پیشگوئی مصلح موعود کا حقیقی مصداق

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
دارالبیعت لدھیانہ
434
روایات سید نا محمود
”میرے نزدیک یہ نہایت اہم معاملہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خصوصیت
سے اس کا ذکر کیا ہے بلکہ لدھیانہ کو باب لذ قرار دیا ہے جہاں دجال کے قتل کی پیشگوئی ہے۔ایسے
مقام کے لئے جہاں قادیان سے بیعت لینے کے لئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تشریف لے گئے جماعت میں خاص احساس ہونا چاہئے۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ
نے جب آپ سے بیعت لینے کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا یہاں نہیں بیعت لی جائے گی
پھر لدھیانہ میں بیعت لی۔وہاں پیر احمد جان صاحب مرحوم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے دعوی سے پہلے ہی فوت ہو گئے وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو خدا نے دعوت سے پہلے ہی
آپ پر ایمان لانے کی توفیق دی۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لکھا۔ے سب مریضوں کی ہے تمہیں
نگاه
تم مسیحا
بنو
خدا
کے
لئے
انہوں نے اپنی وفات کے وقت اپنے سب خاندان کو جمع کیا اور کہا حضرت مرزا صاحب مسیحیت کا
دعوی کریں گے تم سب ایمان لے آنا۔چنانچہ یہ سب خاندان ایمان لے آیا۔پیر منظور محمد صاحب
اور پیر افتخار احمد صاحب آپ کے لڑکے ہیں اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ان کی لڑکی
ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ اس مقام کا خاص طور پر نقشہ بنایا جائے اور بیعت کے مقام پر ایک
علیحدہ جگہ تجویز کی جائے اور نشان لگا دیا جائے اور اس موقعہ پر وہاں جلسہ کیا جائے۔چالیس
آدمیوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جگہ بیعت لی تھی۔ان سب کے نام اس جگہ
لکھ دیئے جائیں۔رپورٹ مجلس مشاورت 1931 ء صفحہ 106-107)
پیشگوئی مصلح موعود کا حقیقی مصداق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب دیکھا تھا کہ آپ کے سامنے جنت کے
انگوروں کا ایک خوشہ لایا گیا ہے اور پھر آپ کو بتایا گیا کہ یہ ابو جہل کے لئے ہے یہ خواب دیکھ
کر آپ گھبرا کر اٹھ بیٹھے مگر در حقیقت اس کی تعبیر یہ تھی کہ اس کے لڑکے عکرمہ کو جنت ملے گی
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔

تذکار مهدی )
435
روایات سید نا محمود
اللہ تعالیٰ نے ابو جہل کے لڑکے کو ایسا نیک کیا کہ اس نے دین کے لئے شاندار
قربانیاں کیں۔ایک جنگ کے موقع پر مسلمانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوا۔عیسائی تیرانداز
تاک تاک کر مسلمانوں کی آنکھوں میں تیر مارتے تھے اور صحابہ شہید ہوتے جاتے تھے عکرمہ نے
کہا مجھ سے یہ نہیں دیکھا جاتا اور اپنی فوج کے افسر سے کہا کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں ان
پر حملہ کروں اور ساٹھ بہادروں کو ساتھ لے کر دشمن کے لشکر کے قلب پر حملہ کر دیا۔اور ایسا شدید
حملہ کیا کہ اُس کے کمانڈرکو جان بچانے کے لئے بھاگنا پڑا جس سے دشمن کے لشکر میں بھی بھگدڑ
بچ گئی۔یہ جانباز ایسی بہادری سے لڑے کہ جب اسلامی لشکر وہاں پہنچا تو تمام کے تمام یا تو شہید
ہو چکے تھے یا سخت زخمی پڑے تھے۔حضرت عکرمہ بھی سخت زخمی تھے۔ایک افسر پانی لے کر
زخمیوں کے پاس آیا اور اُس نے پہلے عکرمہ کو پانی دینا چاہا مگر آپ نے دیکھا کہ حضرت سہیل بن عمر
پانی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔آپ نے اُس افسر سے کہا کہ پہلے سہیل کو پانی پلاؤ پھر میں پیوں
گا۔میں یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ میرا بھائی پیاس کی حالت میں پاس پڑا ر ہے اور میں پانی پی
لوں۔وہ سہیل کے پاس پانی لے کر پہنچا تو اُن کے پاس حارث بن ہشام زخمی پڑے تھے۔سہیل
نے کہا پہلے حارث کو پلاؤ۔وہ حارث کے پاس پہنچا تو وہ فوت ہو چکے تھے۔پھر وہ واپس سمیل
کے پاس آیا تو وہ بھی وفات پاچکے تھے اور جب وہ مکرمہ کے پاس پہنچا تو ان کی روح بھی پرواز
کر چکی تھی۔تو یہ مکرمہ ابو جہل کے لڑکے تھے۔پس اگر کوئی شخص شریر ہو، بے دین اور جھوٹا ہو تو کون
کہہ سکتا ہے کہ اُس کا بیٹا بھی ضرور اُس جیسا ہو گا۔مگر خدا تعالیٰ کے کلام میں ایسی شہادتیں ہوتی
ہیں جو اس کی صداقت کو واضح کر دیتی ہیں اور جس میں شہادت نہ ہو وہ ماننے کے قابل ہی نہیں
ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی میں بھی دوسری پیشگوئیوں کی طرح
بہت سی شہادتیں موجود ہیں۔آپ نے ایسے وقت میں جب قادیان کے لوگ بھی آپ کو نہ
جانتے تھے یہ پیشگوئی فرمائی۔قادیان کے کئی بوڑھے لوگوں نے سُنایا ہے کہ ہم آپ کو جانتے ہی
نہ تھے۔ہم سمجھا کرتے تھے کہ غلام مرتضی صاحب کا ایک ہی لڑکا مرزا غلام قادر ہے۔تو ایسا شخص
جو خود گمنام ہو جسے اُس کے گاؤں کے لوگ بھی نہ جانتے ہوں یہ پیشگوئی کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
اُسے اولاد دے گا جو زندہ بھی رہے گی اور اُس کے لڑکوں میں سے ایک لڑکا ایسا ہو گا جو دنیا کے

تذکار مهدی )
6436
روایات سید نا محمود
کناروں تک شہرت پائے گا اور اُس کے ذریعہ اس کی تبلیغ بھی دنیا کے کناروں تک پہنچے گی کون
ہے جو اپنے پاس سے ایسی بات کہہ سکے۔پھر آپ نے فرمایا کہ وہ لڑکا تین کو چار کرنے والا ہو
گا۔اس کے یہ معنی بھی تھے کہ وہ اِس پیشگوئی سے چوتھے سال میں پیدا ہو گا چنانچہ آپ نے یہ
پیشگوئی 1886ء میں کی اور میری پیدائش 12 جنوری 1889ء کو ہوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے 23 / مارچ 1889ء کو لدھیانہ میں پہلی بیعت لی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کا ہماری جماعت میں بھی اور باہر بھی بہت
چرچا ہے اور عموماً یہ سوال کیا جاتا تھا کہ وہ لڑکا کون ہے؟ پیشگوئی میں اُس لڑکے کا نام محمود بھی بتایا
گیا تھا اس لئے بطور تفاؤل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرا نام محمود بھی رکھا اور
چونکہ اُس کا نام بشیر ثانی بھی تھا اس لئے میرا پورا نام بشیر الدین محمود احمد رکھا جہاں تک اولاد
ہونے اور اُس کے زندہ رہنے کا تعلق تھا یہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی اور ایک بیٹے کا نام محمود رکھنے کی
بھی توفیق آپ کو ملی۔مگر دنیا انتظار کر رہی تھی کہ یہ پیشگوئی کس لڑکے کے متعلق ہے چنانچہ آج
میں یہی بتانے کے لئے لدھیانہ میں آیا ہوں۔لدھیانہ کے ساتھ جماعت احمدیہ کا کئی رنگ میں تعلق ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلی بیعت اسی شہر میں لی۔آپ کے بعد حضرت مولوی نورالدین صاحب
آپ کے پہلے خلیفہ ہوئے اور اُن کی شادی لدھیانہ میں ہی حضرت منشی احمد جان صاحب مرحوم
کے ہاں ہوئی تھی اور اس پیشگوئی میں جس لڑکے کا تعلق ہے وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی اُس بیوی کے بطن سے پیدا ہوا جولدھیانہ میں بھی رہی ہیں۔مجھے یاد ہے۔بچپن میں کچھ عرصہ میں بھی یہاں رہا ہوں۔میں اُس وقت اتنا چھوٹا تھا کہ مجھے
کوئی خاص باتیں تو اُس زمانہ کی یاد نہیں ہیں کیونکہ اُس وقت میری عمر دو اڑھائی سال کی تھی صرف
ایک واقعہ یاد ہے اور وہ یہ کہ ہم جس مکان میں رہتے تھے وہ سڑک کے سر پر تھا اور سیدھی سڑک تھی میں
اپنے مکان سے باہر آیا تو ایک چھوٹا سا لڑکا دوسری طرف سے آ رہا تھا۔اُس نے میرے پاس آ کر
ایک مری ہوئی چھپکلی مجھ پر پھینکی۔میں اس قدر دہشت زدہ ہوا کہ روتا ہوا گھر کی طرف بھاگا۔اُس
بازار کا نقشہ مجھے یاد ہے وہ سیدھا بازار تھا گو اب میں نہیں جانتا کہ وہ کونسا تھا۔ہمارا مکان ایک سرے
رض

آج 10 میں سے 10 باقی