اللّٰہ تعالیٰ کی تصویر کو سامنے لانے کا واحد ذریعہ ذکر الہٰی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
با قاعدہ اخبار پڑھا کرتے تھے
565
روایات سید نا محمودی
غرض یہ احساسات کا عجیب سلسلہ ہے۔اس پر غور کرنے سے عجیب کیفیت طاری ہوتی
ہے۔ایک بات ایک کے لئے خوشی کی گھڑی اور راحت کی واحد ساعت ہوتی ہے مگر دوسرے
کے لئے ماتم کا اثر رکھتی ہے اور بہت ایسے ہوتے ہیں کہ ان
کو نہ کسی کی خوشی میں حصہ ہوتا ہے نہ
غم میں۔یہ مضمون مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک فقرے میں سکھایا تھا۔حضرت مسیح موعود با قاعدہ اخبار پڑھا کرتے تھے۔ایک دن 1907ء میں اخبار پڑھتے ہوئے
مجھے آواز دی "محمود" یہ آواز اس طرح دی کہ جیسے کوئی جلدی کا کام ہوتا ہے۔جب میں حاضر
ہوا تو آپ نے مجھے خبر سنائی۔ایک شخص (جس کا مجھ کو اس وقت نام یاد نہیں ) مر گیا ہے۔اس پر
میری ہنسی نکل گئی اور میں نے کہا مجھے اس سے کیا حضرت صاحب نے فرمایا اس کے گھر میں تو
ما تم پڑا ہوگا اور تم کہتے ہو مجھے کیا؟ اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے کہ جس کے ساتھ تعلق نہ ہواس
کے رنج کا اثر نہیں ہوتا۔( خطبات محمود جلد سوم صفحہ 162)
اللہ تعالیٰ کی تصویر کو سامنے لانے کا واحد ذریعہ ذکر الہی
خالی رب، مالک، رحمان، رحیم کہنے سے اُس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہوتا جب تک تم
ترجمہ کر کے اسے ذہن میں دہراؤ گے نہیں کہ اس کے یہ معنے ہیں۔جب تم انہیں بار بار دہراؤ
گے تو وہ دماغ کی فلم پر آجائیں گے اور ایک لفظ بار بار دماغ میں آنے کے بعد تصویر کا ایک حصہ
بن جائے گا۔پھر متعدد الفاظ سے خدا تعالیٰ کی ایک تصویر بن جائے گی اور پھر اُس تصویر سے
خدا تعالیٰ کا وجود سمجھ لیا جائے گا۔خدا تعالیٰ کی کوئی صفت روحانی ماتھا بنا دے گی ، کوئی صفت
روحانی کان بنادے گی ، کوئی صفت روحانی آنکھ بنا دے گی اور اس طرح ایک تصویر بن جائے
گی۔بہر حال خدا تعالیٰ کی تصویر روحانی طور پر سامنے آئے گی جس سے تم یہ سمجھو گے کہ خدا تعالیٰ
ایک حسین چیز ہے۔اور جب تم یہ سمجھو گے کہ خدا تعالیٰ ایک حسین چیز ہے تو اس کی محبت خود بخود
پیدا ہو جائے گی۔اسی چیز کا نام ذکر الہی ہے۔اس کا رواج ہماری جماعت میں نہیں دوسرے
لوگوں میں اس کا رواج ہے۔مثلاً پیروں اور فقیروں کی جماعتوں میں اس کا رواج عام طور پر پایا
جاتا ہے لیکن انہوں نے اسے ایک کھیل بنادیا ہے۔
566
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک پیر کا واقعہ سنایا کرتے تھے۔وہ پیر شکار کا
بہت شوقین تھا۔وہ ایک دن گھوڑے پر سوار ہو کر شکار کے لیے گیا اور بڑی کوشش کے بعد اس نے
ایک ہرن مارا۔جب اس ہرن کو تیر لگا تو وہ تیز دوڑا۔پیر صاحب نے اس کے پیچھے گھوڑا دوڑایا
آخر بڑی محنت کے بعد اسے پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔پیر صاحب کو غصہ تھا کہ میرا گھوڑا بہت
تھک گیا ہے۔وہ جب ہرن کو ذبح کرنے لگے تو اپنے خیال میں وہ تکبیر کہہ رہے تھے لیکن کہہ یہ
رہے تھے سو را! تو نے میرا گھوڑا مار دیتا ، سو را! تو نے میرا گھوڑا مار دیتا۔اس کا نام انہوں نے
ذکر الہی رکھ لیا تھا حالانکہ وہ لفظوں میں بھی نہیں ہو رہا تھا لیکن اُن
کی تسبیح چلی جا رہی تھی۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ ہمارے ماموں مرزا علی شیر صاحب تھے۔وہ
ہماری سوتیلی والدہ کے بھائی تھے۔شاید میاں عزیز احمد صاحب کی دادی کے حقیقی بھائی یا قریبی
رشتہ دار تھے۔وہ قادیان میں آنے والوں کو ہمیشہ ورغلاتے رہتے تھے اور کہا کرتے تھے دیکھو!
