ہندو ڈپٹی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
495
روایات سید نا محمودی
کے پاس سے گزر کر بڑی مسجد میں چلے جاتے ہیں کیونکہ وہاں کسی قدر جلدی نماز ہو جاتی ہے ہم
دوسری یا تیسری رکعت میں ہوتے ہیں کہ مدرسہ احمدیہ کے طالب علم نماز پڑھ کر واپس آ رہے
ہوتے ہیں جن کے شور سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ اب واپس آ رہے ہیں کیونکہ وہ آتے ہوئے
اس طرح شور مچاتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بھیڑوں کا گلہ آ رہا ہے ان کے آنے کے وقت
ہم دوسری یا تیسری رکعت پڑھ رہے ہوتے ہیں جس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ کوئی پندرہ بیس منٹ
کا آگا پیچھا ہوتا ہے اس پندرہ بیس منٹ کے عرصہ کے لئے مسجد مبارک کے پاس سے گزر کر
دوسری مسجد میں جانا کہاں تک ان کی روحانیت پر دلالت کرتا ہے۔پس جو پندرہ بیس منٹ کے
لئے مسجد مبارک کو چھوڑ کر جوان کے قریب بھی ہے۔دوسری مسجد میں جاتے ہیں انہیں بھی اپنی
روحانیت کی فکر کرنی چاہئے۔ایسا شخص جو مسجد مبارک کو اس خیال سے چھوڑ کر کہ اس میں ذرا دیر
سے نماز ہوتی ہے دوسری مسجد میں اس لئے جاتا ہے کہ اس میں نماز ذرا جلدی ہو جاتی ہے اسے
اگر یہ معلوم ہوتا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے اس مسجد کے متعلق کیا الہام ہیں اور کیسے کیسے
وعدے خدا تعالیٰ کے اس کے متعلق ہیں تو وہ کبھی کسی دوسری مسجد میں جانے کا نام نہ لیتا خواہ نماز
کی انتظار میں اسے آدھی رات ہی کیوں نہ ہو جاتی۔پس اگر وہ حضرت مسیح موعود سے بھی ایمان
رکھتا ہے کہ خدا کے وعدے بچے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان رکھتا ہے کہ خدا کے
وعدے بچے ہیں اور حضرت مسیح موعود سے بھی اس نے مسجد مبارک کے متعلق بعض وعدے کئے
ہیں تو خواہ لنگڑا بھی ہوتا تو بھی تھا اور لنجا بھی وہ ہوتا تو بھی پہنچتا اور ہرگز یہ بات گوارہ نہ کرتا کہ وہ
اس مسجد کو چھوڑ کر کسی اور مسجد میں جا کر نماز پڑھے۔(خطبات محمود جلد 9 صفحہ 346)
ہندو ڈپٹی
خدا تعالیٰ کے مامور لوگوں کو سبق سکھانے کے لئے دنیا میں مبعوث ہوتے ہیں۔اس کی
مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام سے یہ ملتی ہے کہ آپ فرماتے ہیں دنیا میں جو
بھی مصلح آتا ہے۔وہ کسی اچھی قوم سے آتا ہے تا کہ لوگ اس سے نفرت نہ کریں اور جب خدا تعالیٰ
نے ہر مصلح کے لئے اچھی قوم میں سے ہونے کی شرط رکھی ہے۔تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کے کئی
کئی ناک ہوں۔کئی کئی ہاتھ ہوں۔یا کئی کئی سر اور کئی کئی آنکھیں ہوں۔اس سے تو لوگ ڈر
جائیں گے اور ایسے مصلح کو دیکھتے ہی بھاگ جائیں گے۔اس سے فائدہ کیا اٹھا ئیں گے۔اگر
تذکار مهدی )
496
روایات سید نا محمود
اس کے کئی بڑے بڑے ناک ہوں گے تو وہ خیال کریں گے کہ یہ انسان نہیں بلکہ ہاتھی کی طرح
کا کوئی جانور ہے۔اگر اس کے کئی سر ہوں گے تو وہ کہیں گے یہ انسان نہیں بلکہ کوئی
عجیب الخلقت حیوان ہے اور اگر کئی کئی آنکھیں ہوں گی تو وہ کہیں گے یہ انسان نہیں بلکہ کوئی نئی قسم
کا سانپ ہے اور وہ اس سے ڈر کر بھاگ جائیں گے۔پھر میں بتاتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کئی کئی ناک، کان اور آنکھیں ہونے کی فلاسفی بھی بیان فرمائی ہے اور بتایا ہے
کہ اس سے یہ مراد نہیں کہ ان مصلحین کی فی الواقع اس قسم کی شکلیں تھیں بلکہ اگر تصویر میں یہ
دکھایا گیا ہے کہ کسی مصلح کے کئی ناک تھے۔تو اس کا یہ مطلب تھا کہ ان میں اس قدر قوت شامہ
پائی جاتی تھی کہ وہ دور سے عیب روحانی کو سونگھ لیتے تھے اور جب ان کے بڑے بڑے کان
دکھائے جاتے تھے تو اس کا یہ مطلب ہوتا تھا کہ وہ دور سے فریاد یوں کی فریا دسن لیتے تھے
اور ان کی ضرورت کو پہچان لیتے تھے اور جب ان کی کئی آنکھیں دکھائی جاتیں تو اس کا یہ
مطلب ہوتا تھا کہ وہ حقیقت کو بہت جلد پہچان لیتے تھے۔اس طرح تصویری زبان میں کئی
