اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
519
روایات سید نا محمود
اُس کا وہی ہے جو پہلے اس کے منہ سے نکل گیا تھا۔تو اس قسم کی سادہ طبیعت کا وہ آدمی تھا لیکن
بعد میں اسراف اور اپنے ہاتھ سے کام نہ کرنے کے نتیجہ میں اُس کا مال گیا، دولت گئی ، عزت گئی
اور آخر میں مذہب بھی چلا گیا۔تو ہاتھ سے کام نہ کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔اس سے بڑی بڑی
خرابیاں پیدا ہو جاتیں اور اچھے اچھے خاندان برباد ہو جاتے ہیں پھر اس کے نتیجہ میں غرباء ہمیشہ
غربت کی حالت میں رہتے ہیں اور انہیں اپنی حالت میں تغیر پیدا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 60،59)
حضرت مجد دسر ہندی کے ایک شعر کو نا پسند کرنا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس شعر کو جو میں آگے بیان کروں گا۔بہت ہی
نا پسند کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس کے کہنے والے سے مجھے بڑی ہی محبت ہے مگر اس کا یہ
قول مجھ پر بڑا گراں گزرتا ہے کیونکہ گو اس کا مضمون ایک رنگ میں درست ہے مگر لہجہ گستاخانہ
ہے۔حضرت مجد دسر ہندی اپنی کسی محبت کے جوش میں کہہ گئے ہیں۔من
در پنجه خدا دارم
چه پروائے مصطفی دارم
ارے میں نے تو خدا کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے مجھے محمد ﷺ کی کیا ضرورت ہے؟ در حقیقت
اس کا مفہوم بالکل محدود تھا مگر شاعری نے اسے خراب کر دیا اگر وہ اسی مضمون کو نثر میں بیان
کرتے تو نہایت عمدگی سے بیان کر سکتے تھے اور وہ مضمون یہی ہے کہ جہاں محبت کا تعلق ہوتا
ہے، وہاں
اللہ تعالیٰ ہر شخص کے لئے اپنی محبت پیش کر دیتا ہے۔چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا وجود کیوں
نہ ہو۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں آدھی رات کے بعد اللہ تعالیٰ آسمان سے اترتا اور اپنے
بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے اور رمضان کے ایام میں تو وہ اور بھی قریب آ جاتا ہے۔“
(خطبات محمود جلد 23 صفحہ 433 )
اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا
میں آج جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ میرے لڑکے مرزا اظہر احمد کا
ہے جو خان سعید احمد خان صاحب مرحوم (ابن کرنل اوصاف علی خاں صاحب مرحوم ) کی
تذکار مهدی )
520
روایات سید نا محمود
لڑکی قیصرہ خانم سعید سے قرار پایا ہے۔قیصرہ خانم سعید پہلے ہماری دوہری رشتہ دار تھیں لیکن اب
اس نکاح کی وجہ سے ان کا ہم سے تہرا رشتہ ہو گیا ہے۔ان کا ایک رشتہ تو یہ ہے کہ وہ
کرنل اوصاف علی خان صاحب کی پوتی ہیں اور کرنل اوصاف علی خاں صاحب نواب محمد علی خان صاحب
کے بہنوئی اور خالہ زاد بھائی تھے۔گویا یہ اس شخص کے بہنوئی کی پوتی ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی لڑکی کا رشتہ دیا بلکہ بعد میں حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے زمانے میں
ان کے بیٹے کو آپ کی دوسری لڑکی کا رشتہ دے دیا گیا۔دوسرا رشتہ جس کی بناء خدا تعالیٰ کے ایک
الہام پر ہے یہ ہے کہ یہ خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کے بیٹے عبدالمجید خان صاحب کی نواسی
ہیں۔خان محمد خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت پرانے صحابی تھے
افسوس ہے کہ ہماری جماعت اپنی تاریخ کے یادرکھنے میں نہایت ست واقع ہوئی ہے۔شاید ہی
کوئی اور قوم ایسی ہو جو اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں اتنی سست ہو جتنی ہماری جماعت ہے
عیسائیوں کو لے لو۔انہوں نے اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں اتنی سستی سے کام نہیں لیا اور
مسلمانوں نے تو صحابہ کے حالات کو اس تفصیل سے بیان کیا ہے کہ اس موضوع پر بعض کتابیں
کئی کئی ہزار صفحات پر مشتمل ہیں لیکن ہماری جماعت باوجود اس کے کہ ایک علمی زمانہ میں پیدا
ہوئی ہے۔اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں سخت غفلت سے کام لے رہی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ
خان محمد خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے صحابی تھے اور آپ سلسلہ
سے اتنی محبت رکھتے تھے کہ جب وہ یکم جنوری 1904ء کو فوت ہوئے تو دوسرے دن حضرت مسیح موعود
علیہ السلام مسجد میں صبح کی نماز کے لئے تشریف لائے اور فرمایا آج مجھے الہام ہوا ہے کہ
اہل بیت میں سے کسی شخص کی وفات ہوئی ہے۔حاضرین مجلس نے کہا کہ حضور کے اہل بیت تو خدا تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے
ہیں۔پھر یہ الہام کس شخص کے متعلق ہے۔آپ نے فرمایا خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کل
فوت ہو گئے ہیں اور یہ الہام مجھے انہی کے متعلق ہوا ہے۔گو یا خدا تعالیٰ نے الہام میں انہیں
اہل بیت میں سے قرار دیا ہے۔پھر ان کے متعلق یہ الہام بھی ہوا کہ
اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا۔“
66
بہر حال ان کی وفات پر اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعزیت