حافظ یار محمد صاحب پشاوری

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
447
تم کسی کے بن جاؤ یا کوئی تمہارا بن جائے
روایات سید نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر کسی صوفی کا یہ قول پنجابی میں بیان فرمایا
کرتے تھے کہ یا تو کسی کے دامن سے چمٹ جایا کوئی دامن تجھے ڈھانپ لے۔یعنی اس دنیا کی
زندگی ایسی طرز پر ہے کہ اس میں سوائے اس کے اور کوئی راستہ نہیں کہ یا تو تم کسی کے بن جاؤ یا
کوئی تمہارا بن جائے اور یہی طین سے پیدا کرنے کا مفہوم ہے۔یعنی انسانی فطرت میں یہ بات
داخل ہے کہ یا تو وہ کسی کا ہو کر رہنا چاہتا ہے یا کسی کو اپنا بنا کر رکھنا چاہتا ہے دیکھ لو بچہ ابھی پوری
طرح ہوش بھی نہیں سنبھالتا کہ کسی کے ہو جانے کا شوق اس کے دل میں گدگدیاں پیدا کرنے لگتا
ہے۔بلوغت تو کئی سالوں کے بعد آتی ہے۔لیکن چھوٹی عمر میں ہی لڑکیوں کو دیکھ لو وہ کھیلتی ہیں تو
کہتی ہیں کہ یہ میرا گڑا ہے اور وہ تیری گڑیا ہے۔آؤ ہم گڑے گڑیا کا بیاہ رچائیں۔میرے
گڑے کے ساتھ تیری گڑیا کی شادی ہو گی اور فلاں کے گڑے کی شادی کرتی ہیں اور بڑی خوشی
مناتی ہیں کہ ہمارے گڑے کی شادی ہو گئی یا ہماری گڑیا کا فلاں کے گڈے سے بیاہ ہو گیا۔پھر
وہ ماؤں کی نقلیں کر کے گڑیوں کو اپنی گود میں اٹھائے پھرتی ہیں۔انہیں پیار کرتی ہیں اور جس
طرح مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں۔اسی طرح وہ ان کو اپنے سینے سے لگائے رکھتی ہیں
کیونکہ ان کا دل چاہتا ہے کہ ہم کسی کی ہو جائیں۔یا کوئی ہمارا ہو جائے۔اسی طرح لڑکوں کو دیکھ
لو جب تک بیاہ نہیں ہو جاتا ہر وقت ماں کے ساتھ چھٹے رہتے ہیں۔لیکن جب بیاہ ہو جائے تو
کہتے ہیں ماں تو جائے چولہے میں ہماری بیوی جو ہے وہ ایسی ہے اور ایسی ہے اور دن رات اس
کی تعریفوں میں گذر جاتے ہیں۔تو اللہ اسی مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (العلق : 3) انسان کی فطرت میں ہم نے یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ کسی نہ
کسی کا ہوکر رہنا چاہتا ہے۔اس کے بغیر اُس کے دل کو تسلی نہیں ہوتی۔حافظ یار محمد صاحب پشاوری
تعلق باللہ، انوار العلوم جلد 23 صفحہ 136 137 )
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں ایک شخص حافظ محمد صاحب
پشاور کے رہنے والے تھے۔قرآن کریم کے حافظ تھے اور سخت جو شیلے احمدی تھے میرا خیال ہے

تذکار مهدی )
6448
روایات سید نا محمود
کہ وہ اہلحدیث رہ چکے تھے کیونکہ ان کے خیالات میں بہت زیادہ سختی پائی جاتی تھی۔وہ ایک
دفعہ جلسہ پر آئے ہوئے تھے اور قادیان سے واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں خدا تعالیٰ کی خشیت
کی باتیں شروع ہو گئیں۔کسی شخص نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شان تو بہت بڑی ہے۔ہم لوگ تو
بالکل ذلیل اور حقیر ہیں پتہ نہیں کہ خدا ہماری نماز بھی قبول کرتا ہے یا نہیں، ہمارے روز بے بھی
قبول کرتا ہے یا نہیں ، ہماری زکوۃ اور حج بھی قبول کرتا ہے یا نہیں۔اس پر ایک دوسرا شخص
بولا کہ اللہ تعالیٰ کی بڑی شان ہے۔میں تو کئی دفعہ سوچتا ہوں کہ میں مومن بھی ہوں یا نہیں۔حافظ محمد صاحب ایک کو نہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔وہ یہ باتیں سنتے ہی اس شخص سے مخاطب ہوئے
اور کہنے لگے تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو؟ کیا یہ سمجھتے ہو کہ تم مومن ہو یا نہیں ؟ اس نے کہا میں تو
!
یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ میں مومن ہوں یا نہیں۔حافظ محمد صاحب کہنے لگے اچھا اگر یہ بات ہے
تو آج سے میں نے تمہارے پیچھے نماز نہیں پڑھنی۔باقیوں نے کہا حافظ صاحب ! اس کی بات
ٹھیک ہے۔ایمان کا مقام تو بہت ہی بلند ہے۔کہنے لگے اچھا پھر تم سب کے پیچھے نماز بند۔جب
تم اپنے آپ کو مومن ہی نہیں سمجھتے تو تمہارے پیچھے نماز کس طرح ہوسکتی ہے۔غرض دوست
پشاور پہنچے اور حافظ صاحب نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی چھوڑ دی۔جب پوچھا گیا تو انہوں
نے کہا کہ تم تو اپنے آپ کو مومن ہی نہیں سمجھتے۔میں تمہارے پیچھے نماز کس طرح پڑھوں۔آخر
جب فساد بڑھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔حافظ صاحب ٹھیک کہتے ہیں۔مگر یہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے
ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی ہی چھوڑ دی کیونکہ انہوں نے کفر نہیں کیا تھا لیکن بات ٹھیک ہے۔ہماری جماعت کے دوستوں کا فرض تھا کہ وہ اپنے آپ پر حسن ظنی کرتے۔جہاں تک کوشش کا
سوال ہے انسان کو فرض ہے کہ وہ اپنی کوشش جاری رکھے اور نیکیوں میں بڑھنے کی کوشش کرے
مگر یہ کہ مومن ہونے سے ہی انکار کر دے یہ غلط طریق ہے۔پس مسئلہ اُن کا ٹھیک ہے لیکن فعل
ان کا غلط ہے۔انہیں اپنے دوستوں کے پیچھے نماز نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔صوفیاء نے بھی لکھا ہے
کہ اگر کوئی شخص دیدہ و دانستہ جانتے بوجھتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ میں اپنے نفس کو ٹولتا ہوں تو مجھے
نظر نہیں آتا کہ اُس میں ایمان پایا جاتا ہے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔تعلق باللہ، انوار العلوم جلد 23 صفحہ 145-144)

آج 10 میں سے 10 باقی