تکالیف کے وقت جھوٹے مدعی نبوت پیدا نہیں ہوتے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
477
روایات سیّد نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک احمدی تھا وہ پاگل ہو گیا اُس
نے صوفیاء کی باتیں سنی ہوئی تھیں۔اس لیے جب اُس کا دماغ خراب ہوا تو اُس نے یہی
باتیں کہنی شروع کر دیں کہ میں نبی ہوں ، ولی ہوں، میں عرش پر نمازیں پڑھتا ہوں۔وہ
قادیان آگیا تھا۔اُس کے دماغ پر یہ اثر تھا کہ وہ بڑا آدمی بن گیا ہے۔خدا تعالیٰ اُسے موسیٰ
اور عیسیٰ کہتا ہے اس لیے وہ مسجد میں نہیں آتا تھا۔مہمان خانہ میں ہی رہتا تھا۔لوگوں نے اُسے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کیا کہ یہ شخص بیمار ہو گیا ہے
اور کہتا ہے خدا تعالیٰ مجھے کہتا ہے کہ تو محمد بن گیا ہے، تو موسیٰ بن گیا ہے، تو عیسی بن گیا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا میاں ! اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہیں الہام
ہوتا ہے کہ تم محمد بن گئے ہو تو کیا وہ محمد یت والی برکات بھی تمہیں دیتا ہے؟ یا جب وہ کہتا ہے کہ
تم موسیٰ بن گئے ہو یا عیسی بن گئے ہو تو جو باتیں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کو ملی
تھیں خدا تعالیٰ وہ باتیں تمہیں بھی دیتا ہے؟ وہ کہنے لگا خدا تعالیٰ دیتا تو کچھ نہیں صرف یہ کہتا ہے
کہ تم محمد بن گئے ہو ، تم موسیٰ بن گئے ہو، تم عیسی بن گئے ہو۔آپ نے فرمایا یہ شیطان ہے جو
تمہیں ایسی باتیں کہتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کسی کو محمد کہتا ہے تو وہ محمد ﷺ کی برکات بھی اُسے
دیتا ہے۔وہ اگر کسی کو موسیٰ اور عیسیٰ کہتا ہے تو موسیٰ اور عیسی والی برکات بھی اُسے دیتا ہے۔اصلح 12 جولائی 1953 ، جلد 6 نمبر 88 صفحہ 4-3
لمصل
تکالیف کے وقت جھوٹے مدعی نبوت پیدا نہیں ہوتے
اللہ تعالیٰ کے قوانین بہت سے ہیں جو اس نے جاری فرمائے ہیں۔ان میں سے ایک
یہ بھی ہے کہ جب اس کی بارش نازل ہوتی ہے تو جہاں دانے اگتے ہیں، پھل اور سبزیاں پیدا
ہوتی ہیں، درخت بڑھتے اور کھیتیاں لہلہاتی ہیں جن سے انسان فائدہ اٹھاتے ہیں، وہاں قسم قسم
کی گندی روئید گیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔چنانچہ ہمارے ملک میں ایک ایسی ہی روئیدگی بکثرت
ہوتی ہے جسے پنجابی میں پر بہیڑا کہتے ہیں۔یہ اتنی جلدی پیدا ہو جاتا ہے کہ رات کو جس جگہ
کچھ بھی نظر نہیں آتا بارش کے بعد دن چڑھنے تک وہاں بیسیوں پر بہیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ بالعموم روڑیوں یعنی میلے کے ڈھیروں پر اگتے ہیں۔تو جہاں بارش کے بعد اچھی چیزیں پیدا
ہوتی ہیں وہاں گندی بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔"

تذکار مهدی )
478
روایات سید نا محمود
یہی قانون خدا تعالیٰ کا روحانی بارش کے متعلق ہے۔جب انبیاء آتے ہیں تو ان کی
بعثت کے ساتھ کئی کمزور طبیعت کے لوگ جو یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید محض دعویٰ کر دینے سے ہی
انسان اپنی بات منوا سکتا اور کامیاب ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ دانستہ اور بعض دفعہ نادانستہ طور پر ان
مخفی خیالات کے ماتحت اس غلط فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل
ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم کی وفات کے بعد قریب کے زمانہ میں ہی چھ سات مدعیان
نبوت پیدا ہو گئے۔جب تک تو آفات و مصائب کا زمانہ تھا اور مشکلات درپیش تھیں اس وقت
تک کوئی مدعی نبوت نہ تھا۔جب تک آپ مکہ میں تھے اور یہ نظارہ دکھائی دیتا تھا کہ مسلمانوں کو
ماریں پڑ رہی ہیں، بائیکاٹ ہو رہے ہیں، گھر سے بے گھر کئے جاتے ہیں کوئی مدعی نبوت پیدا
نہیں ہوا کیونکہ ان حالات میں دماغ میں یہ حسرت ہی پیدا نہیں ہو سکتی تھی کہ ہم بھی ایسے دعوے
سے عزت حاصل کریں۔لیکن جب اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے فتوحات حاصل ہوئیں ، اسلام
کو غلبہ عطا ہوا تو لالچی طبائع نے جھوٹ بنا کر یا اپنے گندے خیالات سے متاثر ہو کر یہ خیال کیا
کہ ترقیات کی یہ آسان راہ ہے اور یہ بات ہی دراصل ایک بہت بڑا ثبوت ہوتا ہے اس بات کا
کہ یہ مدعی یا تو بناوٹ سے کام لیتے اور جھوٹ بولتے ہیں اور یا اپنے لالچ اور حرص کے خیالات
سے متاثر ہوتے ہیں اور انہی خیالات کے زیر اثر ان کو ایسے الہام بھی ہو جاتے ہیں۔تکلیف کے
زمانہ میں کسی ایسے مدعی کا نہ ہونا ان کے باطل پر ہونے کا زبردست ثبوت ہے۔مکہ کے زمانہ میں کوئی ایسا مدعی نہ تھا اور کوئی اس زندگی کو برداشت کرنے کے لئے تیار
نہ تھا کہ ماریں کھائے ، گھر سے نکالا جائے وغیرہ وغیرہ۔اس وقت تک تو کسی کو یہ پتہ نہ تھا کہ
رسول کریم مدینہ میں جائیں گے، اللہ تعالیٰ کی نصرت حاصل ہوگی اور آپ دشمنوں پر غلبہ پائیں
گے۔اس لئے کسی کے دل میں بھی یہ جوش نہ پیدا ہوتا تھا کہ آپ کی مثل بنا جائے۔لیکن جب
کامیابیاں شروع ہوئیں تو بعض پاجیوں نے تو خدا تعالیٰ پر جھوٹ بنا کر اور بعض لالچی طبائع نے
اپنے دماغی خیالات کے زیر اثر الہام وغیرہ کی بناء پر ایسے دعوے کرنے شروع کر دیئے۔یہی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہوا۔آپ کے زمانہ میں بھی جس وقت تک تکالیف اور
دکھوں کا زمانہ تھا کوئی مدعی نبوت پیدا نہیں ہوا لیکن جب کامیابیوں کا دور شروع ہوا تو کئی ایسے
مدعی پیدا ہو گئے۔بعض ایسے لوگوں نے جن کے نزدیک دنیوی عزت ہی اصل چیز ہوتی ہے یہ

