میاں فضل محمد صاحبؓ ہر سیاں والے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
کارمهدی
443
روایات سید نا محمود
تھا اس لئے حضرت مسیح موعود نے اس کا جنازہ نہیں پڑھا تھا۔میں نے پہلے ہی بتایا ہے کہ شفقت
علی الناس تو نبی پر فرض ہو جاتی ہے۔رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک خادم مسجد فوت ہو گیا تو
لوگوں نے یوں ہی اسے دفن کر دیا کہ رسول اللہ کو اس کے جنازہ کی کیا خبر کرنی ہے۔جب آپ کو
یہ
خبر پہنچی تو بڑے ناراض ہوئے کہ کیوں مجھے خبر نہیں دی گئی۔تو جنازہ پڑھنا چونکہ شفقت علی الناس
سے تعلق رکھتا ہے۔اگر غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز ہوتا تو حضرت صاحب اپنے اس بیٹے کا
ضرور جنازہ پڑھتے جس کی نسبت آپ نے فرمایا تھا کہ اس نے کبھی ہماری مخالفت نہیں کی
تھی۔بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ ابتداء میں جب حضرت صاحب نے دعویٰ کیا ہے
اور آپ پر پے در پے بیماری کے دورے ہوئے ہیں تو فضل احمد آپ کی بڑی خدمت کرتا رہتا
تھا۔پھر یہاں تک آپ کا فرمانبردار تھا کہ احمد بیگ والی پیشگوئی کے وقت جب حضرت مسیح موعود
نے اسے کہا کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو کیونکہ وہ ان سے تعلق رکھتی ہے تو اس نے طلاق لکھ
کر حضرت صاحب کے پاس بھیج دی کہ اگر وہ آپ کے حکم پر عمل نہ کرے تو آپ اسے یہ طلاق نامہ
بھیج دیں۔تو حضرت صاحب سے اس کا تعلق بھی ایسا تعلق تھا کہ بڑے بڑے معاملات میں بھی
اطاعت کرتا تھا یہ تو اس کا تعلق تھا۔مگر باوجود اس کے جب وہ فوت ہوتا ہے تو آپ اس کے
جنازہ پر نہیں جاتے اور نہ ہی کسی احمدی کو جانے کے لیے فرماتے ہیں۔میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے
( خطبات محمود جلد چہارم صفحہ 336 تا 337 ) |
کل ہی میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے فوت ہوئے ہیں انہوں نے 1895ء میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی تھی جس پر اب اکسٹھ سال گزر چکے
ہیں۔گویا 1895ء کے بعد انہوں نے اکسٹھ جلسے دیکھے۔ان کے ایک لڑکے نے بتایا کہ والد صاحب
کہا کرتے تھے کہ میں نے جس وقت بیعت کی اُس کے قریب زمانہ میں ہی میں نے ایک خواب
دیکھا جس میں مجھے اپنی عمر پینتالیس سال بتائی گئی۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں حاضر ہوا اور رو پڑا اور میں نے کہا حضور ! بیعت کے بعد تو میرا خیال تھا کہ حضور کے
الہاموں اور پیشگوئیوں کے مطابق احمدیت کو جو ترقیات نصیب ہونے والی ہیں انہیں دیکھوں گا
مگر مجھے تو خواب آئی ہے کہ میری عمر صرف پینتالیس سال ہے۔اس پر حضرت مسیح موعود

تذکار مهدی )
444
روایات سید نا محمود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ کے طریق نرالے ہوتے
ہیں۔شاید وہ پینتالیس کو 90 کر دے۔چنانچہ کل جو وہ فوت ہوئے تو اُن کی عمر پورے 90 سال
کی تھی۔اس طرح احمدیت کو جو ترقیات ملیں وہ بھی انہوں نے دیکھیں اور اکسٹھ جلسے بھی دیکھے
ان کے چار بچے ہیں جو دین کی خدمت کر رہے ہیں۔ایک قادیان میں درویش ہو کر بیٹھا ہے،
ایک افریقہ میں مبلغ ہے، ایک یہاں مبلغ کا کام کرتا ہے اور چوتھا لڑکا مبلغ تو نہیں مگر وہ اب ربوہ
آ گیا ہے اور یہیں کام کرتا ہے۔پہلے قادیان میں کام کرتا تھا۔لیکن اگر کوئی شخص مرکز میں رہے
اور اس کی ترقی کا موجب ہو تو وہ بھی ایک رنگ میں خدمت دین ہی کرتا ہے۔پھر ان کی ایک
بیٹی بھی ایک واقف زندگی کو بیاہی ہوئی ہے باقی بیٹیوں کا مجھے علم نہیں۔بہر حال انہوں نے ایک
لمبے عرصہ تک خدا تعالیٰ کا نشان دیکھا۔جب پینتالیس سال کے بعد چھیالیسواں سال گزرا ہوگا
تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالیٰ کا ایک نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس کی عمر میں
مر جانا تھا مگر اب ایک سال جو بڑھا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے
مطابق بڑھا ہے۔جب چھیالیسویں کے بعد سینتالیسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں
نے خدا تعالیٰ کا ایک اور نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا مگر اب
دو سال جو بڑھے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھے ہیں۔جب
سینتالیسویں سال کے بعد اڑتالیسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالی کا
ایک اور نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا مگر اب تین سال جو
بڑھے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھے ہیں۔جب اڑتالیسویں
سال کے بعد اُنچاسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالیٰ کا ایک اور نشان
دیکھ لیا۔ہے۔میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا مگر اب چار سال جو بڑھے ہیں تو
ضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھے ہیں اور جب اُنچاسویں سال کے بعد
پچاسواں سال گزرا ہوگا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا اب
یہ بیچاسواں سال گزر گیا ہے تو یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق گزرا
ہے۔گویا وہ پینتالیس سال تک برابر ہر سال یہ کہتے ہوں گے کہ میں نے خدا تعالیٰ کا نشان دیکھ
لیا اور ہر سال جلسہ سالانہ پر ہزاروں ہزار احمدیوں کو آتا دیکھ کر اُن کا ایمان بڑھتا ہو گا۔پس
جلسہ سالانہ کو بڑی عظمت حاصل ہے۔(الفضل 18 نومبر 1956 ءجلد 45/10 نمبر 271 صفحہ 5-4)

آج 10 میں سے 10 باقی