رات دیر تک کام کرنے کی عادت
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
498
روایات سید نا محمود
پر اس قوم کے لوگ دوسروں سے بھی انہی خیالات کی توقعات رکھتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ
ہندو ڈ پٹی تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے خاموش ہو گیا ہو گا۔ورنہ وہ ضرور پوچھتا کہ ہمارے ہاں تو
بزرگوں کے دو دو سراور چار چار ناک اور کئی کئی آنکھیں ہوتی ہیں۔مگر مرزا صاحب کا تو ایک ہی
سر ایک ہی ناک اور دو ہی آنکھیں ہیں۔پھر وہ اور آگے بڑھتا اور کہتا کہ ہمارے ہنومان کی تو دم
بھی تھی۔لیکن مرزا صاحب کی تو کوئی دم نہیں۔پھر یہ کیسے مصلح ہو گئے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم
یافتہ ہونے کی وجہ سے اسے شرم آ گئی اور اس نے یہ سوالات نہ کیے۔ورنہ وہ یہ باتیں ضرور پوچھتا
کیونکہ ہندوؤں میں اپنے بزرگوں کے متعلق اسی قسم کے خیالات پائے جاتے ہیں اور انہوں نے
تصوری زبان میں ان کے کئی کئی سر، کئی کئی آنکھیں، کئی کئی ناک اور کئی کئی ہاتھ دکھائے ہیں۔الفضل 16 نومبر 1956 ، جلد 45/10 نمبر 269 صفحہ 5
محنت اور مشقت کی عادت
با وجود اس کے کہ آپ دنیا سے ایسے متنفر تھے۔مگر آپ سست ہرگز نہ تھے بلکہ
نہایت محنت کش تھے اور خلوت کے دلدادہ ہونے کے باجود مشقت سے نہ گھبراتے تھے اور بارہا
ایسا ہوتا تھا کہ آپ کو جب کبھی کسی سفر پر جانا پڑتا تھا تو سواری کا گھوڑا نوکر کے ہاتھ آگے روانہ
کر دیتے اور آپ پیادہ ہی سفر کرتے تھے اور سواری پر کم چڑھتے اور یہ عادت پیادہ چلنے کی آپ
کو آخر عمر تک تھی اور ستر سال سے متجاوز عمر میں جبکہ بعض سخت بیماریاں آپ کو لاحق تھیں اکثر
روزانہ ہوا خوری کے لئے جاتے تھے اور چار پانچ میل روزانہ پھر آتے اور بعض اوقات سات
میل پیدل پھر لیتے تھے اور بڑھاپے سے پہلے کا حال آپ بیان فرمایا کرتے تھے بعض اوقات
صبح کی نماز سے پہلے کا حال آپ بیان فرمایا کرتے تھے کہ بعض اوقات صبح کی نماز سے پہلے اٹھ
کر ( نماز کا وقت سورج نکلنے سے سوا گھنٹہ پہلے ہوتا ہے) سیر کے لئے چل پڑتے تھے اور وڈالہ
تک پہنچ کر (جو بٹالہ کی سڑک پر قادیان سے قریباً ساڑھے پانچ میل پر ایک گاؤں ہے ) صبح کی
نماز کا وقت ہوتا تھا۔(رسالہ ریویو آف ریلیجنز اردو بابت ماہ نومبر 1916 ءجلد 15 نمبر 11 صفحہ 403)
رات دیر تک کام کرنے کی عادت
میں نے عام طور پر لڑکوں سے سوال کر کے دیکھا اور مجھے معلوم ہوا کہ کثرت سے
تذکار مهدی )
کارمهدی
499
روایات سید نا محمود
طالب علم ایسے ہیں جنہوں نے کبھی اخبار کو پڑھا ہی نہیں۔کیا دنیا میں کبھی کوئی ڈاکٹر کام کر سکتا
ہے۔جسے معلوم ہی نہیں کہ مرضیں کون کون سی ہوتی ہیں میں نے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
دیکھا ہے آپ راتوں کو بھی کام کرتے اور دن کو بھی کام کرتے اور اخبارات کا مطالعہ رکھتے۔اسی
تحریک کے دوران میں خود اکتوبر سے لے کر آج تک بارہ بجے سے پہلے کبھی نہیں سویا اور اخبار
کا مطالعہ کرنا بھی نہیں چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو میں نے اس طرح دیکھا
ہے کہ جب ہم سوتے اس وقت بھی آپ جاگ رہے ہوتے اور جب ہم جاگتے تو اس وقت بھی
آپ کام کر رہے ہوتے۔جب انہیں پتہ ہی نہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے تو وہ دنیا میں کام کیا کر
سکتے ہیں۔میں نے جس سے بھی سوال کیا۔معلوم ہوا کہ اس نے اخبار کبھی نہیں پڑھا اور جب
بھی میں نے ان کی امنگ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تبلیغ کریں گے اور جب سوال کیا
کہ کس طرح تبلیغ کرو گے تو یہ جواب دیا کہ جس طرح بھی ہوگا تبلیغ کریں گے۔یہ الفاظ کہنے
والوں کی ہمت تو بتاتے ہیں مگر عقل تو نہیں بتاتے۔الفاظ سے یہ تو ظاہر ہوتا ہے کہ کہنے والا ہمت
رکھتا ہے مگر یہ بھی ظاہر ہو جاتا ہے کہ کہنے والے میں عقل نہیں اور نہ وسعتِ خیال ہے۔جس طرح
ہوگا تو سو ر کیا کرتا ہے۔اگر سور کی زبان ہوتی اور اس سے پوچھا جاتا کہ تو کس طرح حملہ کرے گا
تو وہ یہی کہتا کہ جس طرح ہوگا کروں گا۔بس سؤر کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ سیدھا چل پڑتا ہے آگے
نیزہ لے کر بیٹھو تو وہ نیزہ پر حملہ کر دے گا ، بندوق لے کر بیٹھو تو بندوق کی گولی کی طرف دوڑتا چلا
آئے گا۔پس یہ تو سوروں والا حملہ ہے کہ سیدھے چلے گئے اور عواقب کا کوئی خیال نہ کیا حالانکہ
دل میں ارادے یہ ہونے چاہئیں کہ ہم نے دنیا میں کوئی نیک اور مفید تغیر کرنا ہے۔مگر اس قسم کی
کوئی امنگ میں نے نوجوانوں میں نہیں دیکھی اور اسی وجہ سے جتنے اہم اور ضروری کام ہیں وہ
اس تبلیغی شعبہ سے پوشیدہ ہو گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جماعت ترقی نہیں کرتی۔حالانکہ مبلغ کا
کام یہ ہے کہ وہ دنیا میں ایک آگ لگا دے۔جہاں جائے وہاں دیا سلائی لگائے اور آگے چلا
جائے۔اگر مبلغ ایک جنگل کو صاف کرنے بیٹھے تو وہ اور اس کی نسلیں بھی ہزار سال میں ایک
جنگل کو صاف نہیں کر سکتیں لیکن اگر وہ سوکھی لکڑیوں اور پتوں وغیرہ کو اکٹھا کر کے دیا سلائی لگاتا
چلا جائے تو چند دنوں میں ہی تمام جنگل راکھ کا ڈھیر ہو جائے گا۔خطبات محمود جلد 16 صفحہ 37-36)