نماز مغرب کے بعد مسجد میں قیام اور مہمانوں سے ملاقات

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
488
روایات سید نا محمود
سے آئی تھیں بڑے شوق کے ساتھ درس میں شریک ہوتیں۔اور سب سے آگے بیٹھتیں۔پندرہ
ہیں دن تک آپ ضرورت نبوت۔مامورین کی صداقت کے دلائل۔معیار صداقت اور وفات مسیح
پر لیکچر دیتے رہے۔پندرہ بیس دن کے بعد آپ کو خیال آیا کہ عورتوں کا امتحان لینا چاہئے۔کہ وہ
کچھ سمجھتی بھی ہیں یا نہیں۔آپ نے اسی خاتون سے جو نابھہ سٹیٹ سے آئی ہوئی تھی۔اور سب
سے آگے بیٹھا کرتیں تھیں پوچھا کہ تم بتاؤ۔میرے ان لیکچروں سے کیا سمجھی ہو۔اس عورت نے
نہایت سادگی سے جواب دیا۔کہ کوئی نماز روزے دیاں گلاں ای کر دے ہوو گے۔ہور کی کہنا سی۔“
یعنی آپ
کوئی نماز روزے کے متعلق ہی وعظ کرتے ہو نگے۔اس کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس عورت کا جواب سن کر آئندہ سے اس
درس کو بند کر دیا۔کہ جب یہ سمجھ ہی نہیں سکتیں تو ان میں درس دینا تو توضیع اوقات ہے۔معلوم
ہوتا ہے کہ کسی نے اس عورت کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ذکر کیا
کہ ایک مامور آیا تو انہوں نے کہا چلو ہم بھی مان لیتے ہیں۔یا ہوسکتا ہے کہ ان کے خاوند احمدی
ہوں اور اس وجہ سے وہ بھی ہو گئی ہوں۔لیکن ان کو احمدیت کی تعلیم اور اس کے مسائل
سے واقفیت ہی نہ تھی۔اس لئے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لیکچر کوسمجھ نہ سکی۔پس جب تک ایسے لوگوں کی تربیت نہ کی جائے۔اور ان کو مسائل سے آگاہ نہ کیا جائے۔وہ
علم و عرفان کی باتوں کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔وہ تو یہی سمجھیں گے کہ الف لیلی سنائی جا رہی ہے
جماعت میں علم پھیلانے کے لئے جماعت میں تنظیم پیدا کرنے کے لئے ہمیں دیہاتی مبلغوں
کی اشد ضرورت ہے۔خطبات محمود جلد 28 صفحہ 20-19)
نماز مغرب کے بعد مسجد میں قیام اور مہمانوں سے ملاقات
انبیاء کی جماعتوں کو بھی کچھ نہ کچھ تکالیف اٹھانی پڑتی ہیں۔کبھی تو ان پر ایسے ایسے
ابتلاء آتے ہیں کہ کمزور اور کچے ایمان والے لوگ مرتد ہو جاتے ہیں اور کبھی چھوٹی چھوٹی
تکالیف پیش آتی ہیں مگر بعض کمزور ایمان والے ان سے بھی ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔مجھے یاد ہے
قادیان میں ایک دفعہ پشاور سے ایک مہمان آیا۔اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں بیٹھتے تھے اور مہمان آپ سے ملتے تھے اور جیسا کہ میں نے بتایا

تذکار مهدی )
کارمهدی
489
روایات سید نا محمود
ہے نبیوں سے ان کے متبعین کو خاص محبت اور اخلاص ہوتا ہے اور انہیں نبی کو دیکھ کر اور کچھ نظر ہی
نہیں آتا اور وہ کسی اور بات کی پرواہ نہیں کرتے ہیں جیسا کہ ہمارے مفتی محمد صادق صاحب کی
روایت ہے۔جلسہ کے ایام میں ایک دفعہ جب حضرت صاحب باہر نکلے تو آپ کے اردگرد بہت
بڑا ہجوم ہو گیا۔اس ہجوم میں ایک شخص نے حضرت صاحب سے مصافحہ کیا اور وہاں سے باہر نکل
کر اپنے ساتھی سے پوچھا تم نے مصافحہ کیا ہے یا نہیں؟ اس نے کہا اتنی بھیڑ میں کہاں جگہ مل سکتی
ہے؟ اس نے کہا جس طرح ہو سکے مصافحہ کر خواہ تمہارے بدن کی ہڈی ہڈی کیوں نہ جدا ہو
جائے یہ مواقع روز روز نہیں ملا کرتے چنانچہ وہ گیا اور مصافحہ کر آیا۔غرض نبی کو دیکھ کر انسان کے
دل میں ایک خاص قسم کا جوش موجزن ہوتا ہے اور وہ جوش اتنا وسیع ہوتا ہے کہ نبی کے خدمت
گاروں کو دیکھ کر بھی ابل پڑتا ہے۔جب حضرت مسیح موعود نماز کے بعد مسجد میں بیٹھتے تو لوگ آپ کے قریب بیٹھنے کے
لئے دوڑ پڑتے۔گو اس وقت تھوڑے ہی لوگ ہوتے تھے تاہم ہر ایک یہی چاہتا تھا کہ میں سب
سے قریب بیٹھوں۔اس شخص کے مقدر میں چونکہ ابتلاء تھا اس لئے اسے خیال نہ آیا کہ میں کس
شخص کی مجلس میں آیا ہوں۔اس نے سنتیں پڑھنی شروع کیں اور اتنی لمبی کر دیں کہ پہلے تو کچھ
عرصہ لوگ اس کا انتظار کرتے رہے۔مگر جب انتظار کرنے والوں نے دیکھا کہ دوسرے لوگ ہم
سے آگے بڑھتے جاتے ہیں اور قریب کی جگہ حاصل کر رہے ہیں تو وہ بھی جلدی سے آگے بڑھ
کے حضرت صاحب کے پاس جا بیٹھے مگر ان کے جلدی کے ساتھ گزرنے سے کسی کی کہنی اسے لگ
گئی۔اس پر وہ سخت ناراض ہو کر کہنے لگا اچھا نبی اور مسیح موعود ہے کہ اس کی مجلس کے لوگ نماز
پڑھنے والوں کو ٹھوکر مارتے ہیں۔اتنی سی بات پر وہ مرتد ہوکر چلا گیا۔گویا جو چیز ایمان کی ترقی کا
باعث ہے اور اب بھی ہو سکتی ہے۔وہ اس کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوگئی اور اس کی مثال اس
جماعت کی سی ہو گئی جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب روشنی ہوئی تو ان کا نور جاتا رہا
آپ لوگ جو ان دنوں قادیان آئے ہیں۔ان کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ کثرت ہجوم اور کام کرنے
والوں کی قلت کی وجہ سے آپ لوگوں کو بہت سی تکالیف پہنچ جاتی ہیں جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم
ہے جلسہ کے قریب میرے خطبے جو اخبار میں چھپتے ہیں ان میں یہاں کے لوگوں کو نصیحت کی جاتی
ہے۔کہ وہ پوری کوشش اور سعی سے مہمان نوازی کریں اور حتی الامکان بہت کوشش کرتے ہیں مگر

آج 10 میں سے 10 باقی