کئی ہاتھ بنانے کا یہ مطلب تھا کہ اس مصلح کے پاس ایسے دلائل و براہین تھے کہ ان سے
دشمن مبہوت ہو جاتا تھا۔جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق ہی قرآن کریم میں آتا ہے
که فَبُهِتَ الَّذِى كَفَرَ (البقرہ: 259) کافران کے دلائل و براہین سے مبہوت ہو گیا۔غرض خواب میں میں اس ہندو کو یہ مثالیں دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چوہدری اسد اللہ خان صاحب
تو صرف خلاصہ بیان کر رہے ہیں۔اس لئے انہوں نے مثالیں بیان نہیں کیں۔اس پر وہ ہندو
خاموش ہو گیا۔اس رویاء میں سمجھتا ہوں کہ کسی زمانہ میں خدا تعالیٰ ہندوؤں میں بھی تبلیغ اسلام کا رستہ
کھول دے گا۔وہ لوگ اس قسم کے دیوتاؤں کے قائل ہیں۔جن کے کئی کئی ہاتھ کئی کئی ناک اور
کئی کئی آنکھیں ہوتی تھیں۔لیکن ایک وقت آئے گا کہ خدا تعالیٰ ان پر یہ حقیقت کھول دے گا کہ
وہ دیوتا بھی ہمارے جیسے انسان ہی تھے۔صرف ان کی روحانی طاقتوں کو تصویری زبان میں اس
طرح دکھایا گیا ہے کہ گویا ان کے کئی کئی ہاتھ تھے، کئی کئی آنکھیں اور کئی کئی ناک تھے اور یہ روحانی
طاقتیں سب بزرگوں کو دی گئی ہیں۔۔مگر انہوں نے جس شکل میں اپنے بزرگوں کو پیش کیا ہے۔اسے دیکھ کر تو انسان ڈر کر
تذکار مهدی )
کارمهدی
497
روایات سید نا محمود
بھاگنے لگتا ہے اور جب وہ کئی کئی ہاتھ دیکھتا ہے تو خیال کرتا ہے کہ یہ کوئی تیندوا ہے جب کئی کئی
سردیکھتا ہے تو خیال کرتا ہے کہ یہ کوئی عجیب الخلقت حیوان ہے۔جب کئی کئی آنکھیں دیکھتا ہے تو
خیال کرتا ہے کہ یہ کوئی نئی قسم کا سانپ ہے۔حالانکہ وہ ہمارے جیسے ہی انسان تھے۔یہ غلط فہمی
جس دن دور ہوگئی اور ہندؤں کی سمجھ میں یہ بات آگئی کہ ان کے دیوتا اور بزرگ بھی انسان ہی
تھے۔تو وہ انسانوں سے سبق سیکھنے کے لئے تیار ہو جائیں گے اور صداقت کو قبول کرنا ان کے
لئے کوئی مشکل نہیں رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دن
حضرت خلیفہ اول مسجد اقصیٰ سے قرآن کریم کا درس دے کر واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں ایک
ہندو ڈپٹی جس کا مسجد اقصیٰ کے ساتھ ہی ایک بڑا سا مکان تھا۔بیٹھا ہوا تھا وہ آپ کو دیکھتے ہی
کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا حکیم صاحب میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔آپ نے فرمایا
پوچھیں۔اس نے کہا حکیم صاحب میں نے سنا ہے کہ مرزا صاحب بادام روغن اور پلاؤ بھی کھا
لیتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا ڈ پٹی صاحب ہمارے مذہب میں یہ سب چیزیں جائز ہیں
اور لوگ انہیں کھا سکتے ہیں۔مرزا صاحب کے لئے بھی ان طیب چیزوں کا کھانا جائز ہے۔اس پر
وہ حیران ہو کر کہنے لگا کیا فقروں کو بھی یہ چیزیں کھانا جائز ہیں۔یعنی کیا بزرگوں کے لئے بھی ان
چیزوں کا کھانا جائز ہے۔آپ نے فرمایا ہاں ہمارے مذہب میں فقروں کے لئے بھی پاک
چیزیں جائز ہیں۔بلکہ ان کے لئے دوسروں سے زیادہ پاک چیزیں کھانے کا حکم ہے۔اس پر وہ
خاموش ہو گیا۔یہ جواب تو شریفانہ تھا۔جو حضرت خلیفہ اول نے اس ڈپٹی کو دیا۔لیکن ایک
جواب خلیفہ رجب دین صاحب نے بھی ایک مجسٹریٹ کو دیا تھا۔وہ خواجہ کمال الدین صاحب
کے خسر تھے۔اور ان کی طبیعت بڑی تیز تھی۔ایک دفعہ وہ کسی شہادت کے سلسلہ میں عدالت میں
گئے۔تو مجسٹریٹ جو ہندو تھا۔ان سے کہنے لگا لوگ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب پلاؤ قورمہ اور
کباب بھی کھا لیتے ہیں۔کیا یہ ٹھیک بات ہے۔خلیفہ رجب دین صاحب نے جواب دیا کہ
اسلام میں تو یہ سب چیزیں حلال ہیں اور ان کا کھانا جائز ہے۔لیکن اگر آپ کو یہ چیزیں پسند نہیں
تو آپ بے شک پاخانہ کھالیا کریں۔مجسٹریٹ کہنے لگا خلیفہ صاحب آپ تو ناراض ہو گئے
انہوں نے کہا میں ناراض تو نہیں ہوا۔میں نے تو صرف آپ کی بات کا جواب دیا ہے۔اصل بات یہ ہے جو وساوس اور شبہات کسی قوم میں راسخ ہو چکے ہوتے ہیں۔عام طور