بیت الدعا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
527
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
جب طاعون آتی ہے تو وہی شخص جس کی صداقت کو ظاہر کرنے کے لئے وہ آتی ہے۔خدا تعالیٰ
کے سامنے گڑ گڑاتا ہے اور کہتا ہے کہ اے اللہ اگر یہ لوگ مر گئے تو تجھ پر ایمان کون لائے گا۔پس
مومن کو عام لوگوں کے لئے بددعا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ وہ انہی کے بچانے کے لئے کھڑا ہوتا
ہے۔اگر وہ ان کے لئے بددعا کرے گا تو وہ بچائے گا کس کو؟ احمدیت قائم ہی اس لئے ہوئی
ہے کہ وہ اسلام کو بچائے۔احمدیت قائم ہی اس لئے ہوئی ہے کہ وہ مسلمانوں کو بچائے۔انسان
کی عظمت انہیں واپس دلائے۔بنو عباس اور بنو امیہ کے زمانہ میں مسلمانوں کو جو شوکت اور
عظمت حاصل تھی۔آج وہی شوکت اور عظمت احمدیت مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے مگر ساتھ ہی وہ
یہ بھی چاہتی ہے کہ بنو عباس اور بنو امیہ کی خرابیاں ان میں نہ آئیں۔پس جن لوگوں کو اعلیٰ مقامات پر پہنچانے کے لئے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے۔ان کے لئے
ہم بددعا کیسے کر سکتے ہیں۔آخر تم سے زیادہ خدا تعالیٰ کی غیرت ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام میں فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کا خر کنند
دعوي
پیمبرم
اس میں خدا تعالٰی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل کو مخاطب کرتے
ہوئے آپ کے منہ سے کہلاتا ہے۔اے میرے دل تو ان لوگوں کے خیالات ، جذبات
اور احساسات کا خیال رکھا کرتا ان کے دل میلے نہ ہوں۔یہ نہ ہو کہ تنگ آکر بددعا
کر نے لگ جائے۔آخر ان کو تیرے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اور وہ اسی
محبت کی وجہ سے جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے تجھے گالیاں دیتے ہیں۔خطبات محمود جلد 33 صفحہ 222-221)
بيت الدعا
ہمارے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نمونہ راہنما ہے۔آپ کے اعلیٰ
اخلاق کا ایک نمونہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نے بیان فرمایا ہے۔سب لوگ جانتے ہیں کہ
جماعت احمدیہ کی ترقی میں طاعون کا بڑا حصہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
طاعون کے بڑے زور سے پھیلنے دیر تک قائم رہنے اور اس سے لاکھوں جانوں کے تلف ہونے
528
روایات سید نا محمود
تذکار مهدی )
کی پیشگوئی فرمائی تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء سابق کے کلام میں بھی یہ
بات پائی جاتی ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ایک ایسا مرض پھوٹے گا۔پس جب ملک
میں طاعون پھوٹا اور سخت زور سے پھوٹا تو دلوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا ہوا اور ہزاروں لوگ
جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے۔گویا طاعون کی شدّت اس کا دیر تک رہنا اور لاکھوں جانوں
کی اس سے ہلاکت۔جماعت کی ترقی کا باعث ہوئی۔پھر پیشگوئی کا پورا ہونا اپنی ذات میں
خوشی کی بات ہے۔مگر ایسے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو نمونہ پیش کیا۔وہ عجیب
اور مومنوں کے لئے اسوہ ہے۔آپ نے مکان میں ایک جگہ بیت الدعا بنایا ہوا تھا۔وہ اب
بھی موجود ہے۔چھوٹی سی جگہ ہے۔جہاں دو آدمی کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔آپ رات یا
دن کے وقت جب بھی دعا کرتے۔بالعموم یہیں کرتے تھے۔جب یہ جگہ تعمیر ہونے لگی تو
مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے عرض کیا کہ اگر ایسا ہی کمرہ اس کی چھت پر اور بن جائے۔تو
میں بھی وہاں حضور کے ساتھ دعا میں شریک ہو جایا کروں۔چنانچہ آپ نے اس کے اوپر بھی کمرہ
بنوا دیا اور مولوی صاحب بھی وہاں جا کر دعا کیا کرتے تھے۔مولوی صاحب کا بیان ہے کہ ایک
دفعہ نیچے کے کمرہ سے رونے اور گریہ وزاری اور کراہنے کی آواز آرہی تھی۔اور یوں معلوم ہوتا تھا
کہ جیسے کوئی عورت دردزہ سے کراہ رہی ہے۔میں نے کان لگا کر سننا شروع کیا کہ کیا بات ہے۔تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دُعا کر رہے ہیں اور گریہ و زاری کرتے
ہوئے آہستہ آہستہ عرض کر رہے ہیں کہ الہی اگر تیرے بندے اسی طرح طاعون سے مرتے گئے
تو پھر ایمان کون لائے گا۔کتنے احمدی ہیں۔جو کسی اندازی پیشگوئی کے پورا ہونے پر ایسا نمونہ
دکھاتے ہیں۔عام طور پر ایسے موقع پر ایک ہی پہلو سامنے ہوتا ہے۔یعنی پیشگوئی پورا ہونے پر
خوشی کا پہلو۔مگر یہ طریق غلط ہے۔یہ خوشی کا ہی موقع نہیں ہوتا۔بلکہ متضاد جذبات کا وقت ہوتا
ہے۔ایک طرف تو خوشی ہوتی ہے کہ پیشگوئی پوری ہو رہی ہے اور ددوسری طرف رنج کہ
اللہ تعالیٰ کے بندے عذاب میں مبتلا ہو رہے ہیں۔پس ایسے وقت میں مومن کے دل میں متضاد
جذبات پیدا ہونے چاہئیں۔( خطبات محمود جلد 22 صفحہ 241 تا 243 )