حضرت سمیح موعودؑ کی تین متبرک انگوٹھیاں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
506
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تین متبرک انگوٹھیاں
روایات سید نا محمود
آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ خود ہی اسلام کی اشاعت کے سامان پیدا کر رہا ہے اور وہ دن دور
نہیں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام پورا ہو گا کہ ”بادشاہ تیرے کپڑوں
سے برکت ڈھونڈیں گے۔بادشاہتیں تو آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں۔لیکن ملک کا پریذیڈنٹ
اور صدر بھی بادشاہ ہی ہوتا ہے۔اگر روس کا صدر اور وزیر اعظم مسلمان ہو جائیں تو وہ بھی بادشاہ
سے اپنی حیثیت میں کم نہیں اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے۔لیکن وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے اسی وقت برکت
ڈھونڈیں گے۔جب تم آپ کی کتابوں سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ۔جب تم حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب سے برکت ڈھونڈ نے لگ جاؤ گے تو خدا تعالیٰ ایسے بادشاہ پیدا کر
دے گا جو کہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔لیکن ابھی تک تو صدر انجمن احمدیہ نے
بھی انتظام نہیں کیا کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں کو محفوظ رکھا
جائے۔آخر بادشاہ برکت ڈھونڈ میں گے تو کہاں سے ڈھونڈ میں گے۔صدرانجمن احمدیہ کو چاہئے
تھا کہ وہ بعض ماہر ڈاکٹر بلاتی۔جو اس بات پر غور کرتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے کپڑے کس طرح محفوظ رکھے جاسکتے ہیں اور ان کپڑوں کو شیشوں میں بند کر کے اس طرح رکھا جاتا
کہ وہ کئی سو سال تک محفوظ رہتے یا انہیں ایسے ممالک میں بھجوایا جاتا۔جہاں کپڑوں کو کیٹر انہیں
لگتا۔مثلاً امریکہ ہے۔وہاں یہ کپڑے بھیج دیئے جاتے تا انہیں محفوظ رکھا جا سکتا اور آئندہ آنے والی
نسلیں ان سے برکت حاصل کرتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد والدہ
صاحبہ کی خواہش تھی کہ عمر میں بڑا ہونے کی وجہ سے آپ کی آلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
والی انگوٹھی مجھے ملے۔ہم تین بھائی تھے اور تین ہی انگوٹھیاں تھیں۔مگر باوجود خواہش کے آپ نے قرعہ ڈالا
اور عجیب بات یہ ہے کہ تین بار قرعہ ڈالا گیا اور تینوں دفعہ ہی اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
والی انگوٹھی میرے نام نکلی۔غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِی رَحْمَتِی وَ قُدْرَتِی والی انگوٹھی میاں بشیر احمد صاحب
کے نام نکلی اور تیسری انگوٹھی جو وفات کے وقت آپ کے ہاتھ میں تھی اور اس پر مولا بس“
لکھا ہوا تھا۔تینوں دفعہ میاں شریف احمد صاحب کے نام نکلی اب دیکھو کہ کتنا خدائی تصرف ہے۔ایک بار قرعہ ڈالنے میں غلطی ہوسکتی ہے۔دوسری بار قرعہ ڈالنے میں بھی غلطی ہوسکتی ہے۔لیکن تین بار

تذکار مهدی )
507
روایات سید نا محمود
قرعہ ڈالا گیا اور تینوں دفعہ میرے نام آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی انگوٹھی نکلی
میاں بشیر احمد صاحب کے نام غَرَسُتُ لَكَ بِيَدِی رَحْمَتِي وَ قُدْرَتِی والی انگوٹھی نکلی اور
میاں شریف احمد صاحب کے حصہ میں وہ انگوٹھی آئی جس پر مولا بس لکھا ہوا تھا۔میں نے نیت کی ہوئی تھی کہ میں آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی انگوٹھی
جماعت کو دے دوں لیکن میں اس وقت تک اسے کس طرح دے دوں۔جب تک کہ وہ اس کی
نگرانی کی ذمہ داری نہ لے۔اگر وہ انگوٹھی میرے بچوں کے پاس رہے تو وہ کم سے کم اسے اپنی
ملکیت سمجھ کر اس کی حفاظت تو کریں گے۔لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ میں یہ انگوٹھی اپنے بچوں کو نہ
دوں۔بلکہ جماعت کو دوں۔اس کے لئے میں نے ایک اور تجویز بھی کی ہے۔کہ اس انگوٹھی کا
کاغذ پر عکس لے لیا جائے۔بعد اسے زیادہ تعداد میں چھپوا لیا جائے۔پھر نگینہ والی انگوٹھیاں تیار
کی جائیں۔لیکن نگینہ لگانے سے پہلے گڑھے میں اس عکس کو دبا دیا جائے۔اس طرح ان
انگوٹھیوں کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی انگوٹھی سے براہ راست تعلق ہو جائے گا۔گویا
أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ نگ بھی ہو گا اور وہ عکس بھی نگ کے نیچے دبایا ہوا ہو گا۔پھر
اس
قسم کی انگوٹھیاں مختلف ممالک میں بھیج دی جائیں۔مثلاً ایک انگوٹھی امریکہ میں رہے ایک
انگلینڈ میں رہے۔ایک سوئٹزر لینڈ میں رہے۔اسی طرح ایک ایک انگوٹھی دوسرے ممالک میں
بھیج دی جائے۔تا اس طرح ہر ملک میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تبرک محفوظ رہے۔پچھلے
دنوں مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ایک پران تحریر لی تھی۔میں نے وہ تحریر انڈونیشیا بھیج دی
ہے۔تا اس امانت کو وہاں محفوظ رکھا جائے۔اور اس سے وہاں کی جماعت برکت حاصل کرے۔مگر الہام میں کپڑوں کا ذکر ہے۔یعنی خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ الہام فرمایا تھا کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔اس لئے چاہئے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے کپڑوں کو ایسی جگہوں پر بھجوا دیں۔جہاں کیڑا نہیں لگتا۔تا کہ وہ زیادہ لمبے عرصہ تک
محفوظ رہیں۔بہر حال نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں۔اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اسلام
کی خدمت کریں۔تا کہ ان کو بھی یہ دن دیکھنا نصیب ہو کہ ان کے ذریعہ سے ملکوں کے ملک
محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم پر ایمان لے آئیں اور اسلام کا جھنڈا وہاں گاڑ دیا جائے اور یہ
معمولی بات نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی اور بڑی خوشی کی بات ہے۔الفضل 8 فروری 1956ء جلد 45/10 نمبر 33 صفحہ 5)

آج 10 میں سے 10 باقی