تذکار مهدی )
479
روایات سید نا محمود
سمجھ لیا کہ ہم بھی دعوی کرتے ہیں اور اس طرح عزت پا جائیں گے۔یا بعض کو ان کے خیالات
نے متمثل ہو کر ایسے خواب دکھائے کہ وہ سمجھنے لگے کہ واقعی وہ مامور ہیں۔یہ خواب وہی حیثیت
رکھتے ہیں جیسے کہتے ہیں کہ بلی کو چھیچھڑوں کے خواب۔چونکہ ان کے خیالات اس قسم کے ہوتے
ہیں اس لئے ان کو خواب بھی ویسے ہی آنے لگتے ہیں۔چراغ الدین جمونی اور ڈاکٹر عبد الحکیم
وغیرہ ایسے ہی لوگوں میں سے تھے اور یہ سب اسی زمانہ کی پیداوار ہیں جب جماعت کامیابی کے
رستہ پر چل پڑی تھی۔1892ء ، 1893 ء اور 1894ء میں کوئی ایسا مدعی نظر نہیں آتا۔چونکہ یہ وہ
زمانہ تھا جب ماریں پڑتی تھیں، بائیکاٹ ہوتے تھے، دنیا کی لعن طعن سہنی پڑتی تھی۔اس لئے کسی
کو یہ لالچ اور حرص نہ پیدا ہوتی تھی کہ ہم بھی ایسا دعوی کریں لیکن کامیابی شروع ہوئی تو بعض
لالچی طبائع نے اپنے خیالات کے نتیجہ میں آنے والے خوابوں کی بناء پر اور بعض نے جھوٹ ہی
ایسے دعوے کرنے شروع کر دیئے۔ایسے ہی ایک شخص کے متعلق ایک دوست نے مجھے ایک
واقعہ سنایا جو اس نے خود ان سے بیان کیا تھا۔یہ شخص بھی ان میں سے تھا جو بناوٹ سے دعویٰ
نہیں کرتے بلکہ جن کے خیالات متمثل ہو کر الہام کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر اشتہار دے دیا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات بے موقع ہوئی ہے وہ صحیح نہیں سمجھتے۔مجھے الہام ہوا ہے کہ جماعت
کو اس اس طرح ترقی ہونے والی ہے۔حضرت خلیفہ اول نے حُسنِ ظنی سے کام لیتے ہوئے اور
یہ سمجھ کر کہ اس شخص نے جھوٹ تو بنایا نہیں وہ الہام بھی شائع کر دیئے۔اس سے اس کے دل میں
یہ خیال پیدا ہوا کہ اب تو میرے الہام خلیفہ وقت نے بھی شائع کر دیئے اس لئے ان کو بہت
اہمیت حاصل ہو گئی اور اس نے اپنی علیحدہ پڑی جہانی شروع کر دی اور اس نے خود اس دوست
سے جس نے مجھے یہ بات سنائی کہا کہ ایک دفعہ انہی خیالات کی وجہ سے مجھے نماز میں ہنسی آگئی۔میں نماز پڑھ رہا تھا کہ مجھے خیال آیا کہ اس طرح مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوتے ہیں۔اب مجھے بھی تائید و نصرت الہی حاصل ہوگی اور ترقیات حاصل ہوں گی۔میرا گاؤں بھی قادیان
کی طرح ترقی کرے گا یہاں بھی لنگر خانہ ہوگا ، انجمن قائم ہوگی، روپیہ آئے گا اور ہر طرف مجھے
شہرت حاصل ہو گی۔انہی خیالات میں اسے یہ یاد ہی نہ رہا کہ میں نماز میں کھڑا ہوں اور ہنسی آ
گئی۔یہ اس بات کی علامت تھی کہ اسے جو الہام وغیرہ ہوتے تھے وہ دراصل اس کی حرص اور

آج 10 میں سے 10 باقی