بلا دلیل اعتراض نہیں کرنا چاہئے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
بلا دلیل اعتراض نہیں کرنا چاہئے
501
روایات سید نا محمود
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے
قریب زمانہ میں ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں ان کا ایک لطیفہ ہے جس سے اُن کی عزت دل
میں پیدا ہوتی ہے۔کہتے ہیں کہ امرتسر میں ایک دفعہ لوگوں نے مولوی عبداللہ صاحب غزنوی
سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک بڑا بھاری عالم تیار کیا جو علوم مروجہ میں خوب ماہر تھا۔اس کے بعد وہ
لوگ مولوی عبداللہ صاحب کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ مجلس میں چلیے ، آپ کی فلاں عالم
سے بحث کرانی ہے۔مولوی عبداللہ صاحب غزنوی بے شک عالم تھے مگر ایسے نہیں کہ انہوں نے
صرف ونحو کی گردا نہیں رٹی ہوئی ہوں۔وہ ایک صوفی منش بزرگ تھے مگر لوگ چاہتے تھے کہ عربی کی
ترکیبوں میں لاکر انہیں گرائیں اور ذلیل کریں۔خیر وہ مجلس میں آگئے۔لوگوں نے کہا مولوی صاحب
یہ فلاں عالم صاحب آئے ہیں کیا یہ آپ سے کوئی سوال کریں؟ مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کی
یہ عادت
تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی عادت تھی کہ جب خاموش ہوتے تو سر
نیچے ڈال کر یا سر کو ہاتھ کا سہارا دے کر بیٹھے رہتے اور ذکر الہی کرنے والے بالعموم ایسا ہی کیا
کرتے ہیں۔جب انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ آپ سے کوئی سوال کریں؟ تو مولوی عبد اللہ صاحب
غزنوی نے فرمایا اگر نیت بخیر باشد یعنی اگر نیت نیک ہو تو بیشک وہ سوال کریں۔وہ آدمی بھی گو
بظاہر دُنیوی علماء میں شامل تھا مگر اُس کے دل میں تقویٰ کی آگ جلتی تھی۔جب انہوں نے کہا کہ
اگر نیت بخیر باشد تو اُس نے سوال کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس وقت تو میں بحث کی نیت
سے ہی آیا تھا۔اور در حقیقت یہ جو اُس شخص میں تقویٰ پیدا ہوا مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی
بات کے نتیجہ میں پیدا ہوا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی ایک واقعہ ہے۔شروع شروع میں
مولوی محمد حسین صاحب جب مولوی ہو کر بٹالہ آئے تو ان کے خیالات بٹالہ کے رہنے والوں کو
سخت گراں گزرے۔آپ فرماتے کہ ایک دفعہ جب میں بٹالہ گیا تو چونکہ لوگوں کو میرے مذہبی
جوش اور مذہبی تحقیق و تدقیق کا علم تھا اور وہ جانتے تھے کہ عیسائیوں کے متعلق میں اکثر مضامین
لکھتا رہتا ہوں اور صوفیاء کی میرے دل میں عزت ہے اس لئے بعض لوگ میرے پاس آئے
اور کہنے لگے آپ سے ایک ضروری کام ہے، آپ ہمارے ساتھ فلاں مسجد میں چلیں۔جب میں

تذکار مهدی )
502
روایات سید نامحمودی
وہاں گیا تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بیٹھے تھے اور لوگوں کا بہت بڑا مجمع تھا۔لوگوں نے مجھے
کہا کہ آپ حنفیوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی سے بحث کریں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم حنفیوں کی طرف ہیں کیونکہ حنفیوں کا یہ عقیدہ ہے
کہ اول قرآن ہے اور پھر حدیث اور ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے۔جب لوگوں نے آپ کو
مولوی محمد حسین صاحب سے بحث کرنے کیلئے آمادہ کرنا چاہا تو آپ نے فرمایا مجھے ان کے
مذہب کا پتہ نہیں، پہلے یہ اپنا عقیدہ بیان کریں اس کے بعد میں ان پر کوئی اعتراض کر سکتا ہوں۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بیان کیا کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی طرف
