حضرت سمیح موعودؑ انتہائی کم خوراک تھے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
490☀
پھر بھی اتنے بڑے ہجوم کے انتظام میں وہ کہاں پورے اتر سکتے ہیں۔روایات سید نا محمود
( خطبات محمود جلد 11 صفحه 544,545)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کھانے کا ڈھنگ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کھانے کا ڈھنگ بالکل نرالا تھا میں نے کسی اور کو اس
طرح کھاتے نہیں دیکھا آپ پھلکے سے پہلے ایک ٹکڑا علیحدہ کر لیتے اور پھر لقمہ بنانے سے پہلے
آپ اُنگلیوں سے اُس کے ریزے بناتے جاتے اور منہ سے سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ کہتے
جاتے اور پھر ان میں سے ایک چھوٹا سا ریزہ لے کر سائن سے چھو کر منہ میں ڈالتے۔یہ آپ کی
عادت ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ دیکھنے والے تعجب کرتے اور بعض لوگ تو خیال کرتے تھے کہ شاید
آپ روٹی میں سے حلال ذرے تلاش کر رہے ہیں لیکن دراصل اس کی وجہ یہی جذبہ ہوتا تھا کہ
ہم کھانا کھا رہے ہیں اور خدا کا دین مصائب سے تڑپ رہا ہے۔ہر لقمہ آپ کے گلے میں پھنستا
تھا اور سُبحَانَ الله سُبْحَانَ اللہ کہہ کر آپ گویا اللہ تعالیٰ کے حضور معذرت کرتے تھے کہ
تو نے یہ چیز ہمارے ساتھ لگادی ہے ورنہ دین کی مصیبت کے وقت ہمارے لئے یہ ہرگز
جائز نہ تھا۔وہ غذا بھی ایک مجاہدہ معلوم ہوتا تھا، یہ ایک لڑائی ہوتی تھی ان لطیف اور نفیس
جذبات کے درمیان۔جو اسلام اور دین کی تائید کیلئے اُٹھ رہے ہوتے اور ان مطالبات
کے درمیان جو خدا تعالیٰ کی طرف سے قانونِ قدرت کے پورا کرنے کیلئے قائم کئے گئے تھے مگر ہم
جو رسول کریم ﷺ کی امت اور صحابہ کا نمونہ ہونے کے مدعی ہیں کیا یہ ہمارا فرض نہیں کہ وہی
جرأت اور دلیری اپنے اندر پیدا کریں جو صحابہ کے اندر تھی۔( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 269-270)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام انتہائی کم خوراک تھے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب کھانا کھایا کرتے تو بمشکل ایک پھل کا آپ
کھاتے اور جب آپ اُٹھتے تو روٹی کے ٹکڑوں کا بہت سا چورہ آپ کے سامنے سے نکلتا۔آپ
کی عادت تھی کہ روٹی توڑتے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرتے جاتے پھر کوئی ٹکڑا اٹھا کر منہ میں ڈال
لیتے اور باقی ٹکڑے دستر خوان پر رکھے رہتے۔معلوم نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ایسا کیوں کیا کرتے تھے مگر کئی دوست کہا کرتے کہ حضرت صاحب یہ تلاش کرتے ہیں کہ ان روٹی

تذکار مهدی )
491
روایات سید نا محمود
کے ٹکڑوں میں سے کون سا تسبیح کرنے والا ہے اور کون سا نہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے اس قسم کی بات سنی مجھے اس وقت یاد نہیں مگر یہ یاد ہے کہ لوگ یہی کہا کرتے تھے۔پس اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ زمین و آسمان میں سے تسبیحوں
کی آواز میں اُٹھ رہی ہیں اب کیوں اللہ تعالی یہ فرماتا ہے کہ زمین و آسمان کی ہر چیز تسبیح کر رہی
ہے جبکہ ہم اس تسبیح کی آواز کو سن ہی نہیں سکتے اور جس چیز کو ہم سن نہیں سکتے اس کے بتانے کی
ہمیں کوئی ضرورت نہ تھی۔کیا قرآن میں کہیں یہ لکھا ہے کہ جنت میں فلاں مثلاً عبدالرشید نامی
ایک شخص دس ہزار سال سے بیٹھا ہوا ہے ہمارے لئے چونکہ اس کے ذکر سے کوئی فائدہ نہ
تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسی باتیں نہیں بتا ئیں، پھر جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ زمین و آسمان کی ہر چیز تسبیح کر رہی ہے تو
اس کا یہی مطلب ہو سکتا ہے کہ اے لوگو ! تم اس تسبیح کو سنو۔جب ہم کہتے ہیں کہ چاند نکل آیا تو
اس کا مطلب یہ ہوا کرتا ہے کہ لوگ آئیں اور دیکھیں یا جب ہم کہتے ہیں کہ فلاں شخص گا رہا ہے
تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چلو اور اس کا راگ سنو ، اسی طرح جب خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ زمین و آسمان کی ہر چیز تسبیح کر رہی ہے تو
اس کا مطلب یہ ہے کہ تم اس تسبیح کوسنو پس معلوم ہوا کہ یہ تسبیح ایسی ہے جسے ہم سن بھی سکتے
ہیں۔ایک تو سننا ادنیٰ درجہ کا ہے اور ایک اعلیٰ درجہ کا مگر اعلیٰ درجہ کا سننا انہی لوگوں کو میسر آ سکتا
ہے جن کے ویسے ہی کان اور آنکھیں ہوں اسی لئے مؤمن کو یہ کہا جاتا ہے کہ جب وہ کھانا
شروع کرے تو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کہے کھانا ختم کرے تو اَلْحَمْدُ لِلَّهِ
کہے، کپڑا اپنے یا کوئی اور نظارہ دیکھے تو اسی کے مطابق تسبیح کرے۔گویا مؤمن کا تسبیح کرنا کیا ہے؟
وہ ان چیزوں کی تسبیح کی تصدیق کرنا ہے۔وہ کپڑے کی تسبیح اور کھانے کی تسبیح اور دوسری چیزوں
کی تسبیح کی تصدیق کرتا ہے مگر کتنے ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں وہ رات دن کھاتے اور پیتے
ہیں، پہاڑوں پر سے گزرتے ہیں ، دریاؤں کو دیکھتے ہیں سبزہ زاروں کا مشاہدہ کرتے ہیں،
درختوں اور کھیتوں کو لہلہاتے ہوئے دیکھتے ہیں، پرندوں کو چہچہاتے ہوئے سنتے ہیں مگر ان کے
دلوں پر کیا اثر ہوتا ہے۔کیا ان کے دلوں میں بھی ان چیزوں کے مقابلہ میں تسبیح پیدا ہوتی ہے اگر
نہیں پیدا ہوتی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ان چیزوں کی تسبیح کو نہیں سنا مگر تم کہو گے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی