دہلی میں اولیاء کی قبروں پر دعا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
421
روایات سید نا محمود
جسم کا خون کھولنے لگ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا تو آپ فوراً تشریف
لائے اور آپ نے خطوط کا وہ تھیلا میرے ہاتھ سے لے لیا اور فرمایا انہیں مت پڑھو۔اس قسم
کے خطوط کے کئی تھیلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جمع تھے۔لکڑی کا ایک
بکس تھا جس میں یہ تمام خطوط رکھتے چلے جاتے۔کئی دفعہ آپ نے یہ خطوط جلائے بھی۔مگر
پھر بہت سے جمع ہو جاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہی تھیلوں کے
متعلق اپنی کتب میں لکھا ہے کہ میرے پاس دشمن کی گالیوں کے کئی تھیلے جمع ہیں۔پھر صرف ان
میں گالیاں نہیں ہوتی تھیں بلکہ واقعات کے طور پر جھوٹے اتہامات اور ناجائز تعلقات کا ذکر ہوتا
تھا۔پس ایسی باتوں سے گھبرانا بہت نادانی کی بات ہے۔یہ باتیں تو ہمارے تقویٰ کو مکمل کرنے
کے لئے ظاہر ہوتی ہیں۔ان میں ناراضگی اور جوش کی کون سی بات ہے۔آخر برتن کے اندر جو
کچھ ہوتا ہے وہی اس میں سے ٹپکتا ہے۔دشمن کے دل میں چونکہ گند ہے اسی لئے گند ہی اس
سے ظاہر ہوتا ہے۔لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم نیکی و تقویٰ پر زیادہ سے زیادہ قائم ہوتے چلے جائیں
اور اپنے اخلاق کو درست رکھیں۔اگر دشمن کسی مجلس میں ہنسی اور تمسخر سے پیش آتا ہے۔تو تم اس
مجلس سے اٹھ کر چلے آؤ۔یہی خدا کا حکم ہے۔جو اُس نے ہمیں دیا مگر بیہودہ غصہ اور ناواجب
غضب کا اظہار بیوقوفی ہے۔اگر اس وقت جبکہ تم کمزور ہو اور تمہاری مثال دنیا کے مقابلہ میں
بتیں دانتوں میں زبان کی سی ہے مخالفین کی حرکات پر تمہیں غصہ آتا ہے اور تم اپنے جذبات کو قابو
میں نہیں رکھ سکتے تو یا درکھو جب ہمیں بادشاہت حاصل ہو گی اُس وقت ہمارے آدمی دشمنوں پر
سخت ظلم کرنے والے ہوں گے۔پس آج ہی اپنے نفوس کو ایسا مارو ایسا مارو کہ جب اللہ تعالیٰ
تمہیں یا تمہاری اولادوں کو بادشاہت دے تو تم ظلم کرنے والے نہ بنو اور تمہارے اخلاق اسلامی
منہاج پر سُدھر چکے ہوں۔اگر آج تم صبر سے بھی کام لیتے ہو تو دنیا کی نگاہ میں یہ کوئی خوبی نہیں
کیونکہ کمزوری کے وقت ظلم کو برداشت کر لینا کوئی کمال نہیں ہوتا۔دہلی میں اولیاء کی قبروں پر دعا
(الفضل مورخہ 9 مارچ 1938 ء جلد 26 نمبر 55 صفحہ 8-7 ) |
اللہ تعالیٰ نشان نمائی کے لئے نبیوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز میں برکت رکھ دیتا ہے
تذکار مهدی )
422
روایات سید نا محمودی
اور لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ان برکات کو حاصل کریں۔پس ان برکات سے انکار نہیں کیا جا
سکتا۔یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل سے بھی اس
کی تصدیق ہوتی ہے۔اخبار ” بدر میں بھی چھپا ہوا موجود ہے اور مجھے بھی اچھی طرح یاد ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ دہلی تشریف لے گئے۔تو آپ مختلف اولیاء
کی قبروں پر دُعا کرنے کے لئے گئے۔چنانچہ خواجہ باقی باللہ صاحب، حضرت قطب صاحب،
خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء۔شاہ ولی اللہ صاحب ، حضرت خواجہ میر درد صاحب اور
نصیر الدین صاحب چراغ کے مزارات پر آپ نے دعا فرمائی۔اس وقت آپ نے جو کچھ
فرمایا۔وہ جہاں تک مجھے یاد ہے گوڈائری اس طرح چھپی ہوئی نہیں۔یہ ہے کہ دلی والوں کے
دل مردہ ہو چکے ہیں۔ہم نے چاہا کہ ان وفات یافتہ اولیاء کی قبروں پر جا کر ان کے لئے ان کی
اولادوں کے لئے اور خود دہلی والوں کے لئے دعائیں کریں۔تا کہ ان کی روحوں میں جوش پیدا
ہو اور وہ بھی ان لوگوں کی ہدایت کے لئے دعائیں کریں۔ڈائری میں صرف اس قدر چھپا ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہم نے قبروں پر ان کے لئے بھی دعا کی اور
اپنے لئے بھی دعا کی ہے اور بعض امور کے لئے بھی دعا کی ہے۔(بدر 8 نومبر 1905ء)
اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے خالی ان لوگوں کے لئے دعا نہیں
