تمام علوم مجھے خدا نے عطا فرمائے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
432
روایات سید نا محمودی
جو مصائب لاتا ہے ان میں کئی حکمتیں ہوتی ہیں۔بعض اوقات ان کا مقصد دلوں کو پاک کرنا ہوتا
ہے۔جماعت کی اصلاح ہوتی ہے۔اس قسم کے ابتلاؤں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
دعوی بھی ایک تھا۔اس وقت آپ سے اخلاص رکھنے والے بھی گھبرا گئے۔یہ لوگ ہزاروں تھے
بلکہ براہین احمدیہ کی شہرت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ لاکھوں آدمی آپ سے بڑی
عقیدت رکھتے تھے۔ایک کی تو شہادت بھی موجود ہے جو دعوئی سے پہلے ہی وفات پاگئے۔یعنی
صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی نے دعویٰ سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ذکر
کرتے ہوئے لکھا۔ہم مریضوں کی
ہے
تمہیں
نگاه
تم مسیحا
بنو
خدا
کے
لئے
یہ تو ایک دور بین ولی اللہ کی نظر تھی۔مگر ہم کہہ سکتے ہیں کہ جن کی نگاہ اتنی دور بین نہ تھی وہ
بھی سمجھتے تھے کہ اسلام کی نجات آپ سے وابستہ ہے۔مگر جب وہ ہتھیار آپ کو دیا گیا جس سے
دشمن پامال ہو سکتا تھا ، وہ آب حیات دیا گیا جس سے مسلمانوں کی زندگی مقدر تھی تو بڑے بڑے
مخلص آپ سے متنفر ہو گئے اور کہنے لگے۔جسے ہم سونا سمجھتے تھے افسوس وہ تو پیتل نکلا۔ایسے
لاکھوں انسان یکدم بدظن ہو گئے حتی کہ جب آپ نے بیعت کا اعلان کیا تو پہلے روز صرف
چالیس اشخاص نے بیعت کی۔یا تو لاکھوں اخلاص رکھتے تھے اور پرانے لوگ سناتے ہیں کہ کس
طرح بڑے بڑے علماء کہتے تھے کہ اسلام کی خدمت اس شخص سے ہوسکتی ہے اور خود لوگوں کو آپ
کے پاس بھیجتے تھے۔حتی کہ مولوی ثناء اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ براہین کے شائع ہونے پر میں
مرزا صاحب کی زیارت کے لئے پیدل چل کر قادیان گیا اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
جنہوں نے آخر میں اپنا سارا زور مخالفت میں صرف کر دیا۔انہوں نے بھی لکھا کہ تیرہ سوسال کے
عرصہ میں کسی نے اسلام کی اس قدر خدمت نہیں کی جتنی اس شخص نے کی ہے۔( الفضل مورخہ 15 مارچ 1934 ءجلد 21 نمبر 110 صفحہ 6 )
تمام علوم مجھے خدا نے عطا فرمائے
حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم ﷺ کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا
میں آپ سے یہ بات دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آپ

تذکار مهدی )
433
روایات سید نا محمود
جو باتیں کہہ رہے ہیں اُن کے کہنے کا آپ کو خدا نے حکم دیا ہے؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا میں
خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں جو کچھ کہ رہا ہوں اپنی طرف سے نہیں کہ رہا بلکہ اللہ تعالی کی
طرف سے کہہ رہا ہوں اس پر وہ اُسی وقت آپ پر ایمان لے آیا۔( صحیح مسلم جلد اول کتاب الایمان)
گویا اور دلیلوں سے تو اُس کی تسلی نہ ہوئی لیکن جب رسول کریم ﷺ نے قسم کھا لی تو اس
کی تسلی ہو گئی۔تو جب ایک گروہ دنیا میں ایسا ہے جس کی قسم سے ہی تسلی ہو سکتی ہے تو اگر اللہ تعالیٰ
کے کلام میں قسم موجود نہ ہوتی تو ایسا گروہ صداقت کے قبول کرنے سے محروم رہ جاتا اور
کلام الہی پر یہ اعتراض عائد ہوتا کہ وہ دعوئی تو یہ کر رہا ہے کہ تمام لوگوں کی ہدایت اور راہنمائی
کے لئے نازل ہوا مگر ایک طبقہ کے جائز مطالبہ کو اس میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے زمانہ میں بھی بعض ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ایک دفعہ آپ کے پاس ایک
شخص آیا اور آ کر کہنے لگا کیا آپ قسم کھا کر مجھے لکھ کر دے سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسیح موعود
بنایا ہے؟ آپ نے فرمایا ایک ہفتہ کے بعد آنا۔جب وہ ہفتہ کے بعد آیا تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اُسے ایک تحریر لکھ کر دی جس کا مضمون یہ تھا کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا
کر کہتا ہوں کہ میں نے جو کچھ اپنی کتابوں میں لکھا ہے یا اپنی تقریروں وغیرہ میں بیان کرتا
ہوں یہ تمام علوم مجھے خدا نے عطا فرمائے ہیں اور خدا نے ہی مجھے حکم دیا ہے کہ میں ان باتوں کو
لوگوں کے سامنے پیش کروں اور اُسی کے حکم سے میں نے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا
وعدہ کیا ہے۔(ایک ہفتہ بعد آنے کی شرط غالباً آپ نے اس لئے لگائی تا اُس شخص کی سنجیدگی
کا ثبوت مل جائے۔ورنہ بعض لوگ تماشہ کے طور پر سوال کر دیتے ہیں آپ نے ایک ہفتہ کے
بعد آنے کی شرط لگا کر امتحان کر لیا کہ وہ شخص سنجیدہ ہے اور وقت مقررہ پر پھر تکلیف اٹھا کر آیا
ہے جب یہ امتحان ہو گیا تو آپ نے قسم تحریر فرما دی) تو ایک طبقہ ایسا ہوتا ہے جو اور کسی دلیل کا
متلاشی نہیں ہوتا۔وہ کہتا ہے اگر یہ بات سچ ہے تو پھر اس پر قسم کھا جاؤ۔اس قسم کی فطرت والوں
کی اصلاح اور ہدایت کے لئے ضروری تھا کہ قرآن کریم میں قسمیں ہوتیں تا کہ یہ گروہ قبول
ہدایت سے محروم نہ رہ جاتا۔( تفسیر کبیر جلد ہشتم صفحه 83-82)

آج 10 میں سے 10 باقی