بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
514
روایات سید نا محمود
تَرَى نَسُلًا بَعِيدًا کے یہی معنی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ فرماتا ہے
که تیری نسل تجھے کبھی اپنی آنکھوں سے اوجھل نہیں کرے گی اور تیری نسل کبھی اپنے دادا کو
( خطبات محمود جلد سوم صفحہ 606 تا 607)
بھلانے کی کوشش نہیں کرے گی۔بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے
اللہ تعالیٰ اپنے آخری موعود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں دنیا کو یہ دکھانا
چاہتا ہے کہ لو بغیر جماعت کی خاص کے قربانیوں کے اور بغیر ترقی کے خاص سامانوں کے ہم اپنی
طاقت اور قدرت سے ہی کام کر کے دکھا دیتے ہیں لیکن بہر حال خواہ جماعت کی قربانیوں کے
بغیر یہ کام ہو۔چونکہ یہ کام ہمارے ہاتھوں سے ہوگا اس لئے ہمیں عزت ضرور مل جائے گی اور
مفت میں ہمیں ثواب ہو جائے گا یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک تنکے سے خدا تعالیٰ کشتیوں کا کام
لے لے۔بے شک ایک تنکا اپنی ذات میں کچھ حقیقت نہیں رکھتا لیکن جس تنکے میں خدا تعالیٰ یہ
طاقت پیدا کر دے گا کہ وہ سہارا دے کر لوگوں کو دریا سے گزار دے اُس میں بھی ایک خوبی پیدا
ہو جاتی ہے۔اس میں بھی ایک برکت پیدا ہو جاتی ہے اگر وہ تنکا دنیا میں محفوظ ہو تو یقیناً ہزاروں
میل سے لوگ اس کی زیارت کرنے کے لئے آئیں اسی طرح ہمارے ہاتھ سے اگر یہ
کام ہو جائے تو ہماری مثال گو ایک تنکے کی سی ہوگی۔لیکن چونکہ خدا کا کام ہمارے ہاتھ سے ہوا
ہو گا۔اس لئے ہمارا وجود خدا تعالیٰ کی کرامت اور اس کی قدرت اور اس کی رحمت کا ایک مورد
اور ذریعہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں ایک نشان بن جائے گا۔جس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ کرتہ ایک نشان تھا۔جس پر سُرخی کے چھینٹے پڑے اور جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ بقیہ کپڑے نشان ہیں۔جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے
فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔یہ صاف ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا کر نہ قربانی نہیں کر رہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پاجامہ قربانی نہیں
کر رہا تھا بلکہ قربانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کر رہے تھے۔وہ سوز و گداز سے بھری
ہوئی دعائیں جو عرش سے ٹکرا رہی تھیں۔وہ خدا کے نام کی اشاعت اور اس کی بلندی کے لئے
دن رات کی کوششیں جو دنیا میں ہو رہی تھیں۔وہ محمد صلے اللہ علیہ وسلم کے انوار کو پھیلانے اور
آپ ﷺ کی عظمت سے دنیا کو روشناس کرانے کے لئے جدو جہد جو اس عالم میں جاری تھی۔وہ تمام

تذکار مهدی )
515
روایات سید نا محمود
جد و جہد ، وہ تمام کوشش وہ تمام قربانی کرتہ نہیں کر رہا تھا۔بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
خود کر رہے تھے۔وہ رات دن کی کوفت جو مختلف علمی کتب لکھنے سے آپ کو ہوتی۔وہ مخفی علوم جو
آپ دنیا پر ظاہر کر رہے تھے۔وہ چھپے ہوئے خزانے جن کو آپ زمین سے باہر نکال رہے تھے۔وہ دولتیں جن پر لوگوں کے بخل کی وجہ سے زنگ لگ گیا تھا اور وہ سکے جن پر اس قدر میل جم چکی
تھی کہ وہ پہچانے تک نہیں جاتے تھے۔ان کو صاف کرنے اور دنیا میں پھیلانے اور لوگوں کے
گھروں میں وہ مال و دولت پہنچانے اور ان کی روحانی غربت و افلاس کو دور کرنے اور انہیں
ایمان کی دولت سے مالا مال کرنے کا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کر رہے تھے۔آپ کا کرتہ یا پاجامہ یہ کام نہیں کر رہا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے۔گویا جس نے یہ کام کیا اُس کے جسم کے ساتھ لگا ہوا گر نہ، اُس کی ٹانگوں کے
ساتھ لپٹا ہوا پا جامہ اُسی کے سر پر رکھا ہوا عمامہ اس کی جیب میں پڑا ہوا رو مال اور اس کے پاؤں
میں بڑی ہوئی جوتی بھی برکت والی ہوگی کیونکہ جس شخص سے خدا نے کام لیا یہ چیزیں اُس کے
ساتھ ملی ہوئی تھیں۔پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم اس کام کے مستحق ہیں۔ہم اس کام کے اہل
ہیں، ہم میں وہ خوبیاں نہیں جو اعلیٰ جماعتوں میں پائی جانی چاہئیں مگر چونکہ خدا نے ہمیں ایک
درجہ دے دیا ہے۔اس لئے اس کام کے ہونے کی وجہ سے ہمیں وہ برکات ملنی ضروری ہیں جو
برکات ایسے کاموں سے وابستہ ہوتی ہیں لیکن بہر حال ہمارے لئے ان برکات کے حصول
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔دیکھو وہی کرتہ
برکت پا گیا۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جسم سے جا ملا۔اسی پاجامہ نے برکت
حاصل کی جو آپ کی ٹانگوں میں لپٹا رہا۔اسی پگڑی نے برکت حاصل کی جسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے پہنا۔وہی گلا ء عزت کا مستحق ہوا جو آپ کے سر پر رہا۔اس ٹوپی نے
عزت حاصل کی جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے سر پر رکھا۔وہی رومال
برکت حاصل کر گیا جو آپ کی جیب میں پڑا رہا اور وہی جوتی برکت والی قرار پائی جو آپ کے
پاؤں میں رہی۔پس برکت حاصل کرنے کے لئے کم سے کم اتنا لگاؤ کا ہونا تو ہمارے لئے ضروری
ہے، جس طرح کر تہ آپ کے جسم سے چمٹا رہا ، جس طرح پاجامہ آپ کی ٹانگوں سے لپٹا رہا ، جس
طرح رومال آپ کی جیب میں پڑا رہا، جس طرح عمامہ آپ کے سر پر دھرا رہا ، جس طرح جوتی
آپ کے پاؤں میں پڑی رہی۔اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم الہی برکات حاصل کرنا چاہتے

آج 10 میں سے 10 باقی