیا حل ہے۔سو ہمیں اس الہام کا ایک واضح شانِ
نزول مل جاتا ہے جو یہ ہے کہ 1908ء کے شروع میں حافظ احمد اللہ خان صاحب مرحوم کی دولڑکیوں
کی شادی کی تجویز ہوئی جن میں سے بڑی کا نام زینب اور چھوٹی کا نام کلثوم تھا۔زینب کے متعلق اور
بھی بعض لوگوں کی خواہش تھی چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی شادی شیخ مصری
صاحب سے ناپسند کی لیکن حسب عادت زیادہ زور نہیں دیا۔انہی دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
یہ الہام ہوا کہ لَا تَقْتُلُوا زینب زینب کو ہلاک مت کرو۔حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم نے دوسرے
شخص کو کسی نہ کسی وجہ سے ناپسند کیا اور یہ خیال کیا کہ اس الہام کا مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعو
دعلیہ السلام کا مشورہ غلط ہے وہاں شادی نہ کی جائے بلکہ مصری صاحب سے شادی کی جائے اور
خیال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رائے کو الہام نے رڈ کر دیا ہے۔چنانچہ انہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بات نہ مانی اور شیخ مصری صاحب سے شادی کر دی۔چنانچہ یہ الہام 9 فروری 1908ء کو ہوا اور 17 فروری 1908ء کو شیخ مصری صاحب کا نکاح زینب
تذکار مهدی )
401
روایات سید نامحمود
سے کر دیا گیا اور یہ تاریخ اس طرح محفوظ رہی کہ مصری صاحب کا نکاح دو اور نکاحوں سمیت اُسی
دن ہو ا تھا جس دن کہ ہماری ہمشیرہ مبارکہ بیگم کا نکاح ہوا تھا اور وہ 17 فروری تھی۔گویا اللہ تعالیٰ
نے صاف کہ دیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات مان لو اور مصری صاحب سے نکاح نہ
کردو ورنہ یہ نکاح اسے منافق بنانے کا نتیجہ پیدا کر دے گا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو
شاید اس زینب کے متعلق اسے سمجھا ہی نہیں اور لڑکی کے باپ نے اُلٹ نتیجہ نکالا حالانکہ خدا تعالیٰ
کا منشاء اس الہام سے یہ تھا کہ اس شخص سے ایک بھاری فتنہ پیدا ہونے والا ہے اس سے زینب
کی شادی نہ کرو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات مان لو۔پھر اس بات کے ثبوت موجود
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم کو یہی مشورہ دیا تھا۔چنانچہ
جب مصری صاحب جماعت سے علیحدہ ہوئے ہیں تو پیر منظور محمد صاحب نے مجھے کہلا بھیجا
کہ میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم کو کہا تھا کہ
شیخ عبدالرحمن صاحب سے شادی نہ کی جائے مگر جب حافظ صاحب نے اس بات کو نہ مانا اور
اسی جگہ لڑکی کی شادی کر دی تو مجھے سخت غصہ آیا اور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت
میں حاضر ہوا اور میں نے کہا کہ حضور خدا تعالیٰ کے مامور ہیں اور خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ جب
ماً مور ایک بات کہہ دے تو تمام مؤمنوں کو چاہئے کہ اس پر عمل کریں مگر حافظ احمد اللہ صاحب
نے حضور کی نافرمانی کی ہے اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا بات تو آپ نے جو کہی
ہے یہ ٹھیک ہے مگر ایسے معاملات میں میں دخل نہیں دیا کرتا۔جب یہ روایت مجھے پہنچی تو گواس
روایت میں مجھے کوئی محبہ نہیں ہو سکتا تھا مگر چونکہ یہ اکیلی روایت تھی اس لئے مجھے اس بات کا فکر
ہوا کہ کوئی اور گواہ بھی ہونا چاہئے۔خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ دوسرے دن کی ہی ڈاک میں
مجھے ایک خط ملا جو منشی قدرت اللہ صاحب سنوری کی طرف سے تھا۔اس میں انہوں نے لکھا تھا
کہ 1915ء میں جب میں قادیان آیا تو اُس وقت مجھے کسی دوست سے قرآن پڑھنے کی
ضرورت محسوس ہوئی۔چنانچہ میں نے حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم سے قرآن کریم پڑھنا شروع
کر دیا۔ایک دن باتوں باتوں میں انہوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے مجھے اپنی لڑکی زینب کا رشتہ کسی اور شخص سے کرنے کا کہا تھا مگر انہی دنوں آپ پر یہ الہام
نازل ہوا کہ لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ جس سے میں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