ہفتہ کے تمام دن بابرکت ہیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
ہفتہ کے تمام دن با برکت ہیں
450
روایات سید نا محمود
فلاں دن منحوس ہے اور فلاں دن غیر منحوس ہے۔یہ تو بڑی خرابی پیدا کرنے والا ہے
اس پر انہوں نے کہا کہ آپ ہی نے تو کسی تقریب میں کہا تھا کہ منگل کے دن کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو شائد کوئی الہام ہوا تھا۔یا کوئی اور وجہ تھی کہ آپ اسے ناپسند فرمایا
کرتے تھے۔میں نے کہا میں نے تو صرف ایک روایت کی تشریح کی تھی۔یہ تو نہیں کہا تھا کہ
منگل کا دن منحوس ہے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف ایک ایسی روایت
منسوب کی جاتی ہے۔اس لئے میں نے بتایا تھا کہ اگر اس روایت کو درست تسلیم کیا جائے تو
شائد منگل کے دن سے آپ کو اس لئے تخویف کرائی گئی ہو کہ آپ کی وفات منگل کے دن ہونے
والی تھی۔مگر بعض لوگوں نے اس مخصوص بات کو جو محض آپ کی ذات کے ساتھ وابستہ تھی وسیع کر
کے اسے ایک قانون بنا لیا اور منگل کی نحوست کے قائل ہو گئے حالانکہ جو چیز خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہو اس کو منحوس قرار دینا یہ بڑی بھاری نادانی ہوتی ہے۔اگر منگل کا دن منحوس ہوتا تو خدا تعالیٰ کو بتانا چاہیے تھا کہ اور تو سب دنوں میں میری
صفات کام کرتی ہیں لیکن منگل کا دن چونکہ منحوس ہے اس لیے اس میں میری صفات کام نہیں
کرتیں اور اگر خدا تعالیٰ نے کسی دن کی نحوست محسوس نہیں کی تو ہم یہ کریں، یہ ایسی باتیں ہیں جن
سے و ہم بڑھتا ہے اور زندہ قوموں کے افراد کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس قسم کے وہموں میں مبتلا
ہونے سے اپنے آپ کو بچائیں۔ان وہموں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جس کسی کو کوئی خاص نقصان کسی
دن میں پہنچ جاتا ہے وہ اُس دن کو منحوس قرار دینے لگ جاتا ہے۔فرض کرو کسی کو پیر کے دن کوئی
شدید نقصان پہنچا ہے تو وہ کہنا شروع کر دے گا کہ میرا تجربہ یہ ہے کہ پیر کا دن منحوس ہوتا ہے کسی
کو ہفتہ کے دن کوئی حادثہ پیش آیا تو وہ کہنا شروع کر دے گا کہ ہفتہ کا دن منحوس ہوتا ہے مثلاً کوئی
حکومت ہفتہ کے دن شکست کھا جاتی ہے تو اُس کے افراد کے ذہنوں پر یہ بات غالب آجائے
گی کہ ہفتہ کا دن منحوس ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے کہیں گے کہ دیکھتے نہیں ! ہم پر ہفتہ کے
دن کیسی تباہی آئی تھی !! اِسی طرح ہو سکتا ہے کہ کسی کو جمعرات کے دن کوئی حادثہ پیش آجائے تو وہ
جمعرات کو اور کسی کو جمعہ کے دن کوئی حادثہ پیش آجائے تو وہ جمعہ کو منحوس کہنے لگ جائے۔نتیجہ یہ
ہو گا کہ سارے لوگ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں گے اور کہیں گے کہ ہم کیا کریں گے ہمارا تو

تذکار مهدی )
451
روایات سید نا محمودی
نحوست پیچھا نہیں چھوڑتی اور دوسری قومیں ترقی کر جائیں گی۔اگر کوئی کہے کہ دنوں میں اگر کوئی خاص برکت نہیں ہوتی تو رسول کریم ﷺ نے یہ
کیوں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری قوم کے لیے جمعرات کے سفر میں برکت رکھی ہے۔تو اس
کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں ایک وجہ موجود ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
منشا یہ تھا کہ جمعہ کے دن تمام لوگ شہر میں رہیں اور ا کٹھے ہو کر نماز ادا کریں تا کہ جب لوگ اکٹھے
ہوں تو وہ ایک دوسرے کی مشکلات کا علم حاصل کریں، اہم امور میں ایک دوسرے سے مشورہ
لیں، اپنی ترقی کی تدابیر سوچیں اور یہ چیز میں اتنی اہم ہیں کہ ان کو ترک کر کے کسی کا سفر پر چلے
جانا کسی صورت میں بھی درست نہیں ہو سکتا۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم
کہیں سفر پر جانا چاہو تو جمعرات کو جاؤ تا کہ جمعہ کسی شہر میں ادا کر سکو اور یہ چیز ایسی ہے جس سے
کوئی وہم پیدا نہیں ہوتا۔محض جمعہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہدایت دی ہے کہ اگر چھوٹا سفر ہے تو جمعرات کو کر لیا کرو اور اگر لمبا سفر ہے تو جمعہ کی نماز پڑھ کر
کسی اور دن چلے جاؤ۔پس اس حدیث میں کسی دن کی برکت پر زور نہیں دیا گیا بلکہ جمعہ کی نماز
پر زور دیا گیا ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ جمعہ کی نماز میں سارے شہر کا اکٹھا ہونا ضروری ہوتا
ہے چاہے وہ دس لاکھ کا شہر ہو یا بیس لاکھ کا شہر ہو یا تمیں لاکھ کا شہر ہو۔اگر کوئی ایسا شہر ہے جس
کے افراد ایک مقام پر اکٹھے نہیں ہو سکتے تو اسے مختلف حصوں میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے لیکن
مسئلہ یہی ہوگا کہ ہر حلقہ کے تمام لوگ اپنے اپنے حلقہ میں نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہوں اور اس
میں بہت سے دینی اور دنیوی فوائد ہیں۔جب لوگ اکٹھے ہوں گے تو لازماً وہ ایک دوسرے کی
مشکلات کا علم حاصل کریں گے، ایک دوسرے سے مشورے کریں گے، ایک دوسرے کی ترقی
کی تدابیر کریں گے، اپنی تنظیم کو زیادہ مؤثر بنائیں گے، اپنی اخلاقی اصلاح کے لیے سکیمیں
سوچیں گے، غرباء کی ترقی کے پروگرام تجویز کریں گے۔غرض وہ قومی ترقی کے لیے اس اجتماع
سے بہت کچھ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔گو افسوس ہے کہ آجکل مسلمانوں میں جمعہ کے اجتماع سے اس
رنگ میں فائدہ نہیں اُٹھایا جاتا۔اپنے اندر ہی دیکھ لورسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
جب خطبہ ہو رہا ہو تو امام کی طرف منہ کر کے بیٹھو اور اُس کی باتوں کو توجہ سے سنو۔مگر بعض لوگ
اس وقت امام کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھے ہیں اور پھر ذرا کوئی آہٹ آ جائے یا چوہے کے ملنے سے

آج 10 میں سے 10 باقی