حضرت مولوی عبد اللّہ سنوریؓ صاحب
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
437
روایات سید نا محمود
پر تھا تو میں نے کئی ماہ اپنے بچپن کی عمر کے یہاں گزارے ہیں۔پس اس شہر کا کئی رنگ میں احمدیت
کے ساتھ تعلق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسیحیت کے دعوئی کا اعلان یہاں سے کیا پہلی
بیعت یہاں سے شروع فرمائی، حضرت خلیفہ اول کی شادی یہاں ہوئی اور پھر اُن کی اُس بیوی
سے جو اس شہر کی ہیں ایک لڑکی تھیں جن کے ساتھ میری شادی ہوئی، پھر میں نے بچپن کا کچھ
زمانہ یہاں گزارا، ان باتوں کی وجہ سے میں نے مناسب سمجھا کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا
اعلان بھی اس شہر میں کروں۔اہالیان لدھیانہ سے خطاب، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 258 تا 260 )
حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب
میاں عبداللہ صاحب سنوری بھی اپنے اندر ایسا ہی عشق رکھتے تھے۔ایک دفعہ وہ
قادیان میں آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ان سے کوئی کام لے رہے تھے۔اس لئے جب میاں عبداللہ صاحب سنوری
کی چھٹی ختم ہو گئی اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جانے کے لئے
اجازت طلب کی تو حضور نے فرمایا ابھی ٹھہر جاؤ۔چنانچہ انہوں نے مزید رخصت کے لئے
درخواست بھیجوا دی۔مگر محکمہ کی طرف سے جواب آیا کہ اور چھٹی نہیں مل سکتی۔انہوں نے اس امر کا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کیا تو آپ نے پھر فرمایا کہ ابھی ٹھہر و۔چنانچہ
انہوں نے لکھ دیا کہ میں ابھی نہیں آ سکتا۔اس پر محکمہ والوں نے انہیں ڈسمس (DISMISS)
کر دیا۔چار یا چھ مہینے جتنا عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں رہنے کے لئے
کہا تھا وہ یہاں ٹھہرے رہے۔پھر جب واپس گئے تو محکمہ نے یہ سوال اٹھا دیا کہ جس افسر نے
انہیں ڈسمس کیا ہے اس افسر کا یہ حق ہی نہیں تھا کہ وہ انہیں ڈسمس کرتا۔چنانچہ وہ پھر اپنی جگہ پر
بحال کئے گئے اور پچھلے مہینوں کی جو وہ قادیان میں گزار گئے تھے تنخواہ بھی مل گئی۔اسی طرح
منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کے ساتھ واقعہ پیش آیا جو کل ہی ڈلہوزی کے راستہ میں
میاں عطاء اللہ صاحب وکیل سلمہ اللہ تعالیٰ نے سنایا۔یہ واقعہ الحکم 14 اپریل 1934ء میں بھی
چھپ چکا ہے۔اس لئے منشی صاحب کے اپنے الفاظ میں اسے بیان کر دیتا ہوں۔”میں جب
تذکار مهدی )
438
روایات سید نامحمود
سر رشتہ دار ہو گیا اور پیشی میں کام کرتا تھا تو ایک دفعہ مسلیں وغیرہ بند کر کے قادیان چلا آیا۔تیسرے دن میں نے اجازت چاہی تو فرمایا ابھی ٹھہریں۔پھر عرض کرنا مناسب نہ سمجھا کہ آب
ہی فرمائیں گے۔اس پر ایک مہینہ گزر گیا۔ادھر مسلیں میرے گھر میں تھیں کام بند ہو گیا اور سخت
خطوط آنے لگے۔مگر یہاں یہ حالت تھی کہ ان خطوط کے متعلق وہم بھی نہ آتا تھا۔حضور کی صحبت
میں ایک ایسا لطف اور محویت تھی کہ نہ نوکری کے جانے کا خیال تھا اور نہ کسی باز پرسی کا اندیشہ آخر ایک
نہایت ہی سخت خط وہاں سے آیا۔میں نے وہ خط حضرت صاحب کے سامنے رکھ دیا۔پڑھا اور فرمایا
لکھ دو ہمارا آنا نہیں ہوتا میں نے وہی فقرہ لکھ دیا۔اس پر ایک مہینہ اور گزر گیا۔تو ایک دن فرمایا کتنے
دن ہو گئے۔پھر آپ ہی گننے لگے اور فرمایا اچھا آپ چلے جائیں۔میں چلا گیا اور کپورتھلہ پہنچ کر
لالہ ہر چرن داس مجسٹریٹ کے مکان پر گیا تا کہ معلوم کروں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا
منشی جی آپ کو مرزا صاحب نے نہیں آنے دیا ہوگا میں نے کہاہاں تو فرمایا ان کا حکم مقدم ہے۔“
میاں عطاء اللہ صاحب کی روایت میں اس قدر زیادہ ہے کہ منشی صاحب مرحوم نے
فرمایا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ لکھ دو کہ ہم نہیں آ سکتے تو میں نے
وہی الفاظ لکھ کر مجسٹریٹ کو بھجوا دیئے۔یہ ایک گروہ تھا جس نے عشق کا ایسا اعلیٰ درجے کا نمونہ
دکھایا کہ ہماری آنکھیں اب پچھلی جماعتوں کے آگے نیچی نہیں ہوسکتیں۔ہماری جماعت کے
دوستوں میں
کتنی ہی کمزوریاں ہوں کتنی ہی غفلتیں ہوں۔لیکن اگر موسیٰ کے صحابی ہمارے سامنے
اپنا نمونہ پیش کریں۔تو ہم ان کے سامنے اس گروہ کا نمونہ پیش کر سکتے ہیں۔اسی طرح عیسی کے
صحابی اگر قیامت کے دن اپنے اعلیٰ کارنامے پیش کریں تو ہم فخر کے ساتھ ان کے سامنے اپنے
ان صحابہ کو پیش کر سکتے ہیں اور یہ جو رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں نہیں کہہ سکتا۔میری امت
اور مہدی کی امت میں کیا فرق ہے۔میری امت زیادہ بہتر ہے یا مہدی کی امت زیادہ بہتر۔تو
در حقیقت ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے فرمایا ہے۔یہ وہ لوگ تھے جو حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور
حضرت عثمان اور حضرت علی اور دوسرے صحابہ رضوان اللہ علیہم کی طرح ہر قسم کی قربانیاں کرنے
والے تھے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر قسم کے مصائب برداشت کرنے کے لئے تیار رہتے تھے
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو ہی دیکھ لو۔اُن کو خدا نے چونکہ خود جماعت میں ایک ممتاز
مقام بخش دیا ہے۔اس لئے میں نے ان کا نام نہیں لیا۔ورنہ ان کی قربانیوں کے واقعات بھی
حیرت انگیز ہیں۔آپ جب قادیان میں آئے۔تو اس وقت بھیرہ میں آپ کی پریکٹس جاری تھی