حضرت مرزا ناصر احمدؒ صاحب کا وقف کرنا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
512
روایات سید نا محمودی
سکیں گے۔پس اصل تبلیغ ہم اسی طرح کر سکتے ہیں اس کے بغیر اگر ہم تبلیغ کرنا چاہیں تو مجھے اس
میں کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔چونکہ بہت سے دوستوں نے میرے اعلان پر اپنی
زندگیوں کو سلسلہ کے لئے وقف کیا ہے اس لئے میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ قربانی کا ارادہ
اور عزم اپنے اندر پیدا کریں ورنہ سلسلہ کبھی کامیاب
تبلیغ نہیں کر سکتا۔اگر ایسے مبلغ آئیں جو بغیر
کسی معاوضہ کے تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں تو ہمیں ان کے متعلق کوئی فکر نہیں ہو گا۔مگر آب
تو لوگ اُدھر زندگی وقف کرتے ہیں اور ادھر ہمیں فکر پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے کہ ہمارے پاس
اتنا روپیہ بھی ہے یا نہیں کہ ہم ان کا وقف قبول کریں۔لیکن اگر وہ ہم سے معاوضہ لئے بغیر نکل
جائیں، سادہ لباس پہنیں اور سادہ خوراک استعمال کریں، اخلاص اور تقویٰ سے کام لیں تو نہ
سلسلہ پر بار پڑ سکتا ہے اور نہ ان کو کوئی خاص پریشانی لاحق ہوسکتی ہے کیونکہ جب وہ اخلاص سے
کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ اِن کے کام میں برکت ڈال دے گا اور ان کے اردگرد ایک جماعت
پیدا کر دے گا۔پھر وہ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ کسی موزوں مقام کا انتخاب کر کے وہاں بیٹھ جائیں اور
لوگوں کو درس دینا شروع کر دیں۔( زندگی وقف کرنے کی تحریک۔انوارالعلوم جلد 17 صفحہ 298-297)
حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کا وقف کرنا
سب سے پہلے ہمارے خاندان میں عزیزم مرزا ناصر احمد نے اپنے آپ کو وقف کیا تھا
اور اس وقت تک اس نے اپنے وقف کو نباہا ہے۔اب دوسرے نمبر پر عزیزم عباس احمد نے اپنے
آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کیا ہے اور اس عزم اور ارادہ کے ساتھ باقاعدہ دینی تعلیم
حاصل کر رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی دین کی خدمت میں لگائے گا۔اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان
کے بعد ہمارے خاندان میں سے کس کس کو ایسے رنگ میں وقف کرنے کی توفیق ملے کہ ان کا
وقف سلسلہ کے لئے فائدہ مند ہو اور جس کے حالات وقف کے مطابق ہوں تا وہ خود اپنے لئے
اور جماعت کے لئے بھی ٹھوکر کا موجب نہ بن جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج سے ساٹھ ستر سال پہلے یہ الہام شائع
فرمایا تھا تری نَسُلًا بَعِيدًا اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس نشان کو ایسے رنگ میں پورا ہوتے
دیکھ رہے ہیں کہ روز بروز اس نشان کی اہمیت اور عظمت بڑھتی چلی جاتی ہے۔بعض نشان اس قسم
کے ہوتے ہیں کہ جس وقت وہ شائع کئے جاتے ہیں تو بڑے ہوتے ہیں اور ان کی عظمت زیادہ
تذکار مهدی )
513
روایات سید نا محمود
ہوتی ہے مگر جوں جوں زمانہ گزرتا جاتا ہے اس نشان کی عظمت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی چلی جاتی
ہے۔لیکن بعض نشان اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ابتداء میں چھوٹے ہوتے ہیں مگر زمانہ کے ساتھ
ساتھ وہ بڑے ہوتے چلے جاتے ہیں جوں جوں زمانہ گزرتا ہے اُن کی عظمت بڑھتی چلی جاتی
ہے۔چنانچہ جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا کہ تَرَى نَسُلًا بَعِيدًا
اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صرف دو بیٹے تھے اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے
فضل سے آپ کے ہاں کچھ اور بیٹے بیٹیاں پیدا ہوئیں اور پھر خدا تعالیٰ نے ان کو وسیع کیا اور اب
ان بیٹوں اور بیٹیوں کی نسلیں الہام الہی کے ماتحت شادیاں کر رہی ہیں اور تری نَسُلًا بَعِيدًا
کے نئے نئے ثبوت مہیا کر رہی ہیں۔دُنیا میں نسلیں تو پیدا ہوتی ہی رہتی ہیں ایک معترض کہہ سکتا ہے کہ یہ کونسا نشان ہے
نسلیں تو دُنیا میں اکثر آدمیوں کی چلتی ہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کتنے آدمیوں کی نسلیں ہیں جو
اُن کی طرف منسوب بھی ہوتی ہیں اور منسوب ہونے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔اکثر آدمیوں کی
نسلیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر اُن سے پوچھا جائے کہ تمہارے پردادا کا کیا نام تھا تو اُن کو پتہ نہیں
ہوتا مگر تری نَسُلًا بَعِيدًا کا الہام بتا رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل
آپ کی طرف منسوب ہوتی چلی جاتی جائے گی اور لوگ اُنگلیاں اُٹھا اُٹھا کر کہا کریں گے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ نسل آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت آپ کی صداقت کا
نشان ہے۔پس تری نَسُلًا بَعِيدًا میں صرف یہی پیشگوئی نہیں کہ آپ کی نسل کثرت سے ہو
گی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظمت شان کا بھی اس رنگ میں اس پیشگوئی میں ذکر ہے
کہ آپ کا مرتبہ اتنا بلند اور آپ کی شان اتنی ارفع ہے کہ آپ کی نسل ایک منٹ کے لئے بھی آپ
کی طرف منسوب نہ ہونا برداشت نہیں کرے گی اور آپ کی طرف منسوب ہونے میں ہی ان کی
شان اور ان کی عظمت بڑھے گی۔پس اس پیشگوئی میں خالی اس بات کا ہی ذکر نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
اولا د کثرت سے ہوگی بلکہ یہ بھی ذکر ہے کہ روز بروز بڑھے گی اور وہ خواہ کتنے ہی اعلیٰ مقام اور
اعلیٰ مرتبہ تک جا پہنچے اور خواہ اُن کو بادشاہت بھی حاصل ہو جائے پھر بھی وہ اپنے آپ کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب کرنے میں ہی فخر محسوس کرے گی۔پس