جمعہ کے روز غسل کرنا اور نئے کپڑے بدلنا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
568
روایات سید نا محمود
محبت الہی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ کوشش کرنا کہ تصویر کو سامنے لائے بغیر محبت ہو جائے یہ حماقت
ہے۔اللہ تعالیٰ کی تصویر کو سامنے لانے کا ذریعہ ذکر الہی ہے اور یہ قرآن کریم میں مذکور ہے۔اب اگر کوئی کہے کہ محبت الہی کا کوئی اور گر بتاؤ تو یہ بیوقوفی ہو گی۔کسی شخص کو یہ بتایا جائے کہ تم
ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر فلاں صاحب کا اتنی دفعہ ذکر کیا کرو تو وہ کہے گا سُبْحَانَ اللهِ! کیا ہی
عمدہ گر ہے محبت الہی کے پیدا کرنے کا۔لیکن اگر یہ کہیں کہ ذکر الہی کیا کرو تو وہ کہے گا یہ بھی کوئی
گر ہے۔یا اگر کسی کو کہا جائے کہ سر کے بل لٹک کر فلاں ورد کیا کرو تو وہ خوش ہو جائے گا۔لیکن
اگر کہیں ستار، غفار، رحمان اور رحیم کا ورد کرو تو وہ کہے گا یہ تو پرانی بات ہے۔خطبات محمود جلد 32 صفحہ 79 تا 81 )
جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں اولا د کتنی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب ہماری شادیوں کی تجویز فرمائی تو سب
سے پہلے یہ سوال کرتے کہ فلاں صاحب کے ہاں کتنی اولاد ہے وہ کتنے بھائی ہیں۔آگے ان
کے
کتنی اولاد ہے۔مجھے یاد ہے کہ جس جگہ میاں بشیر احمد صاحب کی شادی کی تحریک ہوئی۔اس
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دریافت فرمایا کہ اس خاندان کی کس قد ر اولاد
-
ہے اور جب آپ کو معلوم ہوا کہ سات لڑکے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور تمام
باتوں پر غور کرنے سے پہلے فرمانے لگے کہ بہت اچھا ہے۔یہیں شادی کی جائے۔میری
اور میاں بشیر احمد صاحب کی شادی کی تجویز اکٹھی ہی ہوئی تھی ہم دونوں کی شادی کے وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی دریافت فرمایا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ جہاں رشتے
تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں کتنی اولا د ہے کتنے لڑکے ہیں، کتنے بھائی ہیں تو جہاں آپ نے اور
باتوں کو دیکھا وہاں ولو دا کو مقدم رکھا۔اب بھی بعض لوگ جو مجھ سے مشورہ لیتے ہیں میں ان کو
یہی مشورہ دیتا ہوں کہ یہ دیکھو جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں کتنی اولاد ہے۔جمعہ کے روز غسل کرنا اور نئے کپڑے بدلنا
(خطبات محمود جلد سوم صفحہ 397-396)
ایک لڑکی میری عزیز کے ہاں نو کر تھی ایک دن انہوں نے اسے کہا کہ فلاں عطر اٹھا کر

تذکار مهدی )
569
روایات سید نامحمود
لے آنا۔وہ کہنے لگی بی بی! مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی کہ یہ خوشبو و شبو کیا ہوتی ہے؟ جب اسے عطر سونگھایا
گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ناک میں خوشبو سونگھنے کی حس ہی نہیں تو جس طرح چہرہ پہلے ٹھیک ہو، پھر
پوڈر خوبصورت معلوم ہوتا ہے ، اسی طرح ناک ٹھیک ہو تب خوشبو کا لطف آتا ہے اور اگر کسی کی
ناک درست نہ ہو اور تم اُسے باغوں میں بھی لے جاؤ تو اُسے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے دنیا میں مینا بازار والے عطر دے سکتے ہیں مگر ناک نہیں دے سکتے۔لیکن ہم کیا دیتے ہیں
فَرَوْحٌ ہم سب سے پہلے خوشبو سونگھنے اور اُس کو محسوس کرنے کی طاقت ناک میں پیدا کرتے ہیں۔روح کے معنے ہیں وِجُدَانُ الرَّائِحَةِ اور بھی معنے ہیں، لیکن ایک معنے یہ بھی ہیں پس فرمایا دنیا
والے تو صرف عطر بیچتے ہیں مگر ہم پہلے لوگوں کو ایسا ناک دیتے ہیں جو عطروں اور خوشبوؤں کو محسوس
کرے (روح) میرے اپنے ناک کی جس غیر معمولی طور پر تیز ہے، یہاں تک کہ میں دُودھ سے
پہچان جاتا ہوں کہ گائے یا بھینس نے کیا چارہ کھایا ہے۔اسی لئے اگر میرے قریب ذرا بھی کوئی
بد بو دار چیز ہو تو مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے اور جو لوگ میرے واقف کار ہیں وہ مسجد میں داخل
ہوتے وقت کھڑکیاں وغیرہ کھول دیتے ہیں کیونکہ اگر بند ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے، میں ہمیشہ
کثرت سے عطر لگایا کرتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی کثرت سے عطر لگا یا کرتے
تھے مگر حضرت خلیفہ اول کو اس طرف کچھ زیادہ توجہ نہیں تھی۔میں آپ سے بخاری پڑھا کرتا تھا، ایک
دن میں آپ سے بخاری پڑھنے کے لئے جانے لگا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے فرمانے
لگے کہاں چلے ہو؟ میں نے کہا مولوی صاحب سے بخاری پڑھنے چلا ہوں۔فرمانے لگے،
مولوی صاحب سے پوچھنا کیا بخاری میں کوئی ایسی حدیث بھی آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جمعہ کے دن غسل فرماتے اور نئے کپڑے بدلا کرتے تھے اور خوشبو استعمال فرماتے تھے۔اصل بات
یہ ہے کہ حضرت مولوی صاحب جمعہ کے دن بھی کام میں ہی مشغول رہتے تھے یہاں تک کہ اذان
ہو جاتی اور کئی دفعہ آپ وضو کر کے مسجد کی طرف چل پڑتے۔آپ تھے تو میرے اُستاد مگر چونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بات کہی تھی اِس لئے میں نے اُسی طرح آپ سے جا کر
کہہ دیا۔آپ ہنس پڑے اور فرمایا ہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی احتیاط کیا کرتے تھے ، ہم تو
اور کاموں میں بُھول ہی جاتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی