حضرت مولانا احسن امروہی صاحبؓ اور پیغامی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
6 403
روایات سید نا محمود
جہاں پہنچ کر جماعت کام نہیں کرسکتی باقی اصل کام جماعت کو خود کرنا ہے۔قرآن اور حدیث سے
کہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ کسی نبی نے مزدوروں کے ذریعہ فتح حاصل کی ہو۔کوئی نبی ایسا نہ تھا جس
نے مبلغ اور مدرس نوکر رکھے ہوئے ہوں۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ
ایک بھی مبلغ نوکر نہ تھا اب تو جماعت کے پھیلنے کی وجہ سے سہارے کے لیے بعض مبلغ رکھ لئے
گئے ہیں۔جیسے پہاڑوں پر لوگ عمارت بناتے ہیں تو اس میں سہارے کے لیے لکڑی دے دیتے
ہیں تا لچک پیدا ہو جائے اور زلزلہ کے اثرات سے محفوظ رہے۔پس ہمارا مبلغین کو ملازم رکھنا بھی
لچک پیدا کرنے کے لیے ہے وگرنہ جب تک افراد جماعت تبلیغ نہ کریں، جب تک وہ یہ نہ
سمجھیں کہ ان کے اوقات دین کے لیے وقف ہیں، جب تک جماعت کا ہر فر دسر کو ہتھیلی پر رکھ کر
دین کے لیے میدان میں نہ آئے اس وقت تک کامیابی نہیں ہوسکتی۔حضرت اسماعیل علیہ السلام کو
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے علیحدہ کیا ہے تو اس کے متعلق بائبل میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا۔اس کے بھائیوں کی تلوار اس کے خلاف اُٹھے گی اور اس کی تلوار ان کے خلاف۔جس
کا مطلب یہ ہے کہ یہ نبی ہوگا کیونکہ نبی کے خلاف ہی ساری دنیا کی تلوار میں اٹھتی ہیں۔پس جب تک کوئی شخص ساری دنیا کی تلواروں کے سامنے اپنا سر نہیں رکھ دیتا اس وقت تک
اس کا یہ خیال کرنا کہ وہ اس مامور کی بیعت میں شامل ہے فریب اور دھوکا ہے جو وہ اپنی جان کو بھی
اور دنیا کو بھی دے رہا ہے۔ہماری جماعت کے زمیندار اور ملازم اور تاجر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے
اپنے کاموں میں مشغول رہتے ہوئے اور چند مبلغ ملازم رکھ کر کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ وہ خدا کی
جماعت ہیں حالانکہ یہ حالت خدا کی جماعتوں والی نہیں اس صورت میں ہم زیادہ سے زیادہ ایک انجمن
کہلا سکتے ہیں۔خدائی جماعت وہی ہے جس کا ہر فرد اپنے آپ کو قربانی کا بکرا بنا دیاور جس کا ہر ممبر
موت قبول کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہے۔یاد رکھو جو جماعت مرنے کے لئے تیار ہو جائے اسے
کوئی نہیں مارسکتا اور نہ اس کے مقابلہ پر کوئی ٹھہر سکتا ہے۔( خطبات محمود جلد 16 صفحہ 6)
حضرت مولانا احسن امروہی صاحب اور پیغامی
میرے زمانہ خلافت میں جب پیغامی مولوی محمد احسن صاحب کو ورغلا کر لاہور لے گئے
اور انہوں نے کہا میں نے ہی انہیں خلیفہ بنایا تھا اور اب میں ہی انہیں معزول کرتا ہوں تو اس کی
وجہ سے جماعت میں ایک جوش پیدا ہو گیا۔
تذکار مهدی )
404
روایات سید نا محمود
جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ان کے متعلق ایک ریزولیوشن پاس ہوا تو میں نے انہیں
جماعت سے خارج کر دیا۔اس موقعہ پر ایک دوست جو مخلص تھے مگر بات جلدی نہیں سمجھتے تھے
کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے یہ بڑے بزرگ صحابی ہیں۔انہیں جماعت سے نہ نکالیں۔اس پر
میں کھڑا ہو گیا اور میں نے کہا کہ مولوی صاحب پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ مجھے جو خلیفہ ہوں
معزول کر دیں اور مولوی محمد احسن صاحب کو جماعت میں رکھ لیں۔اس پر وہ دوست کہنے لگے۔اچھا اگر یہ بات ہے تو پھر نکال دیں۔مولوی محمد احسن صاحب کی طبیعت بھی ایسی ہی تھی ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بسراواں کی طرف سیر کے لئے تشریف لے گئے تو آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ
