آج کل اسلام کے ساتھ سلوک

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
428
روایات سید نا محمود
اے میرے رب ! میری قوم پر رحم کر کیونکہ وہ جہالت سے ایسا کر رہی ہے۔یہ وہ شاندار
چیزیں ہیں جو قوموں کو زندہ کیا کرتی ہیں۔بے شک صاحبزادہ صاحب مر گئے مگر کیا انہوں نے
مرنا نہیں تھا۔اگر وہ عام لوگوں کی طرح بستر پر مر جاتے تو کیا ہم ان کا ذکر کر کے جماعت میں
جوش پیدا کر سکتے تھے؟ کیا ہم یہ کہتے کہ دیکھو فلاں مولوی نے بستر پر جان دی؟ اگر ہم ایسا کہتے
تو کیا لوگوں پر اس کا کوئی بھی اثر ہوتا۔وہ کہتے ایک مولوی تھا جو مر گیا۔دنیا میں بہتیرے مولوی
مرتے رہتے ہیں اگر وہ بھی مر گیا تو کیا ہوا۔در حقیقت اس قسم کی قربانی ہی ہوتی ہے جو قوم کے
نوجوانوں کو زندہ کیا کرتی ہے۔بے شک ان میں کمزور بھی ہوتے ہیں مگر نو جوان جب اس قسم
کے نمونہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں جوش پیدا ہوتا ہے اور وہ کہتے ہیں کیسا اچھا انجام تھا آؤ
ہم بھی ایسی ہی قربانی کریں۔آج کل اسلام کے ساتھ سلوک
خطبات محمود جلد 28 صفحہ 318 تا 319)
ہر آدمی ایسی چیزوں اور عقائد کو جو رسم و رواج میں داخل ہیں الگ کر لیتا ہے اور کہتا
ہے ان کو الگ کر لو باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے کچھ عورتیں پردہ کی قائل نہیں ہیں وہ اس کو الگ
کر لیتی اور کہتی ہیں اللہ کو چھوٹے چھوٹے امور میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے پردہ کو الگ کر
دو باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے ہمارے نوجوان جن کے لئے ڈاڑھی رکھنا مشکل ہے وہ کہہ دیتے
ہیں یہ تو کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے۔سود لینے والا کہہ دیتا ہے کہ
بنگنگ تو نہایت ضروری چیز ہے اس لئے سود کو چھوڑ و باقی جو کچھ ہے اسلام ہے۔غرض جس حکم کو
وہ نہیں مانتا اس کے نزدیک وہ اسلام نہیں باقی امور اسلام میں داخل ہیں تو پھر باقی کیا رہ جاتا
ہے۔سود بھی اسلام میں داخل نہیں ، نمازیں بھی اسلام میں داخل نہیں۔ڈاڑھیاں رکھنا بھی اسلام
میں داخل نہیں تو پھر کچھ بھی اسلام میں داخل نہیں۔مثل مشہور ہے کہ کوئی بزدل آدمی تھا۔اسے وہم ہو گیا تھا کہ وہ بہت بہادر ہے۔وہ
گودنے والے کے پاس گیا۔پرانے زمانہ میں یہ رواج تھا کہ پہلوان اور بہادر لوگ اپنے بازو
پر اپنے کریکٹر اور اخلاق کے مطابق نشان کھدوا لیتے تھے۔یہ بھی گودنے والے کے پاس گیا

تذکار مهدی )
429
روایات سید نا محمود
گودنے والے نے پوچھا تم کیا گدوانا چاہتے ہو۔اس نے کہا میں شیر گدوانا چاہتا ہوں جب وہ
شیر گودنے لگا تو اس نے سوئی چھوٹی۔سوئی چھونے سے درد تو ہونا ہی تھا۔وہ دلیر تو تھا نہیں اس
نے کہا یہ کیا کرنے لگے ہو۔گودنے والے نے کہا شیر گودنے لگا ہوں۔اس نے پوچھا شیر کا کون
سا حصہ گودنے لگے ہو اس نے کہا دم گود نے لگا ہوں۔اس آدمی نے کہا شیر کی دم اگر کٹ جائے
تو کیا وہ شیر نہیں رہتا۔گودنے والے نے کہا شیر تو رہتا ہے۔کہنے لگا اچھا دم چھوڑ دو اور دوسرا کام
کرو۔اس نے پھر سوئی ماری تو وہ بول اٹھا اب کیا کرنے لگے ہو۔اس نے کہا اب دایاں بازو
گود نے لگا ہوں۔اس آدمی نے کہا اگر شیر کا لڑائی یا مقابلہ کرتے وقت دایاں ہاتھ کٹ جائے تو
کیا وہ شیر نہیں رہتا۔اس نے کہا شیر تو رہتا ہے کہنے لگا۔پھر اس کو چھوڑو اور آگے چلو۔اسی طرح
وہ بایاں بازو گود نے لگا تو کہا اسے بھی رہنے دو۔کیا اس کے بغیر شیر نہیں رہتا۔پھر ٹانگ گودنی
چاہی تب بھی اس نے یہی کہا۔آخر وہ بیٹھ گیا اس آدمی نے پوچھا کام کیوں نہیں کرتے گود نے
والے نے کہا اب کچھ نہیں رہ گیا۔یہی آج کل اسلام کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے لوگ اپنی
مطلب کی چیزیں الگ کر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے ہمارے نانا
جان فرمایا کرتے تھے کہ چھوٹی عمر میں میری طبیعت بہت چلبلی تھی۔آپ میر درد کے نواسے تھے
اور دہلی کے رہنے والے تھے۔وہاں آم بھی ہوتے ہیں۔آپ فرمایا کرتے تھے جب والدہ، والد
صاحب اور بہن بھائی صبح کے وقت آم چوسنے لگتے تو میں جو آم میٹھا ہوتا اس کو کھٹا کھٹا کہہ کر
الگ رکھ لیتا اور باقی آم ان کے ساتھ مل کر کھا لیتا۔جب آم ختم ہو جاتے تو میں کہتا میرا تو پیٹ
نہیں بھرا۔اچھا میں یہ کھٹے آم ہی کھا لیتا ہوں اور سارے آم کھا جاتا۔ایک دن میرے بڑے
بھائی جو بعد میں میر درد کے گدی نشین ہوئے۔انہوں نے کہا میرا بھی پیٹ نہیں بھرا۔میں بھی
آج کھٹے آم چوس لیتا ہوں۔فرماتے تھے میں نے بہتیر از ور لگایا۔مگر وہ باز نہ آئے۔آخر انہوں
نے آم چو سے اور کہا یہ آم تو بڑے میٹھے ہیں۔تم یونہی کہتے تھے کہ کھٹے ہیں۔جس طرح وہ آم
چوستے وقت میٹھے آم الگ کر لیتے تھے اور باقی دوسروں کے ساتھ مل کر چوس لیتے تھے اور بعد
میں کھٹے کھٹے کہہ کر وہ بھی چوس لیتے تھے۔یہی حال آج کل کے مسلمانوں کا ہے۔وہ لوگ جو
کہتے ہیں کہ شریعت اسلامیہ کو نافذ کیا جائے۔ان کا اگر یہ حال ہو تو ان لوگوں کا کیا حال ہو گا جو

آج 10 میں سے 10 باقی