افراد سے قومیں بنتی ہیں
تذکار مہدی
Ⓒ 580 ☀
روایات سید نا محمودی
تذکار مهدی )
معالج والی نگاہ سے عیوب کا دیکھنا اور چیز ہوتی ہے اور اعتراض کی نیت سے عیوب کا دیکھنا بالکل اور چیز
ہے۔جتنے عیب میں اپنی جماعت میں دیکھتا ہوں غالباً اس دوست کو بھی اتنے عیب نظر نہیں آتے ہوں
گے اور یقینا نہیں آتے مگر جس نگاہ سے مجھے نظر آتے ہیں وہ اور ہے اور جس نگاہ سے انہیں نظر آتے
(خطبات محمود جلد 16 صفحہ 110)
ہیں وہ اور ہے۔افراد سے قو میں بنتی ہیں
اسلام لانے سے پہلے عمرو بن عاص اور خالد بن ولیڈ کی حیثیت ایک قبائلی سردار کی سی
تھی لیکن جب یہ لوگ اسلامی لشکر میں شامل ہوئے تو اُنہوں نے ایسی شہرت اور عظمت حاصل کی
کہ آسمان کے ستاروں سے بھی آگے نکل گئے۔وہ صرف معلومہ دنیا کے کناروں تک ہی مشہور
نہیں ہوئے بلکہ اُن کی شہرت دنیا کی زندگی اور وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتی چلی گئی اور آج تک
اُن کو نہایت عزت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔پس افراد سے قو میں بنتی ہیں اور قوموں سے افراد
بنتے ہیں۔اعلیٰ دماغوں کے مالک ذہین اور نیک انسان قوموں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں
اور اعلیٰ اور نیک مقاصد اچھے اور ہوشیار لوگوں کے ہاتھ آکر بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھی اللہ تعالی نے یہی سلوک کیا کہ آپ کے
دعوے کے ابتداء میں ہی بعض ایسے افراد آپ پر ایمان لائے۔جو کہ ذاتی جوہر کے لحاظ سے
بہترین خدمات سرانجام دینے والے تھے اور اس کام میں آپ کی مدد کرنے والے تھے۔جو
اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کے سپرد کیا تھا اور پھر ہم دیکھتے ہیں کہ واقعہ میں وہ لوگ بہترین
مددگار اور معاون ثابت ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ نبوت سے پہلے ہی
حضرت خلیفہ اول مولوی نور الدین صاحب کی توجہ آپ کی طرف پھری اور آپ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ واسلام کی کتابیں پڑھنی شروع کیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعویٰ
مسیحیت کیا تو نبوت کے متعلق بعض مضامین اپنی ابتدائی کتب فتح اسلام اور توضیح مرام میں بیان
فرمائے۔ایک شخص نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بدظنی رکھتا تھا۔ان کتابوں کے
پروف کسی طرح دیکھے تو وہ جموں گیا اور اس نے کہا۔کہ آج میں نے مولوی نورالدین صاحب کو
مرزا صاحب سے ہٹا دینا ہے۔اس وقت حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بیعت کر چکے تھے۔دعویٰ مسیحیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فتح اسلام اور
تذکار مهدی )
581
روایات سید نا محمود
توضیح مرام کی اشاعت کے زمانہ میں کہا۔جو بیعت سے قریباً دو سال بعد ہوا اور انہیں میں مسئلہ
اجرائے نبوت کی بنیاد رکھی۔جب اس شخص نے آپ کی کتب میں نبوت کے جاری ہونے کے
متعلق پڑھا تو اس نے کہا اب تو یقیناً مولوی نورالدین صاحب مرزا صاحب کو چھوڑ دیں گے۔کیونکہ مولوی صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت رکھتے ہیں۔جب وہ یہ سنیں
گے کہ مرزا صاحب نے یہ کہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی نبی آسکتا ہے تو وہ
مرزا صاحب کے مرید نہیں رہیں گے۔چنانچہ اس شخص نے اپنے ساتھ ایک پارٹی لی اور خراماں خراماں
حضرت مولوی صاحب کی طرف چلے۔جب آپ کے پاس پہنچے تو اس شخص نے حضرت مولوی صاحب
سے کہا۔میں آپ سے ایک بات دریافت کرنا چاہتا ہوں۔آپ نے کہا فرمایئے کیا پوچھنا
چاہتے ہیں۔اس شخص نے کہا اگر کوئی شخص کہے کہ میں اس زمانہ کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت محمدیہ میں نبوت جاری ہے۔تو آپ اس کے متعلق
کیا خیال کریں گے۔اس شخص نے تو یہ خیال کیا تھا کہ میں ایک مولوی کے پاس جارہا ہوں۔لیکن اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ میں ایک مولوی کے پاس نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کے پاس جا رہا
ہوں۔جس سے اللہ تعالیٰ اپنے سلسلہ کا کام لینا چاہتا ہے۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔اس سوال کا جواب تو دعوی کرنے والے کی حالت پر
منحصر ہے کہ آیا وہ اس دعویٰ کا مستحق ہے یا نہیں۔اگر یہ دعویٰ کرنے والا انسان راستباز نہ ہوگا۔تو
ہم اسے جھوٹا کہیں گے اور اگر دعوی کرنے والا کوئی راستباز انسان ہے تو میں یہ سمجھوں گا کہ غلطی
میری ہے۔حقیقت میں نبی آ سکتا ہے۔حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے اس شخص نے جب میرا یہ
جواب سنا۔تو وہ اپنے ساتھیوں سے کہنے لگا۔چلو جی ایہہ بالکل خراب ہو گئے ہیں۔اب ان
سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔آپ فرمایا کرتے تھے۔اس پر میں نے اسے کہا۔مجھے یہ تو بتا
دو کہ بات کیا تھی تو اس نے کہا بات یہ ہے کہ آپ کے مرزا صاحب نے یہ دعوی کیا ہے کہ مجھ پر
اللہ تعالیٰ کا الہام نازل ہوتا ہے اور میں ایک نبی کے مشابہ ہوں۔حضرت خلیفہ اول نے اس کی
یہ بات سن کر فرمایا بے شک مرزا صاحب نے جو کچھ لکھا ہے وہ درست ہے۔مجھے اس پر ایمان
ہے۔حضرت خلیفہ اول اس زمانہ میں اچھی شہرت رکھتے تھے۔آپ دلیری اور بہادری کے ساتھ کام کرنے والے تھے۔اس کے علاوہ آپ بہت مخیر
انسان تھے۔غریبوں کو تعلیم دلانے کا آپ کو بہت شوق تھا اور آپ غریب بیماروں کا علاج بھی
تذکار مهدی )
582
روایات سید نا محمود
مفت کرتے تھے۔اس طرح شروع شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
ایسا ہمت والا اور عزت و شہرت رکھنے والا مددگار اور معاون عطا کر دیا۔جس کا ملنا محض اللہ تعالیٰ
کے فضل کا نتیجہ تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے ہندوستان کے مشہور مصنفین اور علمی طبقہ میں ایک مشہور ومعروف
انسان کو آپ پر ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی اور وہ مولوی محمد احسن صاحب امروہی تھے۔مولوی محمد احسن صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سناتے تھے کہ میں شروع میں سخت مخالف
تھا اور مولوی بشیر احمد صاحب بھو پالوی اور میں نواب صدیق حسن خاں کے ساتھ مل کر کام کیا
کرتے تھے۔مولوی بشیر احمد صاحب بھو پالوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہت تائید کرتے
تھے۔ایک دن گفتگو کرتے کرتے یہ طے پایا کہ مرزا صاحب کی صداقت کے متعلق مباحثہ کیا جائے
اور پہلے دونوں طرف کی کتابیں پڑھی جائیں اور ان کے دلائل معلوم کئے جائیں۔مولوی بشیر احمد صاحب
نے کہا کہ ہم الٹ کتابیں پڑھیں۔مجھے چونکہ مرزا صاحب سے حسن ظنی ہے۔اس لئے میں آپ
کی مخالف کتابیں پڑھوں گا اور آپ مرزا صاحب کے خلاف ہیں اس لئے آپ مرزا صاحب کی
کتابیں پڑھیں۔اس طرح ہمیں دونوں طرفوں کے دلائل سے واقفیت ہو جائے گی۔اس بحث کی تیاری کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں
پڑھنی شروع کیں اور مولوی بشیر صاحب نے آپ کے خلاف جو کتب لکھی گئی تھیں ان کا مطالعہ
شروع کیا چنانچہ جب مباحثہ ہوا تو میں نے دیکھا کہ مولوی بشیر صاحب بھو پالوی سختی سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کرتے اور میں سختی سے آپ کی تائید کرتا آخر نوبت یہاں
تک پہنچی کہ میں نے بیعت کر لی اور مولوی بشیر صاحب بھو پالوی احمدیت سے بہت دور چلے
گئے۔تیسرے وجود اس زمانہ میں مولوی عبد الکریم صاحب تھے۔جہاں تک ظاہری علوم کا تعلق
ہے۔انہوں نے حضرت خلیفہ اول سے کچھ علوم پڑھے تھے۔لیکن ان کی خداداد ذہانت اور
ذکاوت ایسی تیز تھی کہ وہ مضامین اور معارف کو یوں پکڑتے تھے جیسے باز چڑیا کو پکڑتا ہے اور جس
بات کو عام آدمی گھنٹہ بھر میں سمجھتا ہے وہ اسے سیکنڈوں میں سمجھ جاتے تھے۔وہ معارف جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوتے تھے اور وہ دعویٰ جو کہ آپ نے کچھ عرصہ کے بعد کرنا
ہوتا تھا۔وہ کچھ دن پہلے ہی ان کی زبان پر جاری ہو جاتا تھا اور پھر بولنے میں انہیں ایسی مہارت
تذکار مهدی )
583
روایات سید نا محمود
تھی اور ان کے کلام میں اتنی فصاحت تھی کہ ان کی تقریر سننے والا آدمی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ
سکتا تھا آواز اتنی سریلی تھی کہ جب آپ قرآت کرتے تھے تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ آسمان کے
فرشتے اللہ تعالیٰ کی حمد گا رہے ہیں۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت سے
اتنی شدید محبت تھی کہ اس محبت کا اندازہ اس شخص کے سوا کوئی نہیں لگا سکتا۔جس نے آپ کو دیکھا
اور آپ سے باتیں کی ہوں۔جب آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرتے تو یوں معلوم
ہوتا تھا کہ آپ کے جسم کے ذرے ذرے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت داخل ہوگئی
ہے۔لیکھرام کے قتل کے واقعہ کے متعلق ایک دفعہ وہ مسجد کے محراب میں کھڑے تقریر کر رہے
تھے۔میں اس وقت چھوٹا تھا۔لیکن وہ نظارہ مجھے اب تک یاد ہے ان کے ہاتھ میں ایک بڑا سوٹا
تھا۔جسے پنجابی میں کھونڈ کہتے ہیں۔انہوں نے لیکھرام کی شوخیوں اور دیدہ دلیریوں کا ذکر کیا اور
پھر کہا کہ لیکھرام کی ان دیدہ دلیریوں کو دیکھ کر ایک دبلا پتلا انسان جو کہ ہر وقت بیمار رہتا ہے۔اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مقابلہ کے لئے نکلا اور اس نے لیکھرام پر
ایسے زور کے ساتھ حملہ کیا کہ اس بھڑوے جیہا آدمی نوں چک کے ایں ماریا کہ اس دا نام یا نشان
وی نہ رہیا۔یعنی اسلام کے اس دبلے پتلے سپاہی نے ہندوؤں کے موٹے کیے جیسے پہلوان کو
یوں اٹھا کر زمین پر گرایا کہ اس کا نام و نشان تک باقی نہ رہا۔گویا انہوں نے اپنی بات کو واضح
کرنے کے لئے اس روحانی مقابلے کو ایک جسمانی مقابلہ سے تشبیہ دی اور ایسے مزے کے ساتھ
بیان کیا کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ امیر حمزہ کی داستان بیان ہورہی ہے۔ان کے کلام کی فصاحت
دلوں کو موہ لیتی تھی۔حضرت مسیح موعود کا لیکچر اسلامی اصول کی فلاسفی انہوں نے ہی لاہور میں
پڑھا تھا۔لیکچر سنے والوں نے کہا کہ بے شک لیکچر لکھنے والے کی خوبیوں اور علمی قابلیت کا کسی بھی
طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔لیکن وہ شخص جس نے یہ لیکچر پڑھا۔وہ بھی بہت قابل تعریف انسان تھا۔اس کی آواز ایسی شیریں تھی کہ سامعین مسحور ہوئے جاتے تھے۔جب مولوی عبدالکریم صاحب
فوت ہو گئے تو ایک موقعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت گھبراہٹ ہوئی کیونکہ آپ نے
آریہ سماج کے جلسہ کے لئے جو کہ لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ایک لیکچر تیار کیا۔آپ کو یہ فکر لاحق ہوا
کہ اب اسے سنائے گا کون پہلے آپ نے یہ فیصلہ کیا کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ جا کر یہ
لیکچر سنائیں۔جب یہ لیکچر چھپ گیا تو آپ نے مسجد میں حضرت خلیفہ اول کو فرمایا کہ آپ یہ