سے جو قول ثابت ہو جائے وہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی
یہی عقیدہ تھا اور ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے کیونکہ اگر رسول کریم ﷺ کی بات نہیں مانی تو اور کس
کی ماننی ہے؟ بہر حال جب آپ نے مولوی محمد حسین بٹالوی کی یہ بات سنی تو فرمایا یہ بالکل ٹھیک
ہے، میں اعتراض کس بات پر کروں۔یہ سنتے ہی لوگ سخت غضب میں آگئے اور انہوں نے شور
مچانا شروع کر دیا کہ ہار گئے ، ہار گئے۔بس یونہی عالم بنے پھرتے تھے، ہمیں اب پتہ لگا کہ یہ
عالم نہیں جاہل ہیں۔آپ نے لوگوں کی ان تمام باتوں کو سُنا مگر کوئی پرواہ نہ کی اور وہاں سے چلے
آئے۔واپسی کے وقت خدا تعالیٰ نے آپ پر الہام نازل کیا کہ چونکہ تو نے میری خاطر یہ ذلت
برداشت کی ہے اس لئے
تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت
دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“
( تذکرہ صفحہ 8 ایڈیشن چہارم)
تو علماء حقیقی وہی ہیں جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہو مگر ان علماء میں سے بھی وہ لوگ جو اس مقام
پر نہیں پہنچے ہوئے ہوتے جس مقام پر پہنچ کر خدا تعالیٰ انہیں اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُم (لم سجده: 41)
کے خطاب سے مخاطب کرتا ہے، بعض دفعہ ٹھوکر کھا جاتے اور پھر ایسے ذلیل ہو جاتے ہیں کہ ان
کی ذلت کی کوئی انتہاء نہیں رہتی جیسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تھے۔شروع شروع میں
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اتنی تعریف کی ، اتنی تعریف کی کہ اسے دیکھ کر
یوں معلوم ہوتا ہے ایک پُر جوش مرید آپ کی تعریف کر رہا ہے۔چنانچہ براہین احمدیہ پر انہوں

تذکار مهدی )
503
روایات سید نا محمود
نے جو ریویو کیا اس میں لکھا کہ رسول کریم ﷺ کے بعد تیرہ سو سال کے عرصہ میں کسی ایک
شخص نے بھی اپنے قول اور عمل سے اسلام کی اتنی خدمت نہیں کی جتنی حضرت مرزا صاحب نے
کی ہے۔مگر پھر وہی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تھے جنہوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا اور
تمام ہندوستان میں آپ کی مخالفت کی آگ بھڑکائی۔محض اس لئے کہ میری ہتک ہوئی ہے، مجھ
سے اپنے دعوی کے متعلق حضرت مرزا صاحب نے مشورہ کیوں نہیں کیا۔اور دراصل پہلا غصہ
انہیں آپ پر یہی تھا۔چنانچہ جب کسی شخص نے انہیں بتایا کہ آپ ایک ایسی کتاب لکھ رہے ہیں
جس میں وفات مسیح کا ذکر آتا ہے۔تو مولوی محمد حسین بٹالوی کہنے لگے کہ ہم سے تو انہوں نے
کوئی ذکر نہیں کیا۔پھر اسی غصہ میں وہ سارے ہندوستان میں پھرے اور آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا
اور کہا کہ میں نے ہی اس شخص کو اونچا کیا تھا اور اب میں ہی اسے نیچے گراؤں گا۔مگر نتیجہ کیا نکلا؟
انہوں نے اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں کے ساتھ آپ کا مقابلہ کیا۔تھوڑے دنوں کے لئے ہاؤ ہوگا
شور بھی مچالیا، آپ کو گالیاں بھی دی گئیں، آپ کو بُرا بھلا بھی کہا گیا۔آپ کے خلاف لوگوں کو
مشتعل بھی کیا گیا مگر آخر فتح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہی حاصل ہوئی۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ ملتان کسی مقدمہ میں گواہی
دینے کے لئے تشریف لے گئے۔میں نے اُس وقت خواہش کی کہ میں بھی آپ کے ساتھ جانا
چاہتا ہوں۔چنانچہ آپ مجھے اپنے ساتھ لے گئے۔میری عمر اس وقت اتنی چھوٹی تھی کہ مجھے یہ بھی
یاد نہیں کہ میں نے ملتان میں کیا کیا دیکھا۔جب ہم واپس آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
