شاندار چیزیں ہی قوموں کو زندہ کرتی ہیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
426
روایات سید نا محمود
امیر عبدالرحمان خان صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سُنایا کرتے تھے کہ امیر عبدالرحمان خان کا باپ
افغانستان سے بھاگ گیا تھا اور امیر عبدالرحمان نے خود یہ بات واپس آکر سُنائی کہ روس کو
جاتے ہوئے جب وہ بُخارا میں سے گزرے تو ایک گاؤں میں کسی بات پر گاؤں والوں نے بتایا
کہ یہ بات تو بادشاہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اُنہوں نے پوچھا کہ بادشاہ کہاں ہیں ؟ تو
گاؤں والوں نے بتایا کہ گھاس لینے گئے ہیں۔وہ اُسی گاؤں کا بادشاہ تھا۔تھوڑی دیر میں گاؤں
والوں نے بتایا کہ وہ بادشاہ سلامت آرہے ہیں۔وہ ایک دُبلے پتلے گھوڑے پر سوار تھا اُدھر سے
امیر عبدالرحمان خان کے والد اپنے گھوڑے پر سوار اُس کی طرف گئے تو باوجود موٹا تازہ ہونے
کے امیر کا گھوڑا ڈر گیا۔اُس نے آواز دی کہ عبد الرحمان ذرا ادھر آنا۔مگر امیر عبدالرحمان نے کہا
کہ میں دو بادشاہوں کی لڑائی میں دخل نہیں دینا چاہتا۔تو ایک صوبہ، ایک ضلع اور ایک تحصیل کا
چھوڑ کر ایک گاؤں کے بادشاہ بھی ہوتے ہیں مگر پھر بھی وہ اس پر فخر کرتے ہیں کہ ہم بادشاہ
ہیں۔بادشاہ سے اُو پر شہنشاہ ہوتا ہے وہ بھی دُنیا میں کئی کئی ہوتے ہیں۔پچھلے زمانہ میں انگلستان، روس، جرمن اور ایسے سینیا کے بادشاہ شہنشاہ کہلاتے تھے اور
اس طرح چار شہنشاہ بہ یک وقت دُنیا میں موجود تھے۔جنگ کے بعد دومٹ گئے اور طاقتور
شہنشاہ ایک رہا۔دوسرا ایسے سینیا کا شہنشاہ تھا جو بیچارہ کسی حساب میں نہ تھا۔خدا تعالیٰ کو یہ پسند نہ
آیا کہ حقیقی شہنشاہ ایک ہی رہے اس لئے اٹلی نے حبشہ کو فتح کر کے اپنے بادشاہ کا نام شہنشاہ رکھ
دیا اور اس طرح اب پھر دو شہنشاہ ہو گئے ہیں۔شاندار چیزیں ہی قوموں کو زندہ کرتی ہیں
(خطبات محمود جلد 19 صفحہ نمبر 452 )
انسان کو اپنے اندر صرف ایمان پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تم اپنے ایمانوں کا
جائزہ لو، سچائیوں پر قائم ہو جاؤ ، راستی اور صداقت کو اپنا شعار بناؤ، خدا کے ذکر میں مشغول رہو،
اس کی معرفت اپنے اندر پیدا کرو تاکہ خدا تم کو نظر آ جائے اور اسی دنیا میں وہ تم کو اپنا جلوہ دکھا
دے۔جب تک خدا نظر نہیں آتا دنیا کی مصیبتیں پہاڑ اور اس کے ابتلاء بے کنارہ سمندر نظر آتے
ہیں۔مگر جب خدا نظر آ جاتا ہے تو اسکی نگاہ میں یہ ساری چیزیں بیچ ہو جاتی ہیں۔تب ایک ہی چیز

تذکار مهدی )
427
روایات سید نا محمود
اس کے سامنے ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا قول پورا ہو۔اور خدا تعالیٰ کے قول کے مقابلہ میں نہ
حکومتیں کوئی حقیقت رکھتی ہیں نہ بادشاہتیں کوئی حقیقت رکھتی ہیں اور نہ جائیدادیں کوئی حقیقت
رکھتی ہیں۔وہ ہنستا ہوا جاتا اور اپنی قربانی پیش کر کے خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہو جاتا ہے۔صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب ہمارے جیسے ہی ایک انسان تھے۔کیا ان کے جسم میں
جس نہیں تھی اور ہمارے اندر ہے؟ کیا ان کے بیوی بچے نہیں تھے اور ہمارے بیوی بچے ہیں؟
یہاں تو صرف عوام الناس کی شرارت ہے۔اوپر کی گورنمنٹ کم سے کم منہ سے اب تک یہی کہتی
چلی آ رہی ہے کہ ہم اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔مگر وہاں یہ حالت تھی کہ حکومت تک ان کی
مخالف تھی۔آخر بادشاہ نے ان کو بلا کر کہا دیکھیں مولوی صاحب! میرے دل میں آپ کا بڑا
ادب ہے اور میں آپ کو چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن اگر یونہی چھوڑ دوں تو مولوی میرے مخالف ہو
جائیں گے۔آپ صرف اتنا کریں کہ جب آپ سے پوچھا جائے کہ کیا آپ قادیانی ہیں؟ تو
آپ خواہ دل میں کچھ عقائد رکھیں زبان سے کہہ دیں کہ میں قادیانی نہیں ہوں اس طرح میں
آپ
کو آسانی سے چھوڑ سکوں گا۔حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف نے کہا بادشاہ! تمہیں جان کی
قیمت معلوم ہوتی ہوگی مجھے تو اس کی کوئی قیمت معلوم نہیں ہوتی اور میں تو یہ قربانی پیش کرنے کے
لئے ہی تمہارے پاس آیا ہوں۔مجھے تو پہلے بھی کہا گیا تھا کہ میں احمدیت کا اظہار نہ کروں مگر
میں نے انکار کر دیا۔دراصل گورنر جس کے سامنے وہ پہلی دفعہ پیش ہوئے وہ بھی ان کے
شاگردوں میں سے تھا۔جب آپ اُس سے ملے تو اس نے بھی کہا کہ آپ یہاں سے بھاگ
جائے ورنہ آپ کی جان خطرہ میں پڑ جائے گی۔صاحبزادہ صاحب نے کہا تمہاری ہتھکڑیاں
کہاں ہیں لا ؤ اور میرے ہاتھوں میں پہناؤ۔مجھے تو آج رات خدا نے بتایا ہے کہ مجھے سونے
کے کنگن ڈالے جائیں گے۔پس میں اپنی موت سے نہیں ڈرتا۔میں تو قوم کی نجات کے لئے
اپنی جان پیش کرنا چاہتا ہوں۔پھر جب اُنہیں پتھراؤ کیا گیا تو اُس وقت بھی ان کے دل میں
اپنی قوم کا کوئی کینہ اور بغض نہیں تھا بلکہ سنگسار کرنے سے پہلے جب انہیں گاڑنے لگے
اور گاڑتے اس لئے ہیں کہ پتھروں کے ڈر سے انسان بھاگ نہ جائے تو صاحبزادہ صاحب نے
کہا کہ میں بھاگتا تو نہیں مجھے گاڑنے کی کیا ضرورت ہے۔پھر جب ان پر پتھر پڑنے لگے
تو دیکھنے والوں کی گواہی ہے کہ صاحبزادہ صاحب بلند آواز سے یہ دعا کرتے جاتے تھے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی