حضرت چوہدری رُستم علی صاحبؓ کا اخلاص

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
548 →
روایات سید نا محمود
باتوں ہی باتوں میں یہ بھی بیان کر دیا کہ ریلوے ٹکٹ میں میں اس رعایت کے ساتھ آیا ہوں
آپ نے ایک روپیہ اس کی طرف پھینک کر مسکراتے ہوئے کہا اُمید ہے جاتے ہوئے ایسا
کرنے کی ضرورت نہ رہے گی۔(جماعت قادیان کو نصائح ، انوار العلوم جلد چہارم صفحہ 23)
خدا تعالیٰ کے لئے غیرت
خدا نے تو تقدیر اس لئے بنائی ہے کہ خدا سے انسان کا تعلق مضبوط ہو مگر اس کا الٹا
استعمال کرتے ہیں اگر بعض لوگوں کے گھروں میں کوئی موت ہو جائے۔مثلاً کوئی بچہ مر جاوے تو
وہ کہتا ہے کہ ”ربا تیرا پتر مردا تے تینوں پتا لگدا یعنی اے خدا تیرا لڑکا مرتا تو مجھے معلوم ہوتا
کہ اس کا کس قدر صدمہ ہوتا ہے۔نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِک گویا خدا نے ان پر بڑا ظلم کیا ہے اور
وہ چاہتے ہیں کہ خدا پر بھی ایسا ہی ظلم ہو۔یہاں ایک شخص تھے بعد میں وہ بہت مخلص احمدی ہو
گئے اور حضرت صاحب سے ان کا بڑا تعلق تھا مگر احمدی ہونے سے قبل حضرت صاحب ان سے
ہیں سال تک ناراض رہے۔وجہ یہ کہ حضرت صاحب کو ان کی ایک بات سے سخت انقباض ہو گیا
اور وہ اس طرح کہ ان کا ایک لڑکا مر گیا۔حضرت صاحب اپنے بھائی کے ساتھ ان کے ہاں ماتم
پرسی کے لئے گئے ان میں قاعدہ تھا کہ جب کوئی شخص آتا اور اس سے ان کے بہت دوستانہ
تعلقات ہوتے تو اس سے بغل گیر ہو کر روتے اور چیخیں مارتے اسی کے مطابق انہوں نے
حضرت صاحب کے بڑے بھائی سے بغل گیر ہو کر روتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھ پر بڑا ظلم کیا
ہے۔یہ سن کر حضرت صاحب کو ایسی نفرت ہو گئی کہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔بعد
میں خدا نے انہیں توفیق دی اور وہ ان جہالتوں سے نکل آئے۔غرض تقدیر کے مسئلہ کے غلط سمجھنے
کا یہ نتیجہ ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا نے ہم پر یہ ظلم کیا ، وہ ستم کیا اور اس طرح خدا کو گندی سے
گندی گالیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔( تقدیرالہی۔انوار العلوم جلد چہارم صفحہ 607-606)
حضرت چوہدری رستم علی صاحب کا اخلاص
بے شک ہماری جماعت میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے مالی لحاظ سے سلسلہ کی
بہت بڑی خدمت کی ہے اور ہم اُن کی قدر کرتے ہیں لیکن جن لوگوں نے اپنی زندگیاں اسلام
کے لیے وقف کر دیں اور رات اور دن وہ خدمت سلسلہ میں مصروف رہے اُن کے وجود۔

تذکار مهدی )
549
روایات سید نا محمود
ہمارے سلسلہ کو جو فائدہ پہنچا ہے وہ روپیہ کے ذریعہ خدمت کرنے والوں سے بہت زیادہ ہے۔مجھے یاد ہے میری پندرہ سال
کی عمر تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ
بیمار ہو گئے۔اُن دنوں جو ڈاک آیا کرتی تھی وہ آپ کی بیماری کی وجہ سے میں ہی آپ کو پڑھ کر
-
سنایا کرتا تھا۔ایک دفعہ ایک منی آرڈر آپ کے نام آیا جو 180 روپیہ کا تھا اور ساتھ ہی خط تھا
جس میں لکھا تھا کہ یہ روپیہ چندے کا نہیں بلکہ حضور کی خدمت میں بطور نذرانہ پیش ہے۔اس
میں سے 80 روپے تو وہ ہیں جو میں ہمیشہ ماہوار حضور کو بھیجا کرتا ہوں اور 100 روپیہ زائد اس
لیے ہے کہ پہلے میری تنخواہ - 180 روپیہ تھی جس میں سے 80 روپے میں حضور کو نذرانہ بھجوادیا
کرتا تھا۔اب مجھے یکدم سب انسپکٹر پولیس سے ترقی دے کر پراسیکیوٹنگ انسپکٹر بنادیا گیا ہے اور
280 روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے یکدم یہ 100 روپیہ جو ترقی ملی ہے محض
حضور کے لیے ملی ہے اس لیے سو روپے وہ جو اب بڑھے ہیں اور 80 روپے وہ جو میں ہمیشہ بھیجا
کرتا ہوں حضور کی خدمت میں نذرانہ کے طور پر بھجوا رہا ہوں اور چونکہ خدا نے مجھے۔180 سے
- 280 روپیہ تک یکدم پہنچایا ہے اور یہ 100 روپیہ کی زیادتی میرے لیے نہیں بلکہ حضور کے لیے
ہوئی ہے اس لیے میں آئندہ بھی ہمیشہ ایک 180 روپے ہی حضور کی خدمت میں بھجوایا کروں گا۔میں نے جب یہ خط پڑھا تو بڑا متاثر ہوا کہ ہماری جماعت میں اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے مخلص وجود
پیدا کئے ہیں یہ چودھری رستم علی صاحب تھے جو محکمہ پولیس میں ملازم تھے۔اسی طرح میں نے کئی
دفعہ سیٹھ عبداللہ بھائی کی خدمات کا ذکر کیا ہے۔اب تو پارٹیشن اور ہندوستانی گورنمنٹ کے مظالم
کی وجہ سے ان کی تجارت ویسی نہیں رہی۔لیکن ساری عمران کی یہی کیفیت رہی کہ جو روپیہ بھی
ان کے پاس آتا وہ اسے سلسلہ پر خرچ کر دیا کرتے اور اب بھی وہ اسی رنگ میں قربانی کرتے جا
رہے ہیں۔پس بے شک ہماری جماعت میں ایسے افراد ہیں۔جو مالی لحاظ سے سلسلہ کے
کاموں میں غیر معمولی حصہ لیتے ہیں۔لیکن ان افراد سے جو سلسلہ کو فائدہ پہنچا ہے۔کیا وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی ایک تصنیف کے بھی برا بر ہے یا سلسلہ کے قائم کرنے میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو وقت صرف کیا۔اگر اس وقت کو سلسلہ کے لئے
صرف کرنے کی بجائے آپ اپنے زمیندارہ کام میں لگ جاتے۔تو کیا سلسلہ کو اتنا ہی فائدہ
پہنچتا۔جتنا اب پہنچا ہے۔یا میں ہی اگر اپنے زمیندارہ کام میں مشغول ہو جاتا۔تو میرے ذریعہ
سلسلہ کو وہ فائدہ پہنچ سکتا تھا۔جواب پہنچا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں نے زمیندارہ کام بھی

آج 10 میں سے 10 باقی