لاہور میں بھی ایک دو دن ٹھہرے۔انہی دنوں کسی دوست نے شہر کے اندر آپ کی دعوت کی۔مجھے یہ یاد نہیں کہ وہ کھانے کی دعوت تھی یا اُس دوست نے کسی اور تقریب پر آپ کو بلایا تھا۔جس وقت آپ وہاں سے واپس آرہے تھے تو وزیر خان کی مسجد یا سنہری مسجد کے قریب بہت بڑا
ہجوم اکٹھا ہو گیا۔مفتی محمد صادق صاحب بھی اُن دنوں وہیں قریب رہتے تھے اور میاں تاج دین صاحب
وہیں رہتے تھے۔میں نہیں جانتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اُن میں سے کس دوست کے
مکان پر تشریف لے گئے تھے۔بہر حال جب واپس آئے تو مسجد کے قریب بہت بڑا ہجوم تھا اور
جو نہی لوگوں نے آپ کی گاڑی دیکھی انہوں نے تالیاں پیٹنی شروع کر دیں۔بعض گالیاں دینے
لگ گئے ، بعض نے آپ کے خلاف نعرے لگائے اور شور سے آسمان سر پر اٹھالیا۔شاید یہ نظارہ

تذکار مهدی
504
روایات سید نا محمود
میرے ذہن سے اُتر جاتا اور میں اس واقعہ کو بالکل بھول جاتا مگر بچپن کی عمر کے لحاظ سے ایک
بات میں نے ایسی دیکھی کہ جس نے اس نظارہ کے نقوش کو بہت گہرے طور پر میرے دماغ پر
ثبت کر دیا۔میں نے دیکھا کہ ایک بڑھا شخص جس کی داڑھی ناف تک پہنچ رہی تھی ، 75-80
سال اس کی عمر ہوگی ، اُس کا قد لمبا اور جسم دبلا پتلا تھا۔اس نے اپنے ایک ہاتھ پر زرد زرد پٹیاں
باندھی ہوئی تھیں جس سے معلوم ہوتا تھا کہ اس کا ہاتھ زخمی ہے اور ہاتھ پہنچے کے آگے سے کٹا ہوا تھا۔اپنے اس ٹنڈ کو دوسرے صحیح ہاتھ پر مار رہا تھا اور کہتا جاتا تھا کہ ہائے ہائے مرزا ، ہائے ہائے مرزا۔اپنے بچپن کے لحاظ سے یہ نظارہ میرے لئے ایک عجیب نظارہ تھا کہ ایک شخص کا ہاتھ کٹا ہوا
ہے اور اُس پر ہلدی وغیرہ اس نے باندھی ہوئی ہے مگر وہ اپنائنڈ دوسرے ہاتھ پر مارتا جاتا
ہے اور کہتا جاتا ہے ہائے ہائے مرزا، ہائے ہائے مرزا۔بے شک یہ چیزیں ہوئیں اور
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ان باتوں کو دیکھ کر خوش ہوئے اور وہ اپنے
دل میں کہتے ہوں گے کہ دیکھا! ہم نے احمدیوں کا کیسا ناطقہ بند کیا، ان کو کیسا ذلیل اور کیسا
رسوا کیا۔مگر دنیا کی نگاہوں میں جو ذلت ہو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک عزت ہوتی ہے اور دنیا
کی نگاہوں میں جو عزت ہو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ذلت ہوتی ہے۔جس وقت وہ تمام
لوگ ہنسی کر رہے تھے ، جس وقت مولوی محمد حسین بٹالوی یہ سمجھتے تھے کہ انہوں نے ساری
دنیا میں تبلیغ احمدیت کے راستے بند کر دیئے ہیں۔اُس وقت ہر گالی جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو مل رہی تھی۔وہ آپ کے انعامات اور خطابات اور القابات کی فہرست
میں
لکھی جا رہی تھی۔آخر یہ ان گالیوں کا ہی نتیجہ ہے جو ہم یہاں بیٹھے ہیں اور کس بات
کا نتیجہ ہے۔پس وہ جتنا جتنا کہتے ہائے ہائے مرزا ، ہائے ہائے مرزا یعنی نَعُوذُ بِاللهِ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مر گئے ہیں اور وہ آپ کا سیا پا کر رہے ہیں۔اُتنا ہی
فرشتے کہتے آپ کو اور زندگی ملے آپ کو اور درجہ ملے اور آخر وہی بات پوری ہوئی جو خدا اور
اُس کے فرشتوں نے کہی۔وہ بات تو پوری نہ ہوئی جو مولوی محمد حسین بٹالوی نے کہی تھی۔تو دنیا کی طرف سے جو عزتیں آتی ہیں وہ کوئی ہستی نہیں رکھتیں۔ہاں جو عزت
خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے وہی حقیقی عزت ہوتی ہے اور وہ انہی کو ملتی ہے جو خدا تعالیٰ کی
خشیت اپنے دل میں رکھتے ہوں۔ظاہری نام کے رٹ لینے سے وہ عزت نہیں مل سکتی۔تو انسان
کیلئے دنیا میں ہر مقام پر گرنے کا خطرہ ہے سوائے اس کے کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ جائے جہاں

آج 10 میں سے 10 باقی