کی۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قبر پر جا کر صرف مرنے والے کے لئے دُعا کرنی چاہئے۔ان کا اس
ڈائری سے رد ہوتا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ہم نے ان کے
لئے بھی دعا کی اور اپنے لئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقاصد میں کامیاب فرمائے اور
اور کئی امور کے لئے بھی۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ڈائری ہے جو بدر میں چھپی
ہوئی موجود ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تذکرۃ الشہادتین میں تحریر
فرماتے ہیں کہ میرا ارادہ تھا۔گورداسپور ایک مقدمہ پر جانے سے پیشتر اس کتاب
کو مکمل کر لوں
اور اسے اپنے ساتھ لے جاؤں۔مگر مجھے شدید درد گردہ ہو گیا اور میں نے سمجھا کہ یہ کام نہیں ہو
سکے گا۔اس وقت میں نے اپنے گھر والوں یعنی حضرت ام المومنین سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں آپ
آمین کہتی جائیں۔چنانچہ اس وقت میں نے صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب شہید کی روح کو
سامنے رکھ کر دعا کی کہ الہی اس شخص نے تیرے لئے قربانی کی ہے اور میں اس کی عزت کے لئے یہ
تذکار مهدی )
423
روایات سید نا محمود
کتاب لکھنا چاہتا ہوں۔تو اپنے فضل سے مجھے صحت عطا فرما۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔قسم ہے مجھے
اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ابھی صبح کے چھو نہیں بجے تھے کہ میں بالکل تندرست
ہو گیا اور اسی روز نصف کے قریب کتاب کو لکھ لیا۔( تذکرۃ الشہادتین صفحہ 73-72)
اب دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مقدمہ پر جا رہے تھے۔آپ
چاہتے تھے کہ اس سے پیشتر کتاب مکمل ہو جائے۔مگر آپ سخت بیمار ہو گئے۔اس پر آپ نے
حضرت شہید مرحوم کی روح کو جو آپ کے خادموں میں سے ایک خادم تھے۔اپنے سامنے رکھ کر
دعا کی کہ البہی اس کی خدمت اور قربانی کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ کتاب لکھنی چاہی تھی تو مجھے
اپنے فضل سے صحت عطا فرما اور پھر خدا نے آپ کی اس دعا کو قبول فرمالیا۔چنانچہ آپ نے اس
واقعہ کا ہیڈنگ ہی یہ رکھا ہے کہ ایک جدید کرامت مولوی عبد اللطیف صاحب مرحوم کی۔پس
یہ چیزیں صلحاء واتقیاء کے طریق سے ثابت ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خود اس
رنگ میں کئی بار دعائیں فرمائی ہیں۔جو چیز منع ہے وہ یہ ہے کہ مردہ کے متعلق یہ خیال کیا جائے
کہ وہ ہمیں کوئی چیز دے گا۔یہ امر صریح ناجائز ہے اور اسلام اسے حرام قرار دیتا ہے۔باقی
رہا اس کا یہ حصہ کہ ایسے مقامات پر جانے سے رقت پیدا ہوتی ہے۔یا یہ حصہ کہ انسان ان وعدوں
کو یاد دلا کر جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی سے کئے ہوں دعا کرے کہ الہی اب ہمارے وجود میں تو
ان کو پورا فرما۔یہ نہ صرف ناجائز نہیں بلکہ ایک روحانی حقیقت ہے اور مومن کا فرض ہے کہ
برکت کے ایسے مقامات سے فائدہ اٹھائے۔مثلاً جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے مزار پر دعا کے لئے جائیں تو ہم اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ الہی یہ وہ
شخص ہے جس کے ساتھ تیرا یہ وعدہ تھا کہ میں اس کے ذریعہ اسلام کو زندہ کروں گا۔تیرا وعدہ تھا
کہ میں اس کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔تیرا وعدہ تھا کہ اسلام کی فتح میں اس کے
ہاتھ پر مقدر کروں گا۔تیرا وعدہ تھا کہ شیطان اس کے ہاتھ سے آخری شکست کھائے گا۔اے ہمارے رب! یہ تیرے وعدے اس شخص سے تھے جو اب مٹی کے ڈھیر تلے مدفون ہے اور
اب ان وعدوں کا پورا کرنا ہمارے ہی ذمہ ہے۔پس اے خدا! ہم تجھ سے ان وعدوں کا واسطہ
دے کر عرض کرتے ہیں کہ ہم ان کاموں کے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ، ہم کمزور ہیں ، ناطاقت
ہیں ، گنہگار ہیں اور خطا کار ہیں، جماعت میں ابھی اتنی قربانی کا مادہ اور اس قدر فدائیت نہیں پائی