خدا تعالیٰ مذاق نہیں کرتا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
6472
روایات سید نا محمود
تیرے سترین تو سلامت ہیں انہیں تو کسی نے نہیں کاٹا۔تو حیران ہوکر کہنے لگا۔اچھا ! اور دائی کو
چھوڑ کر چلا گیا۔یہی حال ان لوگوں کا ہے جو قرآن کریم میں تغیر کے قائل ہیں۔وہ غور نہیں
کرتے کہ قرآن کریم آج بھی ایک مکمل کتاب ہے اگر اس کا کوئی حصہ غائب ہو گیا ہوتا تو اس
کے کمال میں نقص آ جاتا۔( حضرت مسیح موعود کے کارنامے، انوارالعلوم جلد 10 صفحہ 146)
دشمن کے اعتراضات کے جواب دینا
سرسید احمد خاں صاحب نے بھی اپنے زمانہ میں عیسائیوں کے اعتراضات کے جواب
دیئے۔پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کھڑا کر دیا۔جنہوں نے اتنے لمبے عرصے
تک دشمن کا مقابلہ کیا کہ آپ کی وفات پر دشمنوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ آپ نے
اسلام کا دفاع ایسے شاندار رنگ میں کیا ہے کہ آپ سے پہلے اور کسی مسلمان عالم نے اس طرح
اسلام کا دفاع نہیں کیا۔یہ " وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدہ: 68) کا ہی کرشمہ
تھا۔اللہ تعالیٰ کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ تھا کہ اس نے آپ کو بہر حال بچانا
ہے۔جب دشمن نے تلوار سے حملہ کیا ہے تو اس نے اس کی تلوار کو کند کر دیا اور جب اس نے
تاریخ سے حملہ کیا تو خدا تعالیٰ نے ایسے مسلمان کھڑے کر دیئے۔جنہوں نے تاریخی کتب کی
چھان بین کر کے دشمن کے اعتراضات کو رد کر دیا اور خود مخالفین کے بزرگوں کی تاریخیں کھول کر
بتایا کہ وہ جو اعتراضات اسلام پر کر رہے ہیں۔وہ ان کے اپنے مذہب پر بھی پڑتے ہیں اور جو
حصہ قرآن کریم اور احادیث سے تعلق رکھتا تھا۔اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
صاف کر دیا۔ان دنوں بھی اسلام کے خلاف بمبئی سے ایک کتاب ”مذہبی رہنما“ شائع ہوئی
تھی۔جس کی وجہ سے مسلمانوں میں بڑا جوش پیدا ہوا۔خدا تعالی مذاق نہیں کرتا
(الفضل 22 /نومبر 1956 ء جلد 45/10 نمبر 274 صفحہ 4 |
لوگ نئے مسائل مذہب میں داخل کر رہے ہیں اور انہیں یہ بھی محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کتنی
شرم کی بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست مہر نبی بخش
صاحب تھے۔وہ بٹالہ کے رہنے والے تھے بعد میں احمدی ہوئے اور نہایت مخلص احمدی

تذکار مهدی
6473 ☀
روایات سید نامحمود
ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ مسئلہ نکالا کہ عربی زبان اتم الالسنہ ہے یعنی
سب زبانیں اسی سے نکلی ہیں۔مہر نبی بخش صاحب نے اس مسئلہ کو لے لیا اور اسی کام میں
مشغول ہو گئے کہ ہم لفظ کا عربی زبان سے نکلا ہوا ہونا ثابت کریں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام تو لغت کے واقف تھے صرف ونحو کے واقف تھے۔زبان کے واقف تھے۔آپ جو مسئلہ نکالتے تھے علم کی بنا پر نکالتے تھے۔جب آپ نے یہ کہا تھا کہ سب کچھ قرآن کریم
میں موجود ہے تو اس سے آپ کی یہ مراد تو نہیں تھی کہ قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ بڑھئی
کا کام کس طرح کیا جائے یا اس میں یہ بھی ذکر آتا ہے کہ کھیتی باڑی کے کیا اصول ہیں۔سب
کچھ سے مراد یہ تھا کہ تمام ضروریات دین یہ قرآن کریم میں موجود ہیں لیکن مہر نبی بخش صاحب
نے خیال کر لیا کہ سب کچھ قرآن کریم میں موجود ہے۔چنانچہ کسی نے ان سے کہہ دیا کہ آلو اور
مرچوں کا قرآن کریم میں کہاں ذکر ہے۔وہ کہنے لگے۔اللؤلؤ والمرجان (جس کے معنی
موتی اور مونگا کے ہیں) آلو اور مرچیں ہی ہیں اور کیا ہے۔پس ایک طرف تو اتنا اندھیر ہے کہ
بعض کے نزدیک خدا تعالیٰ کے قول کی طرح فقہاء کا قول بھی نہیں بدلتا اور دوسری طرف لوگ
تغییر و تبدل کرتے رہتے ہیں۔تو اندھیر مچا دیتے ہیں کوئی اصول اور قاعدہ نہیں ہوتا۔حالانکہ
اصل طریق وسطی ہے۔انسان کو تغیر قبول کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔لیکن تغیر پیدا کرنا
خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جب چاہتا ہے تغیر پیدا کرتا ہے اور جب وہ تغیر پیدا کرتا تو دنیا
اسے تغیر پیدا کرنے سے روک نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں
ایک شخص قادیان آیا وہ مخلص احمدی تھا۔اس نے کہا اگر حضرت مرزا صاحب کو کہا جاتا ہے کہ
آپ ابرا ہیم ہیں، نوح ہیں، موسی" ہیں ، عیسی ہیں ، محمد ہیں۔تو مجھے بھی خدا تعالیٰ ہر وقت ہی کہتا
ہے کہ تو محمد ہے۔لوگ اسے سمجھانے لگے۔تو اس نے کہا خدا تعالیٰ کی آواز مجھے آتی ہے وہ خود
مجھے کہتا ہے کہ تو محمد ہے۔تمہاری دلیلیں مجھ پر کیا اثر کر سکتی ہیں۔جب لوگ سمجھاتے سمجھاتے
تھک گئے تو انہوں نے خیال کیا کہ بہتر ہے کہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں پیش کیا جائے۔چنانچہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول سے درخواست کی کہ آپ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کر کے وقت لے دیں۔حضرت خلیفہ اول نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا اور آپ نے فرمایا اچھا اس شخص کو بلا لو۔چنانچہ وہ شخص حضور کی خدمت میں لایا گیا اور اس نے کہا کہ خدا تعالیٰ مجھے ہر وقت یہ کہتا ہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی