خدا تعالیٰ کا سلوک ہمیشہ تعلق کی بناء پر ہوتا ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
407
میاں چراغ دین صاحب سے پرانے تعلقات
روایات سید نا محمود
مجھے میاں چراغ دین صاحب مرحوم کی بات یاد ہے۔وہ سنایا کرتے تھے کہ ان کی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اتنے پرانے تعلقات تھے کہ وہ میری پیدائش کے موقعہ
پر جو آپ کے دعوی مسیحیت سے دو سال قبل ہوئی۔میرے عقیقے پر قادیان گئے تھے۔آپ سنایا
کرتے تھے کہ اس دن اتنی سخت بارش ہو رہی تھی۔کہ اس کی وجہ سے ہم راستہ میں رک گئے پانی
بہت زیادہ چڑھ گیا تھا۔جس کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا تھا۔ہم میں سے بعض کوشش کر کے قادیان
پہنچ گئے اور بعض کو واپس لوٹنا پڑا۔گویا اس خاندان کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ساتھ تعلق ساٹھ سال سے بھی زیادہ عرصہ کا ہے۔ایسے خاندان کو تو روز بروز اپنے روحانی
تعلقات میں بڑھنا چاہئے تھا نہ یہ کہ بجائے ترقی کرنے کے وہ آگے سے بھی گر جاتے۔خدا تعالیٰ کا سلوک ہمیشہ تعلق کی بناء پر ہوتا ہے
( خطبات محمود جلد 29 صفحہ 362)
ڈاکٹر عبدالحمید صاحب چغتائی لاہور ایک پرانے مخلص احمدی خاندان میں سے
ہیں۔یعنی وہ میاں فیملی میں سے ہیں جن کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ
ابتدائے دعوئی سے مخلصانہ تعلقات رہے ہیں۔میاں چراغ الدین صاحب مرحوم جن کے
ڈاکٹر عبدالحمید صاحب پوتے ہیں اور لڑکی ان کی پڑپوتی ہے، وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ساتھ اتنا پرانا تعلق رکھنے والے تھے کہ میری پیدائش پر جب میرا عقیقہ ہوا تو اس موقع پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو بھی لاہور سے بلوایا تھا۔اس سے سمجھ لو کہ ان کے
کتنے پرانے تعلقات تھے۔میری پیدائش کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت کا
اعلان فرمایا تھا اور مسیحیت کا دعویٰ آپ نے اس کے قریباً سال ڈیڑھ سال بعد کیا۔پس میری
پیدائش پر انہیں عقیقہ کی تقریب میں لاہور سے بلانا اسی صورت میں ہوسکتا تھا جب وہ سالہا سال
پہلے سے مخلصانہ تعلقات رکھتے ہوں۔گویا میری عمر سے بھی زیادہ اس خاندان کے تعلقات کی عمر
ہے۔کم سے
کم ہی سمجھ لیا جائے تو سات آٹھ سال پہلے کے تعلقات ضرور ثابت ہوتے ہیں۔میری پیدائش 1889ء میں ہوئی ہے۔اس لحاظ سے سمجھنا چاہئے کہ ان کے تعلقات

تذکار مهدی )
کارمهدی۔408
روایات سید نامحمود
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے 1880ء سے چلے آ رہے تھے گویا براہین کے زمانہ سے یا اس
سے بھی پہلے کے تعلقات ہیں۔پس اس نکاح میں ایک فریق تو وہ ہے جو میاں چراغ الدین صاحب
کے خاندان میں سے ہے۔دوسرا فریق بھی ایسے ہی پرانے تعلقات والوں میں سے ہے۔یعنی
پیر مظہر الحق صاحب جولڑکے کے والد ہیں۔یہ پیر افتخار احمد صاحب کے لڑکے ہیں اور پیر افتخار احمد
صاحب حضرت خلیفہ اول کے سالے اور صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی کے لڑکے تھے۔جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی سے پہلے ہی بشارت دی تھی۔کہ آپ ایک دن
مسیحیت کے منصب پر فائز ہونے والے ہیں۔چنانچہ انہوں نے اپنے ایک خط میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو دعویٰ سے پہلے ہی لکھا کہ۔ہم مریضوں کی ہے تم ہی نگاه
تم مسیحا
بنو
خدا
کے
لئے
اس وقت تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعوی نہیں فرمایا تھا لیکن روحانیت
اور تقویٰ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان پر یہ انکشاف فرما دیا۔اور جبکہ اور لوگ دعوئی کے بعد بھی
مخالفت کرنے لگے، اللہ تعالیٰ نے انہیں دعویٰ سے پہلے ہی بتا دیا کہ ہم اسے مسیح بنانے لگے
ہیں۔دیکھو کتنا بڑا فرق ہوتا ہے روحانی نگاہ کا اور جسمانی نگاہ کا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آخر
ایک ہی چیز تھے دو نہیں تھے۔مگر ایک وجود دعوئی کے بعد ہر قسم کے دلائل نہ دینے کے باوجود ہر
قسم کے نشانات دکھانے کے باوجود مولویوں کی نظر میں کافر ٹھہرتا ہے۔انہوں نے دعوئی سنا،
دلیلیں سنیں ، نشانات دیکھے، منجزات دیکھے مگر پھر فتویٰ لگا دیا کہ یہ شخص کافر ہے۔لیکن دوسرا آدمی
جو روحانی تھا اس نے نہ دعوئی سنا، نہ دلیلیں سنیں ، نہ نشانات دیکھے، نہ معجزات دیکھے مگر اس کی
آنکھوں نے بھانپ لیا کہ اس پر خدا تعالیٰ کے انوار نازل ہونے والے ہیں اور پیشتر اس کے کہ
وہ دعوی کرتا اس نے کہا میں آپ کی تصدیق کرتا ہوں۔یہ کتنا نمایاں فرق ہے جو دکھائی دیتا
ہے۔ایک آنکھ دعوئی سے پہلے ہی دیکھ لیتی ہے اور دوسری آنکھ دعوئی سننے اور دلائل سننے کے بعد
بھی نہیں دیکھ سکتی۔غرض ان کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ نہایت اخلاص
پر مبنی تھا۔اور اسی وجہ سے جب حضرت خلیفہ اول کو دوسری شادی کی ضرورت محسوس ہوئی تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کے لئے اس جگہ رشتہ کرنا پسند فرمایا۔غرض یہ

آج 10 میں سے 10 باقی