فلاسفر صاحب کی تیز قدمی

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
457
روایات سید نا محمود )
کیا ہے۔تو بعض باتیں بظاہر چھوٹی ہوتی ہیں لیکن بلحاظ نتائج نہایت اہم ہوتی ہیں۔انہی باتوں
میں سے ایک یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے اوقات کے لحاظ سے عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں فرق
کیا ہے؟ وہ دیر سے پڑھائی جاتی ہے اور یہ جلدی کیونکہ اس کے متعلق حکم ہے کہ نماز کے بعد
قربانی کی جائے اور رسول کریم ﷺ کا اپنا دستور یہ تھا کہ آپ قربانی کے گوشت سے ہی کھانا
شروع فرماتے۔اس دن روزہ تو نہیں ہوتا لیکن نیم روزہ ضرور ہو جاتا تھا۔آپ صبح کچھ نہیں
کھاتے تھے اور پھر قربانی کے گوشت سے افطار کرتے تو عید الاضحیٰ کی نماز جلد ادا کی جاتی۔خطبات جلد دوم صفحہ 142 تا 143)
فلاسفر صاحب کی تیز قدمی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست ہوا کرتے تھے۔وہ
میرے استاد بھی تھے۔انہیں حساب میں بڑا ملکہ تھا۔مگر ساتھ ہی اُن کے دماغ میں بھی کچھ نقص تھا۔اُنہیں یہ وہم ہو گیا تھا کہ محمدی بیگم والی پیشگوئی اُن کے ذریعہ سے پوری ہوئی ہے اور اس وجہ
سے وہ کئی ایسی حرکتیں کرتے رہتے تھے جو تکلیف دہ ہوا کرتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی عادت تھی کہ بات کرتے وقت بعض دفعہ اپنی ران پر ہاتھ مارتے تھے۔حدیثوں میں
بھی پیشگوئی آئی ہے کہ مسیح موعود فخذ پر ہاتھ مار کر بات کرے گا۔بہر حال حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جب کبھی مجلس میں بات کرتے ہوئے ران کی طرف ہاتھ لانا تو انہوں
نے جھٹ گود کر آگے آ جانا۔لوگوں نے پوچھنا آپ کو کیا ہوا؟ وہ کہتے تمہیں معلوم نہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے در حقیقت مجھے اشارہ کیا تھا۔اس طرح مجلس میں
بہت بدمزگی پیدا ہو جاتی۔ایک دفعہ تنگ آکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن
سے کہہ دیا کہ آپ قادیان سے چلے جائیں۔انہیں گو جنون تھا مگر بہر حال عشق والا جنون تھا دشمنی
والا جنون نہیں تھا۔انہوں نے پہلے تو اڑنا شروع کیا کہ میں نہیں جاتا۔حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ جب کوئی تحریر لکھتے نیچے ” خاکسار غلام احمد“ لکھا کرتے
تھے۔رقعہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے ذریعہ سے ہی بھجوایا تھا۔میں نے انہیں رقعہ دیا تو کہنے لگے میں نہیں جانتا مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی کون ہوتا
ہے میں اس حکم کی اطاعت کے لئے تیار نہیں ہوں۔میں نے یہی بات حضرت مسیح موعود

تذکار مهدی )
458
روایات سیّد نا محمود
علیہ الصلوۃ والسلام کو جا کر کہہ دی۔آپ نے قلم اٹھایا اور اپنے نام کے آگے مسیح موعود لکھ دیا۔میں
پھر وہ رقعہ لایا تو دیکھ کر کہنے لگے۔اب تو بڑی مصیبت ہے اب تو قادیان سے جانا ہی پڑے گا
چنانچہ وہ چل پڑے اس وقت ظہر کا وقت تھا۔ظہر کے وقت وہ نکلے اور پیدل چل کر جالندھر
گئے۔جالندھر سے ہوشیار پور گئے۔ہوشیار پور جا کر پھر قادیان واپس آئے۔مگر قادیان کے
قریب پہنچ کر پھر گھبراہٹ میں امرتسر یا لاہور چلے گئے اور تیسرے دن صبح ان سب مقامات کا
چکر لگا کر قادیان واپس آگئے اور کہنے لگے آئندہ میں آپ کو تنگ نہیں کروں گا۔مجھے معاف کیا
جائے میں قادیان سے باہر نہیں رہ سکتا۔غرض دو تین دن میں وہ قادیان سے جالندھر گئے
جالندھر سے ہوشیار پور گئے۔ہوشیار پور سے واپس آکر پھر امرتسر یا لاہور گئے اور پھر واپس
قادیان آگئے۔گویا تقریباً دو تین سو میل کا سفر انہوں نے طے کر لیا۔ان کی انہیں حرکتوں کی وجہ
سے ایک دفعہ گورداسپور کے مقدمہ میں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہیں تشریف
رکھتے تھے۔آپ نے فرمایا یہ روز مجھے دق کرتے ہیں ان کا کوئی انتظام کرنا چاہئے۔چنانچہ وہ
دوست جو ساتھ تھے انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے ان سے کہا کہ قادیان سے ایک ضروری
کتاب لانی ہے۔آپ جائیں اور کتاب لے آئیں۔گورداسپور سے قادیان سولہ میل کے قریب
ہے۔عشاء کے وقت وہ گئے اور رات کے بارہ بجے کتاب لے کر واپس آگئے۔لوگوں نے تو یہ
تدبیر اس لئے کی تھی کہ کسی طرح ان کو وہاں سے نکالیں مگر وہ راتوں رات پھر واپس پہنچ گئے۔اس پر دوست پھر آپس میں مشورہ کرنے لگے کہ اب کیا کرنا چاہئے۔وہ ہنس کر کہنے لگے مجھے پتہ
ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے کیوں بھجوایا تھا۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ اب میں کوئی شرارت نہیں
کروں گا۔غرض بتیس میل سفر انہوں نے دو چار گھنٹوں میں کر لیا اور پھر یہ بھی نہیں کہ اس قدر
سفر کے بعد وہ بارہ گھنٹے آرام کرتے ہوں۔بلکہ جب بھی انہیں کسی اور کام کے لئے بھجوایا جاتا
فوراً تیار ہو جاتے تھے۔تو دنیا میں بڑے بڑے تیز چلنے والے بھی پائے جاتے ہیں اور شدید
ترین سست اور غافل بھی پائے جاتے ہیں۔وہی بچہ جس کو دو قدم چلنے پر روٹی یا پھل یا فروٹ
انعام کے طور پر دیا جاتا ہے۔بعد میں ایک بڑا سیاح بن جاتا ہے اور دو تین سومیل دو چار دن
میں پیدل سفر طے کر لیتا ہے اب غور کرو کہ اتنا تیز چلنے والا کون تھا ؟ وہی تھا جو کل ایک قدم بھی
انعام کے لالچ کے بغیر اٹھا سکتا تھا۔( خطبات محمود جلد 33 صفحہ 120 تا 122 ) |

آج 10 میں سے 10 باقی