حضرت منشی اروڑے خان صاحبؓ کا آپ سے عشق

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
6 417
روایات سید نا محمودی
انسان اس قسم کے بھی کام کر لیتا ہے جو لغو ہوتے ہیں۔دراصل رو چلنے کی دیر ہوتی ہے۔جب رو
چل جائے۔تو لوگ خود بخود اس کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔الفضل 5 / جون 1948 ء جلد 3 نمبر 127 صفحہ 6
حضرت منشی اروڑے خان صاحب کا آپ سے عشق
منشی اروڑے خان صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے عشق تھا۔وہ
کپورتھلہ میں رہتے تھے اور کپورتھلہ کی جماعت کے اخلاص کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس قدر تعریف فرمایا کرتے تھے کہ آپ نے انہیں ایک تحریر بھی لکھ دی تھی جو انہوں نے رکھی
ہوئی ہے کہ اس جماعت نے ایسا اخلاص دکھایا ہے کہ یہ جنت میں میرے ساتھ ہوں گے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بار بار درخواست کرتے کہ حضور کبھی کپورتھلہ تشریف
لائیں۔آپ نے بھی وعدہ کیا ہوا تھا کہ جب موقع ہوا آئیں گے۔ایک بار جو فرصت ملی تو
اطلاع دینے کا وقت نہ تھا۔اس لئے آپ بغیر اطلاع دیئے ہی چل پڑے اور کپورتھلہ کے سٹیشن
پر جب اترے تو ایک شدید مخالف نے آپ کو دیکھا جو آپ
کو پہچانتا تھا۔اگر چہ وہ مخالف تھا مگر
بڑے آدمیوں کا ایک اثر ہوتا ہے۔منشی اروڑا صاحب سناتے ہیں کہ ہم ایک دکان پر بیٹھے باتیں
کر رہے تھے کہ وہ دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا تمہارے مرزا صاحب آئے ہیں۔یہ سن کر جوتی اور
پگڑی وہیں پڑی رہی اور میں ننگے پاؤں اور ننگے سرٹیشن کی طرف بھاگا۔مگر تھوڑی دور جا کر
خیال آیا کہ ہماری ایسی قسمت کہاں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے ہاں تشریف
لائیں۔اطلاع دینے والا مخالف ہے، اس نے مخول نہ کیا ہو۔اس پر میں نے کھڑے ہو کر اس کو
ڈانٹنا شروع کر دیا کہ تو جھوٹ بولتا ہے، مذاق اڑاتا ہے۔مگر پھر خیال آیا کہ شاید آ ہی گئے ہوں
اس لئے پھر بھاگا۔پھر خیال آیا کہ ہماری ایسی قسمت نہیں ہو سکتی اور پھر اسے کو سنے لگا۔وہ کہے
مجھے برا بھلا نہ کہو میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں اس پر پھر چل پڑا۔غرضیکہ میں
کبھی دوڑتا اور کبھی کھڑا
ہو جاتا اسی حالت میں جا رہا تھا کہ سامنے کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تشریف لا رہے ہیں۔تو یہ جنون والا عشق ہے ایک طرف تو اتنی محبت ہے کہ ننگے پاؤں اور ننگے
سر بھاگ اٹھے مگر پھر جب اپنے عاشق اور ان کے معشوق ہونے کا خیال آتا ، تو دل کہتا کہ وہ
ہمارے پاس کہاں آ سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے ہیں تو

تذکار مهدی )
418
روایات سید نا محمود
کچھ عرصہ بعد منشی اروڑے خان صاحب قادیان آگئے تھے۔ایک دفعہ آپ نے مجھے پیغام بھیجا
کہ میں ملنا چاہتا ہوں۔میں جو ان سے ملنے کے لئے باہر آیا تو دیکھا ان کے ہاتھ میں دو تین
اشرفیاں تھیں جو انہوں نے یہ کہتے ہوئے مجھے دیں کہ اماں جان کو دے دیں مجھے اس وقت یاد
نہیں کہ وہ کیا کہا کرتے تھے۔مگر اماں جان یا اماں جی بہر حال ماں کے مفہوم کا لفظ ضرور تھا اس
کے بعد انہوں نے رونا شروع کیا اور چیخیں مار مار کر اس شدت کے ساتھ رونے لگے کہ ان کا
تمام جسم کانپ رہا تھا۔اگر چہ مجھے خیال تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یاد نہیں رلا
رہی ہے مگر وہ کچھ اس بے اختیاری سے رور ہے تھے کہ میں نے سمجھا کہ اس میں کسی اور بات کا
بھی دخل ہے۔غرضیکہ وہ دیر تک کوئی پندرہ بیس منٹ بلکہ آدھ گھنٹہ تک روتے رہے۔میں
چھتا رہا کہ کیا بات ہے۔وہ جواب دینا چاہتے مگر رفت کی وجہ سے جواب نہ دے سکتے۔آخر
جب ان کی طبیعت سنبھلی تو انہوں نے کہا کہ میں نے جب بیعت کی ، اس وقت میری تنخواہ
سات رو پی تھی اور اپنے اخراجات میں ہر طرح سے تنگی کر کے اس کے لئے کچھ نہ کچھ بچا تا کہ
خود قادیان جا کر حضور کی خدمت میں پیش کروں اور بہت سا رستہ میں پیدل طے کرتا تا کہ کم سے
کم خرچ کر کے قادیان پہنچ سکوں۔پھر ترقی ہوگئی اور ساتھ اس کے یہ حرص بھی بڑھتی گئی۔آخر
میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں حضور کی خدمت میں سونا نذر کروں۔جو تھوڑی سی تنخواہ
میں سے علاوہ چندہ کے پیش کرنا چاہتا تھا لیکن جب تھوڑا تھوڑا کر کے کچھ جمع کر لیتا تو پھر
گھبراہٹ سی پیدا ہوتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھے اتنی مدت ہو گئی ہے، اس لئے قبل
اس کے کہ سونا حاصل کرنے کے لئے رقم جمع ہو، قادیان چلا آتا اور جو کچھ پاس ہوتا، حضور کی
خدمت میں پیش کر دیتا۔آخر یہ تین پونڈ جمع کئے تھے اور ارادہ تھا کہ خود حاضر ہو کر پیش کروں گا
کہ آپ کی وفات ہوگئی۔گویا ان کے تیس سال اس حسرت میں گزر گئے۔انہوں نے اس کے
لئے محنت بھی کی لیکن جس وقت اس کی توفیق ملی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہو چکے
تھے۔بظاہر یہ کتنی چھوٹی سی بات ہے اُس وقت بھی سلسلہ کے کاموں پر ڈیڑھ دو ہزار روپیہ ماہوار
خرچ ہوتا تھا اور اب تو لاکھوں روپیہ سالانہ کا خرچ ہے اور ظاہر ہے کہ اس قدر اخراجات میں ان
کےسونے کی کیا حیثیت ہو سکتی تھی۔لیکن اس سے ان کے عشق کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ایک شخص
اسی آرزو میں عمر گزار دیتا ہے کہ روپیہ جمع کر کے سونا نذر کرے۔سوچنا چاہئے کہ آج کتنے ہیں
جو اس سے ہزار واہ حصہ بھی عشق رکھتے ہیں۔ایک شخص نے تمہیں سال تک کوشش کی۔اب کتنے

آج 10 میں سے 10 باقی