میں مرزا صاحب کا قریبی رشتہ دار ہوں میں بھی انہیں نہیں مانتا۔مرزا صاحب نے دکان بنا رکھی
ہے۔صرف دکان۔مرزا علی شیر صاحب تسبیح خوب پھیرا کرتے تھے۔مجھے خوب یاد ہے کہ منکے
پر منکا چلتا تھا۔انہیں باغبانی کا شوق تھا اس لیے انہوں نے ایک باغیچہ لگایا ہوا تھا جس میں وہ
سارا دن کام کرتے رہتے تھے۔جہاں آجکل قادیان میں دور الضعفاء ہیں وہاں اُن کا باغیچہ تھا۔درختوں سے انہیں عشق تھا اس لیے جو نہی کسی نے کسی درخت کو چھوا تو انہیں غصہ آیا اور وہ اُس
کے پیچھے بھاگ پڑے۔بچے شرارتیں کرتے ہیں۔ہم تو بہت احتیاط کرتے تھے کیونکہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شدید مخالف تھے لیکن دوسرے بچے انہیں چھیڑا کرتے
تھے۔مثلاً کوئی بیدا نہ کا درخت ہے تو بچوں نے پتھر مارنا اور اس طرح بیدا نہ اُتار کر کھانا۔ماموں
علی شیر صاحب نے جب بچوں کو پتھر مارتے دیکھنا تو اُن کے پیچھے بھاگنا اور گالیاں دینا سؤر،
بد معاش! لیکن تسبیح کے منکے برابر چلتے جاتے تھے۔ہم اُس وقت بھی حیران ہوتے تھے کہ انہوں
نے تو تسبیح پر سو دفعہ خدا تعالیٰ کا نام لینا تھا لیکن اس میں سے پچاس دفعہ تو انہوں نے سور اور
بدمعاش کہہ دیا ہے۔اب انہوں نے یہ طریق اختیار کیا ہوا تھا لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ اصل
ذکر الہی بھی چھوڑ دیا جائے۔ہمارے ہاں ذکر الہی کا رواج نہیں۔مسجد میں جاؤ تو وہاں آپس
میں یہ گفتگو شروع ہوتی ہے کہ سنا ہے آپ نے بھینس خریدی ہے؟ کیسی ہے؟ کتنے کو لی؟ فلاں
تذکار مهدی )
کارمهدی
567
روایات سید نا محمود
جگہ آپ نے جانا تھا گئے نہیں؟ آپ کی ترقی کے معاملہ کا کیا بنا؟ وغیرہ وغیرہ۔مسجدوں میں
خدا تعالی کا نام لو، مالک کا نام لو اور اُس کی مالکیت کو ذہن میں لاؤ، قدوس کا نام لو اور اُس کی
قدوسیت کو ذہن میں لاؤ، ستار کا نام لو اور اُس کی ستاریت کو ذہن میں لاؤ، غفور کا نام لو اور اُس کی
غفوریت کو ذہن میں لاؤ، غفار کا نام لو اور اس کی غفاریت کو ذہن میں لاؤ۔جب تم تصویر ہی
نہیں کھینچو گے تو خدا تعالیٰ کی محبت کس طرح پیدا ہو گی ؟ محبت کے لیے ضروری ہے کہ یا تو کسی کا
وجود سامنے ہو اور یا اس کی تصویر سامنے ہو۔مثلاً اسلام نے یہ کہا ہے کہ جب تم شادی کرو تو شکل دیکھ لو اور جہاں شکل دیکھنی مشکل
ہو وہاں تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔میری جب شادی ہوئی میری عمر چھوٹی تھی۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ڈاکٹر رشید الدین صاحب کو لکھا کہ لڑکی کی تصویر بھیج دیں۔انہوں نے
تصویر بھیج دی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ تصویر مجھے دے دی۔میں نے جب کہا کہ
مجھے یہ لڑکی پسند ہے تب آپ نے میری شادی وہاں کی۔پس بغیر دیکھنے کے محبت ہو کیسے ؟ یہ تو ایسی ہی چیز ہے کہ خدا تعالیٰ تمہارے سامنے
آئے اور تم آنکھوں پر ہاتھ رکھ لو اور پھر کہو کہ خدا تعالیٰ کی محبت ہو جائے وہ محبت ہو کیسے ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے
دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی
حُسن و جمال یار کے آثار ہی سہی
یعنی کچھ تو ہو۔اگر محبوب خود سامنے نہیں آتا تو اس کی آواز ہی سنائی دے۔اس کے حُسن کی
کوئی نشانی تو نظر آئے۔یہ تصویر ہے خدا تعالی کی۔ربّ ، رحمان، رحیم، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ،
ستار، قدوس، مومن، ہیمن، سلام، جبار اور قہار اور دوسری صفات الہیہ یہ نقشے ہیں جو ذہن میں
کھینچے جاتے ہیں۔جب متواتر ان صفات کو ہم ذہن میں لاتے ہیں اور ان کے معنوں کو تر جمہ کر
کے ذہن میں بٹھا لیتے ہیں تو کوئی صفت خدا تعالی کا کان بن جاتی ہے، کوئی صفت آنکھ بن جاتی
ہے، کوئی صفت ہاتھ بن جاتی ہے اور کوئی صفت دھڑ بن جاتی ہے اور یہ سب مل کر ایک مکمل
تصویر بن جاتی ہے۔یہ تصویر الفاظ سے نہیں بنتی بلکہ اس حقیقت سے بنتی ہے جو اس کے پیچھے
ہے۔ان صفات کی تشریح کو دماغ میں لانے سے یہ دماغ کے اندر جمتی جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