سیکھ لڑکا کا دہریت کے خیالات

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
545
روایات سید نا محمود
میں خدمت دین کے لیے کتنا جوش ہے۔وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی تھیں اُن
میں سے کئی ہیں جن کی اولاد نے اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لیے وقف نہیں کیں۔صرف
میری اولاد نے اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لیے وقف کی ہیں۔خدا کرے کہ ان کا دین کی
خدمت کے لیے یہ جوش قائم رہے اور آگے انکی اولاد در اولا دا پنی زندگیاں دین کی خدمت کے
لیے وقف کرتی چلی جائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باقی اولاد کو بھی یہ سمجھ
آجائے کہ پندرہ سو یا دو ہزار روپیہ ماہوار کمانا کوئی چیز نہیں۔اصل چیز یہ ہے کہ انسان دین کی
خدمت میں اپنی زندگی گزارے۔باقی میرے ساتھ وقف کرنے والوں میں سے ایک چوہدری فتح محمد صاحب سیال
تھے۔چوہدری صاحب کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی کہ انہوں نے اپنے ایک لڑکے کو اعلیٰ تعلیم
دلانے کے بعد دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔دوسرے درد صاحب تھے اگر ان کی
اولاد میں سے کوئی لڑکا اچھا پڑھ جاتا تو وہ اُسے دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے۔مگر
کچھ ایسا پردہ پڑا ہوا ہے کہ ابھی تک ان کی اولاد میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں ہوا کہ وہ
دین کے لیے اپنی زندگی وقف کر سکے۔باقی سب لوگوں کے خانے خالی ہیں۔حالانکہ اسلام
دنیا میں اُس وقت تک کبھی غالب نہیں آ سکتا جب تک مسلسل اور متواتر ہم میں زندگیاں
وقف کرنے والے لوگ پیدا نہ ہوں۔(الفضل 29 اکتوبر 1955 ء جلد 44/9 نمبر 253 صفحہ 4)
سکھ لڑکا دہریت کے خیالات
خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے یہ لوگ باوجود ارادہ کے میری غیر حاضری میں کچھ نہ کر سکے بلکہ
ان کی شرارت کا کھسکتے کھسکتے میری واپسی تک آ گیا۔چنانچہ جو گواہیاں ملی ہیں وہ بتاتی ہیں کہ بات
در اصل اس وقت شروع ہو گئی تھی جب میں ولایت گیا تھا لیکن وہ نکلی اس وقت جب میں واپس آ گیا
تھا تا اگر کوئی کارروائی کی جائے تو میرا وجود اور میری دعائیں بھی اس کے ساتھ شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ کی عجیب حکمت ہے کہ جتنی گواہیاں ملی ہیں۔وہ بتاتی ہیں کہ یہ فتنہ اس وقت
اٹھایا گیا تھا۔جب مجھ پر بیماری کا حملہ ہوا تھا۔26 فروری 1955ء کو مجھ پر بیماری کا حملہ ہوا تھا
اور یہ باتیں مارچ 1955 ء کی ہیں لیکن ظاہر ہوئیں 1956ء میں آکر اور اب میں ان کا ہر طرح
مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں حضرت خلیفہ امسیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں۔۔۔۔۔۔

6546
تذکار مهدی )
روایات سیّد نا محمود
جموں سے قادیان آ رہا تھا کہ ایک سکھ لڑکا مجھے ملا اور اُس نے کہا میں پہلے بڑا نیک ہوا کرتا تھا
لیکن اب میرے دل میں دہریت کے خیال پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔آپ مرزا صاحب
سے میرا ذکر کریں اور اُن سے اس کا علاج دریافت کر کے مجھے بتائیں۔وہ سکھ لڑکا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بڑا معتقد تھا اور آپ کی کتابیں پڑھا کرتا تھا۔چنانچہ
آپ فرماتے تھے کہ قادیان میں آکر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اُس کا
ذکر کیا۔آپ نے فرمایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اُس کے دائیں بائیں دہریت کے خیالات
رکھنے والے لڑکے بیٹھتے ہیں۔کسے کہیں کہ وہ اپنی جگہ بدل لے۔اُس کے خیالات درست
ہو جائیں گے۔حضرت خلیفہ اُسیج الاول فرمایا کرتے تھے میں نے اُس سکھ لڑکے کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچا دیا۔چنانچہ اس نے اپنی جگہ بدل لی۔جب
میں دوبارہ قادیان آنے لگا تو مجھے نتیجہ معلوم کرنے کا شوق تھا۔وہ میرے پاس آیا تو میں نے
اُس سے دریافت کیا کہ اب کیا حال ہے؟ اُس نے کہا جس دن سے میں نے اپنی جگہ بدلی ہے
میرے سارے وساوس دور ہونے شروع ہو گئے ہیں۔۔یہی بات یہاں ہے۔اگر بعض لوگ کسی شخص کو اپنا دشمن خیال کریں اور اُس پر توجہ کرنا
شروع کر دیں کہ وہ بیمار ہو جائے تو آہستہ آہستہ اُس کا دماغ اثر قبول کرنا شروع کر دیتا ہے اور
وہ اس وہم میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔مجھ پر بھی یہی اثر ہوا مگر 29 جولائی کو 5 بجے صبح
مری میں اللہ کی طرف سے یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اللہ تعالٰی نے تو
مجھے بالکل اچھا کر دیا مگر میں اپنی بدظنی اور مایوسی کی وجہ سے اپنے آپ کو بیمار سمجھتا ہوں“۔یعنی
مجھے اپنے نفس پر بدظنی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل کو پوری طرح جذب نہیں کرتا اور بیماری کے
متعلق یہ مایوسی ہے کہ وہ ابھی دور نہیں ہوئی حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے بالکل
صحت عطا فرما دی ہے۔عجیب بات ہے کہ یہی بات مجھے جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کے ڈاکٹروں نے
کہی۔ایک بہت بڑے ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ آپ بالکل اچھے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ
آپ میرے علاوہ یہاں کے سوا چھے ڈاکٹروں سے بھی اپنا معائنہ کرائیں تو وہ یہی کہیں گے کہ
آپ بالکل اچھے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ انہیں بتائیں نہیں کہ آپ پر فالج کا حملہ ہو چکا ہے۔اگر آپ بتا دیں گے تو وہ بھی وہم کرنے لگ جائیں گے۔پھر اُس نے کہا اصل بات یہ ہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی