حضرت مولانا نور الدین صاحبؓ

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
584
روایات سید نامحمودی
مضمون پڑھ کر سنائیں۔حضرت خلیفہ اول نے مضمون پڑھنا شروع کیا۔لیکن ابھی آپ نے چار پانچ
منٹ ہی مضمون پڑھا ہوگا کہ آپ نے فرمایا مولوی صاحب آپ رہنے دیں اب کوئی دوسرا آدمی
پڑھے۔اس کے بعد مرزا یعقوب بیگ صاحب نے پڑھنا شروع کیا۔مگر ان کو بھی تھوڑی دیر
کے بعد روک دیا۔اس کے بعد شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو آپ نے پڑھنے کے لئے فرمایا۔شیخ صاحب نے ایک آدھ منٹ تو بہت بلند آواز میں پڑھا۔اور یہ خیال کیا گیا کہ وہ پڑھ
لیں گے۔لیکن تھوڑی دیر میں ہی ان کا گلہ بھتر ا گیا اور آواز بیٹھ گئی۔مجھے یاد ہے اس موقع پر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ تو بڑی مشکل ہے۔مولوی عبدالکریم صاحب
خوب پڑھا کرتے تھے۔اب تو کوئی ایسا آدمی نظر نہیں آتا۔آخر حضرت خلیفہ اول کے متعلق
فیصلہ فرمایا کہ آپ اس لیکچر کو پڑھ کر سنائیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول اور آپ کے بعد غالباً
مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم نے مضمون پڑھا۔لیکن لیکچر کا وہ اثر نہ ہوا جو مولوی عبدالکریم صاحب
کے پڑھنے سے ہوتا تھا۔اسی طرح اس زمانہ میں ہماری جماعت میں کوئی اچھے پائے کا فلسفی اور منطقی دماغ
رکھنے والا آدمی نہ تھا۔سو اللہ تعالیٰ نے مولوی سید سرور محمد شاہ صاحب کو ہدایت دے دی اور وہ
آپ پر ایمان لے آئے۔اس کے بعد آپ پشاور میں پروفیسر مقرر ہوئے۔لیکن کچھ عرصہ
کے بعد قادیان کی محبت نے غلبہ کیا اور آپ قادیان تشریف لے آئے اور دستی بیعت کی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی صاحب سے فرمایا۔آپ یہیں رہ جائیں۔چنانچہ آپ
یہیں رہنے لگ گئے۔بعض لوگوں نے زور دیا کہ مولوی صاحب کالج میں پروفیسر ہیں اور اچھی
جگہ کام کر رہے ہیں۔ان کی ملازمت سے سلسلہ کو فائدہ ہوگا اور ان کے ذریعہ تبلیغ ہوگی۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔لیکن کچھ عرصہ کے
بعد مولوی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اجازت لے کر واپس آگئے اور قادیان میں
مستقل رہائش اختیار کر لی۔(الفضل 13 جون 1947 ءجلد 35 نمبر 139 صفحہ 2 تا4)
حضرت مولانا نورالدین صاحب
بے شک محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر کی بڑی تعریف فرمائی ہے۔جس

تذکار مهدی )
585
نا
روایات سید نا محمود
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مولوی نورالدین کی بڑی تعریف کی ہے۔مگر
قرآن اس لئے نہیں اترا تھا کہ ابوبکر کی عزت قائم کی جائے نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے الہامات میں یہ کہیں ذکر آتا ہے کہ ہم نے تجھے اس لئے مبعوث کیا ہے کہ تو نورالدین
کی عزت قائم کرے۔ہاں جو سچائی اور حقیقت تھی اس کا آپ نے اظہار کر دیا۔مثلاً آپ
نے فرمایا۔چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دین بودے
مگر یہ تو ایک سچائی ہے جو کہنی چاہئے تھی۔جس نے قربانی کی ہو اس کی قربانی کا اظہار
نہ کرنا ناشکری ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ ایک مریض آیا اور اس نے ذکر کیا کہ مولوی صاحب
سے میں نے علاج کروایا تھا جس سے مجھے بڑا فائدہ ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
اس دن بیمار تھے۔مگر جب آپ نے یہ بات سنی تو آپ اسی وقت اٹھ کر بیٹھ گئے اور حضرت اماں جان
سے فرمانے لگے کہ اللہ تعالیٰ ہی مولوی صاحب کو تحریک کر کے یہاں لایا ہے اور اب ہزاروں
لوگ ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اگر مولوی صاحب یہاں نہ آتے تو ان لوگوں کا کس طرح
علاج ہوتا۔پس مولوی صاحب کا وجود بھی خدا تعالیٰ کا ایک بڑا احسان ہے۔پس اگر حضرت
مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
تو آپ اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت کی ناشکری سے بچے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے الہامات کو دیکھ لو آیا کسی الہام میں بھی یہ ذکر آتا ہے کہ اے مسیح موعود میں نے تجھے اس لئے
مبعوث کیا ہے کہ تو نورالدین کی عزت قائم کرے یا قرآن میں کوئی آیت ایسی ہے جس میں یہ
ذکر آتا ہو کہ اے محمد رسول اللہ میں نے تجھے اس لئے بھیجا کہ تو ابوبکر کی عزت قائم کرے۔بلکہ
حقیقت تو یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکڑ کے حق میں جو فقرات کہے ہیں
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مولوی نورالدین صاحب کے حق میں نہیں کہے۔مثلاً
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ لَو كُنتُ مُتَّخِذَا خَلِيلًا غَيْرَ رَبِّي
لَا تَخَذْتُ اَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا۔(بخاری جلد 2 باب فضائل اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) یعنی اگر خدا کے
سوا کسی اور کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں ابوبکر کو اپنا خلیل بنا تا لیکن حضرت خلیفہ اول کی نسبت تو

تذکار مهدی )
کارمهدی
586
روایات سید نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف اتنا فرمایا کہ
چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
گویا اس میں آپ کا اور امت کا مقابلہ کیا گیا ہے۔خدا اور نورالدین کا مقابلہ نہیں کیا
گیا۔مگر وہاں تو خدا اور ابوبکر کا مقابلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر خدا کے سوا کسی اور کو خلیل
بنانا جائز ہوتا تو میں ابوبکر کو بناتا۔پس بڑے آدمی کا بیٹا ہونا اسے سزا سے بچاتا نہیں بلکہ اور زیادہ عذاب کا مستحق بنا
دیتا ہے۔بشرطیکہ وہ تو بہ نہ کرے۔ہاں اگر وہ تو بہ کر لے۔تو پھر کہنے کی ضرورت نہیں۔ہر شخص
اس کی عزت کرتا ہے۔لیکن جب خدا کسی کی عزت کو کھونا چاہے، تو پھر کوئی شخص اسے عزت نہیں
دے سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا تھا کہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ
اَرَادَ لِهَانَتَگ میں اس شخص کو ذلیل کروں گا۔جو تیری ذلت اور اہانت کا ارادہ کرے گا۔چنانچہ جب پادری مارٹن کلارک نے آپ پر قتل کا مقدمہ کیا۔تو مولوی محمد حسین بٹالوی کو بھی جوش
آ گیا۔اور اس نے بھی اپنا نام گواہوں میں لکھوا دیا اور کہا کہ مرزا صاحب فسادی آدمی ہیں کوئی
تعجب نہیں کہ انہوں نے کسی آدمی کو اسے قتل کرنے کے لئے بھجوا دیا ہو۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مقدمہ کے لئے لاہور سے ایک غیر احمدی وکیل بلوایا جو اپنے کام میں
بہت ہوشیار تھا۔اس نے کریدنا شروع کیا کہ میں کیا جرح کروں۔جس سے گواہ کی حیثیت
مخدوش ہو جائے۔آخر اسے معلوم ہوا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کی ماں اخلاقی لحاظ سے اچھی
شہرت کی مالک نہیں تھی۔لیکن بعد میں اس نے توبہ کر لی اور ان کے والد نے اس سے نکاح کر
لیا۔وکیل کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو اس نے کہا کہ اگر میں ثابت کر دوں کہ مولوی محمد حسین
بٹالوی کی ماں ڈومنی یا کنچنی تھی تو اس کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں اس کی اجازت نہیں دیتا اگر ماں میں کوئی نقص تھا تو اس کا
مولوی محمد حسین بٹالوی پر کیا الزام آتا ہے۔وہ کہنے لگا اگر جرح میں اس کی حیثیت کو گرایا نہ گیا
تو خطرہ ہے کہ آپ کہیں قید نہ ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہمیں
اس کی کوئی پرواہ نہیں اگر وہ ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھائے گا تو خدا خود اس کو پکڑے گا اور سزا
دے گا مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ اس کی ماں کے گناہ کی وجہ سے ہم اس کو قصور وار قرار دے دیں۔جیسے

آج 10 میں سے 10 باقی