ابو سعید عرب کا قادیان آنا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
گالیاں سن کے دعا دو
481
روایات سید نا محمود
مجھے یاد ہے یہ خیال نہیں کہ میں خود اس مجلس میں موجود تھا یا نہیں لیکن سنا ہے ایک
دوست تھے جن کی طبیعت بہت تیز تھی انہوں نے لاہور میں دوکان کی۔وہاں کسی شخص نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں سخت کلمہ کہا وہ اس سے لڑ پڑے کسی نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کی شکایت کی۔آپ نے نصیحت کی اور فرمایا ایسے موقع پر صبر سے کام
لینا چاہئے اگر کوئی گالی بھی دے تو خاموش رہنا چاہئے۔اس پر بجائے اس کے کہ وہ اس نصیحت
سے فائدہ اٹھاتے طیش میں آکر کہنے لگے۔مجھے تو آپ خاموش رہنے کی نصیحت کرتے ہیں لیکن
جب آپ کے پیر ( مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی) کے خلاف کوئی کچھ کہے تو آپ
کتا ہیں
لکھ لکھ کر شائع کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہنس پڑے۔گو یہ جواب غلط تھا
لیکن انسانی فطرت کی بڑھی ہوئی کیفیت کا ایک نظارہ تھا۔انسانی فطرت ایسے وقت میں جوش
میں آجاتی ہے اور خدا کی پیدا کی ہوئی طاقتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض حالتوں میں جوش کا
اظہار جائز ہوتا ہے ورنہ جب جوش کو انتہاء سے زیادہ دبایا جائے تو یا فساد پیدا ہوتا ہے یا بے
غیر تی۔پس میں نے اعلان کیا ہے اور اس پر قائم ہوں کہ ایسے لوگوں کو جوابات دیئے جائیں اور
نہ صرف ان کو جوابات دیئے جائیں بلکہ ہمارے سلسلہ کے علماء کو چاہئے کہ اور بھی مختلف
اعتراضات کے جوابات دیا کریں جو آریوں اور عیسائیوں کی طرف سے اسلام پر کئے جاتے
ہیں اور اسلام کی تائید میں مضامین لکھیں لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی کہتا ہوں کہ ہمارے اخلاق
دوسروں سے بہت بلند و بالا ہونے چاہئیں۔خطبات محمود جلد 11 صفحہ 478,479)
ابوسعید عرب کا قادیان آنا
مجھے اس امر کی ایک مثال یاد آئی ہے کہ کس طرح بعض لوگ نرمی سے ہر قسم کا کام
کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔مگر ذراسی سختی کو برداشت نہیں کر سکتے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کے زمانہ میں یہاں ایک شخص جو عرب کہلاتے تھے آئے۔وہ رہنے والے تو بر ما کے تھے مگر عرب
کہلاتے تھے۔ابوسعید ان کا نام تھا۔وہ یہاں رہے مگر بعد میں کچھ ابتلاء آیا۔اور چلے گئے پھر
سیاسی آدمی بن گئے اور ہندوستان سے شائد ترکی چلے گئے اور غالباً وہیں فوت ہو گئے۔

تذکار مهدی
482
روایات سید نا محمود
بہر حال پھر کبھی ان کا ذکر نہیں سنا۔وہ بڑے اخلاص سے یہاں آئے تھے۔مگر بعد میں بعض
باتوں کی وجہ سے ابتلاء آ گیا۔اور چلے گئے۔جب آئے تو اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر گورداسپور میں ایک مقدمہ شروع ہو گیا۔جو مولوی کرم دین کے مقدمہ کے
نام سے مشہور ہے۔اس کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اکثر گورداسپور جانا
پڑتا تھا اور آپ بعض اوقات دس دس پندرہ پندرہ دن بلکہ مہینہ مہینہ وہاں رہتے تھے۔وہ بھی
ساتھ رہتے اور خواجہ کمال الدین صاحب اور دوسرے لوگ جو مقدمات کا کام کرتے تھے ان سے
خوب خدمت لیتے تھے اور وہ بڑی خدمت کرتے تھے۔حتی کہ مجھے بعض لوگوں نے سنایا کہ وہ
ان کے پاخانہ والے پاٹ بھی دھو دیتے تھے۔حالانکہ وہ کسی زمانہ میں اچھے تاجر اور آسودہ حال
آدمی رہ چکے تھے لیکن ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجلس میں تشریف فرما تھے
میں بھی وہیں تھا۔خواجہ صاحب آئے شاید اپنے لئے یا شاید ان کے ساتھ کوئی ایسا آدمی تھا جس
سے وہ اچھا سلوک کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے آتے ہی کہا کہ عرب صاحب وہ چٹائی گھسیٹ کر
ادھر لے آئے مگر خواجہ صاحب کا لہجہ قدرے تحکمانہ تھا اور طریق خطاب میں کچھ حقارت کا رنگ
بھی تھا۔اس لئے ان کے جواب میں عرب صاحب نے باوجود یکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بھی وہیں تشریف رکھتے تھے۔بڑے جوش سے کہا کہ کیا میں تمہارے باپ کا نوکر ہوں۔گویا جو
شخص محبت سے پاخانہ تک اٹھا دیتا تھا جب اسے خطاب کرتے وقت حکومت کا رنگ آیا تو اس کی
فطرت نے بغاوت کی اور اس نے بڑے جوش سے کہا کہ کیا میں تمہارے باپ کا نوکر ہوں۔اس کے بالمقابل بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ محبت سے نہیں مانتے۔مگر جب ان کو مارا جائے تو
بڑے فرمانبردار ثابت ہوتے ہیں۔مگر جونہی ان سے نرمی کا برتاؤ کیا جائے فوراً بگڑ جاتے ہیں۔اس کی بھی ایک مثال مجھے یاد آ گئی ہے وہ شخص ابھی زندہ ہے جب وہ بچہ تھا اور غالباً یتیم تھا۔ہمارے نانا جان مرحوم اس جوش میں کہ اسے پالیں گے اور اس طرح ثواب حاصل کریں گے
اسے گھر میں لے آئے اور باوجود یکہ آپ کی طبیعت بڑی جوشیلی تھی ثواب حاصل کرنے کے
شوق میں اس کی بہت خاطر و مدارت کرنے لگے۔اسے کھلائیں، پلائیں، اس کے لئے بستر
کریں اور پھر اسے سلائیں۔ایک دو روز تو وہ ٹھیک طرح کھاتا پیتا رہا مگر تیسرے چوتھے روز اس
نے بگڑنا شروع کیا۔میر صاحب مرحوم اسے کہیں کھانا کھا لو تو وہ کہے میں نہیں کھاؤں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی