لباس کی نہیں خوبیوں کی عزت

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
538
روایات سید نا محمود
میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں آپ کے لباس میں یہ نقص ہے وہ نقص ہے۔مگر میں کہتا ہوں
کہ مجھے تو اس بات کا احساس بھی نہیں۔آپ کو معلوم نہیں کہ اس کا کیوں خیال ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہم نے دیکھا ہے گو مخالف اس پر ہنسی اڑاتے اور یہ کہتے
ہیں کہ آپ نعوذ باللہ پاگل تھے۔مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ کئی دفعہ بوٹ ٹیڑھا پہن لیتے۔دایاں
بوٹ بائیں پاؤں میں اور بایاں بوٹ دائیں پاؤں میں۔وہ نادان نہیں جاتے کہ جس کا دماغ
اور باتوں کی طرف شدت سے لگا ہوا ہو۔اسے ان معمولی باتوں کی طرف توجہ کی فرصت ہی کب
مل سکتی ہے۔اسی طرح کئی دفعہ ایسا ہوتا کہ آپ بٹن اوپر نیچے لگا لیتے۔یعنی اوپر کا بٹن نچلے بٹن
کے کاج میں اور نیچے کا بٹن اوپر کے بٹن کے کاج میں لگا دیتے۔میرا بھی یہی حال ہے کہ
دوسرے تیسرے دن بٹن اوپر نیچے ہو جاتے ہیں اور کوئی دوسرا بتا تا ہے تو درستی ہوتی ہے۔گو بوٹ کے متعلق اب تک میرے ساتھ ایسا کبھی کوئی واقعہ نہیں ہوا کہ بایاں بوٹ
میں نے دائیں پاؤں میں پہن لیا ہو اور دایاں بوٹ بائیں پاؤں میں اور اس کی وجہ شائد یہ ہے
کہ میرے پاؤں پر بھنوری ہے اور ڈاکٹر نے مجھے بچپن سے ہی بوٹ پہنے کی ہدایت کی ہوئی ہے
اور چونکہ بچپن سے ہی مجھے بوٹ پہننے کی عادت ہے۔اس لئے ایسا کبھی اتفاق نہیں ہوا۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تو اکثر ایسا ہوا کہ چلتے چلتے آپ کو ٹھوک لگتی اور کوئی
دوسرا دوست بتاتا کہ حضور نے گر گابی الٹی پہنی ہوئی ہے اور آخر آپ نے انگریزی جوتی پہنی
بالکل ترک کر دی۔تو انسانی دماغ جب ایک طرف سے فارغ ہو تبھی دوسرا کام کر سکتا ہے۔اگر
ہم اپنے دماغ کو ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف لگا دیں تو اسلام کی ترقی کے کام ہم کب کر سکیں
گے۔یہی وجہ ہے کہ اسلام نے کھانے اور لباس میں انسان کو سادگی کا حکم دیا ہے۔تا کہ وہ ان
چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھنے کی بجائے اہم امور کی طرف توجہ کرے۔لباس کی نہیں خوبیوں کی عزت
( الفضل 11 فروری 1938 ء جلد 26 نمبر 35 صفحہ 5)
پچھلے سال شملہ میں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔بعض لوگ جسم کو اکڑائے اور سر کو اٹھائے چلتے
ہوئے نہایت بھونڈے معلوم ہوتے تھے۔یورپین لباس سے عزت نہیں بلکہ ان کی خوبیوں کو حاصل کرنے میں عزت ہے۔ان

تذکار مهدی )
539
روایات سید نا محمودی
لوگوں نے نقل کی نقل تو کی مگر بھونڈی اور فضول نقل کی۔جوان کے لئے بجائے فائدہ مند ہونے
اور ذلیل کن ہے کیونکہ انسان معزز کوٹ پتلون و ہیٹ سے نہیں بن جاتا اور نہ ہی یورپ کے
لوگ اپنے لباس کی وجہ سے معزز ہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہیں۔ان لوگوں کو اگر اُن کی نقل کرنی
تھی تو ان صفات کی کرتے جن سے وہ دنیا میں معزز ہیں۔مثلاً دنیا ہی کو وہ سب کچھ سمجھتے ہیں۔اور اس کے لئے کوئی بڑی سے بڑی قربانی کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔لیکن اگر ان لوگوں کو
کسی دور سفر پر جانے کے لئے کہا جائے۔تو اول تو موجودہ زمانہ میں جہاز کے سفر کے خطرے کو
رستے میں روک بنائیں گے۔اور اگر جہاز کا سفر نہ ہو تو کسی ایسی جگہ کا سفر ہو جہاں ریل نہ جاتی
ہو تو ریل کے نہ ہونے کا عذر کیا جائے گا۔پھر اگر یورپ کے لوگوں کو مذہبی طور پر بھی دیکھا
جائے۔تو ان کی قربانیاں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔افریقہ کے وحشیوں نے سینکڑوں مشنری
عورتوں کو بھون کر کھا لیا۔مگر ایک کے بعد دوسری فوراً چلی جاتی اور عیسائیت کی اشاعت میں لگ
جاتی اور اگر ایک کی ہلاکت کی خبر پہنچتی ہے۔تو کئی درخواستیں آتی ہیں کہ ہم کو وہاں بھیجا جائے۔چین میں اس وقت تک سات ہزار عیسائی مشنری قتل کیا گیا ہے۔لیکن ایک مارا جاتا ہے تو اس کی
جگہ دوسرا چلا جاتا ہے۔ان کی نقل کرنے والے محض لباس اور چال میں نقل اتارنے سے چاہتے
ہیں کہ ان کی طرح عزت حاصل ہو جائے مگر اس سے یہ ممکن نہیں۔عزت ان کی عمدہ صفات
حاصل کرنے سے ہو سکتی ہے۔بنگال اور مدراس کے لوگ تعلیم میں بہت ترقی کر گئے ہیں مگر اپنا
لباس وہی رکھتے ہیں۔بنگالی سر ننگے اور دھوتی باندھے ہوئے ہوتے ہیں۔مفتی صاحب جب
مدراس گئے تو انہوں نے بتایا کہ چیف کورٹ کے جج بھی ننگے پیر بازاروں میں پھرتے تھے۔اور اس سے ان کی عزت میں کچھ بھی فرق نہیں آتا کیونکہ انہوں نے اہل یورپ کی سیکھنے کی
باتیں سیکھی ہیں۔حضرت مسیح موعود کوئی کوٹ پتلون نہیں پہنتے تھے۔مگر خدا نے آپ
کو کتنی عزت
دی تو معلوم ہوا کہ لباس میں تقلید کرنے سے عزت حاصل نہیں ہوتی۔پھر بعض لوگ بھیڑ کی
طرح تقلید کرتے ہیں۔اگر پوچھا جائے کہ یہ کام کیوں کرتے ہو تو کہیں گے کہ ہم نے اپنے
باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا۔اگر کوئی عقل کی بات بتاؤ اور کہو کہ ایسا کرو تو کہیں گے ہم
نہیں مان سکتے کیونکہ یہ ہمارے باپ دادا کے طریقہ کے خلاف ہے۔یہ نہیں دیکھیں گے کہ کون
سی بات مفید اور عقل کے مطابق ہے۔( افضل 5 نومبر 1918ء جلد 6 نمبر 34 صفحہ 8-7)

آج 10 میں سے 10 باقی