کے کلام میں اور بندہ کے کلام میں بڑا فرق ہوتا ہے۔آپ نے اپنا ایک الہام سنایا اور فرمایا دیکھ لو
یہ بھی ایک کلام ہے اور اس کے مقابل پر حریری کا بھی کلام موجود ہے۔مولوی محمد احسن صاحب
نے بات کا آخری حصہ غور سے نہ سنا اور الہام کے متعلق خیال کر لیا کہ یہ حریری کا کلام ہے اور
کہنے لگے بالکل لغو ہے۔بالکل لغو ہے لیکن جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
کہ یہ تو خدا تعالیٰ کا الہام ہے۔تو مولوی محمد احسن صاحب کہنے لگے سبحان اللہ کیا ہی عمدہ
کلام ہے۔اسی قسم کی طبیعت اس دوست کی بھی تھی۔جب ریزولیوشن پاس ہوا تو وہ دوست کہنے
لگے۔یہ پرانے صحابی ہیں انہیں جماعت سے نہ نکالا جائے۔مگر جب میں نے کہا کہ اس کا
مطلب تو یہ ہے کہ مجھے جو خلیفہ ہوں معزول کر دیا جائے اور انہیں جماعت میں رکھ لیا جائے
تو وہ کہنے لگے۔اچھا پھر انہیں جماعت سے نکال دیں۔تو یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہی ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جنہیں قادیان کے رہنے والے بھی نہیں جانتے تھے۔آپ کا
نام دنیا کے ہر ملک میں پھیلا اور آج آپ کو ماننے والے دنیا کے کونہ کونہ میں پائے جاتے ہیں
قادیان میں ایک سکھ میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آپ کے تایا مرزا غلام قادر صاحب تو بہت
مشہور تھے اور ایک بڑے عہدہ پر فائز تھے۔لیکن مرزا غلام احمد صاحب غیر معروف تھے۔انہیں
کوئی جانتا نہیں تھا۔میرے والد ایک دفعہ مرزا غلام مرتضی صاحب کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ
سنا ہے آپ کا ایک اور بیٹا بھی ہے وہ کہاں ہے۔انہوں نے کہا وہ تو سارا دن مسجد میں پڑا رہتا
ہے اور قرآن پڑھتا رہتا ہے۔مجھے اس کا بڑا فکر ہے کہ وہ کھائے گا کہاں سے۔تم اس کے پاس
جاؤ اور اسے سمجھاؤ کہ دنیا کا بھی کچھ فکر کرو۔میں چاہتا ہوں کہ وہ کوئی نوکری کر لے۔لیکن جب
تذکار مهدی )
کارمهدی
405
روایات سید نا محمود
بھی میں اس کے لئے کسی نوکری کا انتظام کرتا ہوں۔وہ انکار کر دیتا ہے۔چنانچہ میرے والد گئے
اور بڑے مرزا صاحب کی بات ان کو پہنچائی وہ کہنے لگے والد صاحب کو تو یونہی فکر لگی ہوئی ہے
میں نے دنیا کی نوکریوں کو کیا کرنا ہے۔آپ ان کے پاس جائیں اور انہیں کہہ دیں کہ میں نے
جس کا نوکر ہونا تھا ہو گیا ہوں۔مجھے آدمیوں کی نوکریوں کی ضرورت نہیں۔اس سکھ پر اس بات کا
اس قدر اثر تھا کہ جب بھی وہ آپ کا ذکر کیا کرتا۔تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگ جاتے
ایک دفعہ وہ چھوٹی مسجد میں آیا اور میرے پاس آکر چھینیں مار کر رونے لگ گیا۔میں نے کہا کیا
بات ہوئی وہ کہنے لگا آج مجھ پر بڑا ظلم ہوا ہے۔میں آج بہشتی مقبرہ گیا تھا۔جب میں
مرزا صاحب کے مزار پر جا کر سجدہ کرنے لگا۔تو ایک احمدی نے مجھے اس سے منع کر دیا۔حالانکہ
اس کا مذہب اور ہے اور میرا مذہب اور ہے۔اگر احمدی قبروں کو سجدہ نہیں کرتے تو نہ کریں لیکن
میں تو سکھ ہوں اور ہم سجدہ کر لیتے ہیں پھر اس نے مجھے منع کیوں کیا۔غرض آپ بالکل خلوت
نشین تھے اور جو لوگ آپ کے واقف تھے ان پر آپ کی عبادت اور زہد کا اتنا اثر تھا کہ وہ باوجود
غیر
مسلم ہونے کے وفات کے بعد بھی آپ کے مزار پر آتے رہے۔جس طرح مولوی محمد احسن صاحب
نے لاہور جا کر میرے متعلق کہا تھا کہ میں نے ہی انہیں خلیفہ بنایا ہے اور اب میں ہی انہیں
معزول کرتا ہوں۔اسی قسم کی بات مولوی محمد حسین بٹالوی نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے متعلق کہی تھی۔دعوئی سے پہلے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے مداح تھے۔لیکن جب آپ نے دعوی کیا تو مخالف ہو گئے اور کہنے لگے۔میں نے ہی مرزا صاحب کو بڑھایا
تھا اور اب میں ہی انہیں نیچے گراؤں گا۔چنانچہ وہ تمام عمر آپ کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور
لوگوں کو آپ کے پاس آنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں نا کام رکھا
پیرا نامی ایک پہاڑ یہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس بطور خدمتگار رہتا تھا۔اسے گنٹھیا کی بیماری تھی۔اس کے رشتہ داروں کو علم ہوا کہ قادیان میں مفت علاج ہوتا ہے تو وہ
اسے اٹھا کر قادیان لے آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا علاج کیا۔اور
جب وہ تندرست ہوا تو آپ کی خدمت میں ہی رہنے لگ گیا اور اپنے وطن واپس نہ گیا۔وہ شخص
اتنا اجد تھا کہ دو چار آنے لے کر دال میں مٹی کا تیل ملا کر پی لیا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اسے
کبھی کبھی بٹالہ بیٹی چھڑانے کے لئے بھیج دیا کرتے تھے اور بٹالہ ٹیشن پر روزانہ مولوی محمد حسین صاحب
اس کے لئے جایا کرتے تھے کہ جو لوگ قادیان جا رہے ہوں انہیں ورغلانے کی کوشش کریں۔
تذکار مهدی )
6406 ☀
روایات سید نا محمود )
ایک دن اتفاق ایسا ہوا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو قادیان جانے والا کوئی شخص نہ ملا
انہوں نے پیرے کو ہی پکڑ لیا اور کہنے لگے۔پیرے کیا تیری عقل ماری گئی ہے۔تو مرزا صاحب
کے پاس کیوں بیٹھا ہے۔وہ تو جھوٹا آدمی ہے۔پیرا کہنے لگا مولوی صاحب میں تو جاہل ہوں
اور پڑھا لکھا نہیں۔لیکن ایک بات جانتا ہوں اور وہ یہ کہ مرزا صاحب اپنے گھر میں بیٹھے رہتے
ہیں اور لوگ آپ سے ملنے کے لئے دور دور سے آتے ہیں۔بعض دفعہ وہ یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ
میری طبیعت ٹھیک نہیں یا مجھے ابھی فرصت نہیں اور لوگ پھر بھی آپ کے دروازہ کو نہیں
چھوڑتے۔دوسری طرف میں دیکھتا ہوں کہ آپ روزانہ یہاں آکر لوگوں کو قادیان جانے سے
روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور شاید اس کوشش میں آپ کی جوتیاں بھی گھس گئی ہوں گی۔مگر لوگ
پھر بھی قادیان جاتے ہیں۔اس سے میں سمجھتا ہوں کہ مرزا صاحب ضرور بچے اور راست باز
ہیں تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو خود بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دوست
تھے اور ان کے والد بھی آپ کے دوست تھے۔انہوں نے بھی کہا تھا کہ میں نے اس شخص کو
بڑھایا ہے اور اب میں ہی اس کو نیچے گراؤں گا۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس کے نام کو تو مٹا دیا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام کو دنیا میں پھیلا دیا۔بعد میں اس کا ایک بیٹا آریہ ہو
گیا تھا۔میں نے اسے قادیان بلایا اور اسے دوبارہ مسلمان کیا۔مولوی محمد حسین صاحب نے
شکریہ کا خط بھی مجھے لکھا تو جماعت کانٹوں پر سے گذرتی ہوئی اپنی اس حیثیت کو پہنچی ہے اور یہ
چیز بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال ہے۔لیکن اس فضل کو دائمی طور پر حاصل
کرنے کے لئے جماعت کو ہمیشہ دعاؤں میں لگے رہنا چاہئے۔بے شک دنیا کی نظروں میں ہم
نے عظیم الشان کام کیا ہے۔لیکن ہمارا کام ابھی بہت باقی ہے۔ہم نے ساری دنیا کومسلمان بنانا
ہے اور یہ کام بہت کٹھن ہے اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ہماری زندگی میں ہمیں وہ دن دکھائے۔جب یہ
کام پورا ہو جائے اور ساری دنیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور
اسلام امریکہ میں بھی پھیل جائے۔یورپ میں بھی پھیل جائے۔روس میں بھی پھیل جائے۔چین میں بھی پھیل جائے۔ہندوستان میں بھی پھیل جائے۔دلوں کا پھیر نا اسی کا کام ہے۔کسی
انسان کا کام نہیں۔اس لئے ہمیں خدا تعالیٰ کے حضور ہی جھکنا چاہئے اور اس سے مدد طلب کرنی
چاہئے کیونکہ مشکلات کو آسان کرنا اسی کا کام ہے۔(الفضل 30 مئی 1959 ءجلد 48/13 نمبر 127 صفحہ 4)