قصابوں کو میدان جنگ میں بجھوانا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
573
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
ڈالنا ہوتا تو گھر کی خادمہ آواز دے دیتی کہ ایندھن آیا ہے۔کوئی آدمی ہے تو وہ آجائے اور
ایندھن اندر ڈال دے۔پانچ سات آدمی جو حاضر ہوتے وہ آ جاتے اور ایندھن اندر ڈال
دیتے۔دو تین دفعہ ایسا ہوا کہ کام کے لئے باہر خادمہ نے آواز دی مگر کوئی آدمی نہ آیا۔ایک دفعہ
لنگر خانہ کے لئے اپلوں کا ایک گڈا آیا۔بادل بھی آیا ہوا تھا۔خادمہ نے آواز دی تا کوئی آدمی مل
جائے تو وہ اپلوں کو اندر رکھوا دے مگر اس کی آواز کی طرف کسی نے توجہ نہ کی۔میں نے دیکھا کہ
حضرت خلیفہ اول اس وقت مسجد اقصے سے قرآن کریم کا درس دے کر واپس تشریف لا رہے
تھے۔آپ اس وقت خلیفہ نہیں تھے۔مگر علم دینیات ، تقویٰ اور طب کی وجہ سے آپ کو جماعت
میں ایک خاص پوزیشن حاصل تھی اور لوگوں پر آپ کا بہت اثر تھا۔آپ درس سے فارغ ہو کر گھر
جارہے تھے کہ خادمہ نے آواز دی اور کہا کہ کوئی آدمی ہے تو آجائے بارش ہونے والی ہے۔ذرا
اپلے اٹھا کر اندر ڈال دے۔لیکن کسی نے توجہ نہ کی۔آپ نے جب دیکھا کہ خادمہ کی آواز کی
طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔تو آپ نے فرمایا اچھا آج ہم ہی آدمی بن جاتے ہیں۔یہ کہہ کر
آپ نے اپلے اٹھائے اور اندر ڈالنے شروع کر دیئے۔ظاہر ہے کہ جب شاگرد استاد کو اہلے
اٹھاتے دیکھے گا تو وہ بھی وہی کام شروع کر دے گا۔چنانچہ اور لوگ بھی آپ کا ساتھ کام کرنے
لگ گئے اور اپلے اندر ڈال دیئے۔مجھے یاد ہے میں نے دو تین مختلف مواقع پر آپ کو ایسا کرتے
دیکھا اور جب بھی آپ اپلے اٹھانے لگتے اور لوگ بھی آپ کے ساتھ مل جاتے۔قصابوں کو میدان جنگ میں بھیجوانا
( الفضل 19 دسمبر 1948 ء جلد 2 نمبر 268 صفحہ 4-3 ) |
مثلاً زخم پر پٹی باندھنا ہے۔بظاہر انسان سمجھتا ہے کہ یہ معمولی بات ہے۔حالانکہ یہ کام
بھی بغیر مشق کے نہیں آ سکتا میرے گھٹنے میں ایک دفعہ درد ہوا۔ڈاکٹر صاحب پٹی باندھ کر
جائیں تو وہ دو دو دن تک بندھی رہے لیکن ایک دن پٹی میں نے خود باندھ لی اُس دن باہر نماز
پڑھانے کے لئے جو گیا تو میں نے دیکھا کہ پٹی میرے پاؤں میں پڑی ہوئی ہے یا مثلاً دبانا
ہے لوگ اسے معمولی کام سمجھتے ہیں حالانکہ یہ کام بھی بغیر مشق کے نہیں آ سکتا۔۔اب تو پہرے والے کسی کو آگے آنے نہیں دیتے لیکن اس سے پہلے دبانے کی مشق
ہمیشہ مجھ پر ہوا کرتی تھی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو میں نے دیکھا ہے

تذکار مهدی )
6574
روایات سید نا محمود
آپ کئی دفعہ نماز کے بعد جلدی گھر تشریف لے جاتے۔والدہ صاحبہ نے دریافت کرنا کہ اتنی
جلدی آپ کیوں آگئے؟ تو آپ نے فرمانا ایک ایسا دبانے والا مجھے دبانے لگ گیا تھا کہ مجھے
اس سے سخت تکلیف ہوئی مگر چونکہ مجھے منع کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی تھی ، اس لئے آپ ہی
اُٹھ کر اندر چلا آیا۔مجھے خود بھی کئی دفعہ اسی طرح کی تکلیف ہوئی ہے۔حالانکہ یہی دبانے کا
کمال جب کسی کو حاصل ہو جائے تو لوگ بڑے شوق سے اُسے دبانے کے لئے بلاتے ہیں۔لاہور میں ایک یوروپین ڈاکٹر تھا ، اب تو وہ ولایت چلا گیا ہے، وہ محض پندرہ روپیہ فیس اس بات
کی لیا کرتا تھا کہ مریضوں
کو دباتا اور اس عمدگی اور خوبی سے دبا تا کہ محض دبانے سے کئی بیماریوں
کا علاج کر دیتا۔تو ہر چیز مشق سے آتی ہے، اس کے بغیر نہیں آ سکتی۔حکومتیں چونکہ ان باتوں کو
جانتی ہیں،اس لئے وہ ہمیشہ اپنے سپاہیوں کو مشق کراتی رہتی ہیں۔لیکن جو اپنے سپاہیوں کو مشق
کرانا چھوڑ دیں، ان کا سوائے اس کے کیا نتیجہ ہو سکتا ہے کہ دشمن حملہ کر کے ان کے ملک پر
قابض ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ کو خیال آیا کہ
پہلا ضرورت فوجوں پر جو روپیہ خرچ کیا جاتا ہے، اس کی کیا ضرورت ہے۔اگر ملک پر کبھی دشمن
نے حملہ کیا تو سارے قصابوں کو بلا کر میدان جنگ میں بھیج دیا جائے گا کہ جاؤ دشمن کا مقابلہ
کرو۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور فوجیوں کو ملازمت سے برطرف کر کے گھر بھیج دیا۔جب
دشمنوں کو پتہ لگا کہ بادشاہ نے ایسا عقلمندی کا حکم دیا ہے تو جھٹ انہوں نے حملہ کر دیا۔بادشاہ نے
حکم دیا کہ فوراً قصابوں کو جمع کر کے میدانِ جنگ میں بھیج دیا جائے۔جب قصاب میدانِ جنگ
میں گئے اور دشمن نے انہیں تلواروں سے ہلاک کرنا شروع کیا، تو وہ یک دم بھاگ کر بادشاہ کے
دربار میں پہنچے اور کہنے لگے انصاف، انصاف، دہائی، دہائی!۔بادشاہ نے پوچھا کیا ہوا؟ انہوں
نے کہا۔حضور! وہاں کوئی انصاف نہیں ہو رہا۔کہنے لگا کس طرح؟ انہوں نے کہا ہم با قاعدہ دو
تین آدمی مل کر ان کے ایک آدمی کو پکڑتے اور اُسے لٹاتے ہیں، پھر چھری چلا کر اسے ذبح
کرتے ہیں۔مگر وہ اتنے میں ہمارے پچاس آدمی مار دیتے ہیں۔بھلا یہ بھی کوئی انصاف کی
بات ہے۔تو مشق اور مسلسل مشق کے بغیر کوئی کام نہیں آ سکتا اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے مشق کی
ضرورت نہیں لیکن وقت پر میں کام کر لوں
گا تو وہ اپنے نفس کو دھوکا دیتا ہے۔۔۔۔تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 124-125)

آج 10 میں سے 10 باقی