جوتیوں میں بیٹھ بیٹھ کر خلافت مل گئی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )۔587
روایات سید نا محمودی
کہ محمد بن ابی بکڑ نے جو گناہ کیا۔اس کی وجہ سے ابوبکر پر کوئی الزام نہیں آ سکتا۔یا جیسے
حضرت خلیفہ اول کی اولا دا گر کوئی برا کام کرے تو اس کی وجہ سے حضرت خلیفہ اول پر کوئی الزام
نہیں آسکتا۔بے شک یہ ان کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔مگر بیٹوں کے کسی فعل کی ماں باپ پر
کیا ذمہ داری ہے۔آخر نوح کے بیٹے کا قرآن کریم میں بھی ذکر آتا ہے۔مگر کیا اس کے بعد ہمارا
اختیار ہے کہ ہم حضرت نوح کو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیں۔اگر ہم ایسا کریں گے تو کافروں میں
شامل ہو جائیں گے۔بہر حال یہ واقعات ایسے ہیں جو تاریخ میں ہمیں پہلے بھی دکھائی دیتے
ہیں۔جیسا کہ ڈاکٹر شاہ نواز صاحب نے لکھا ہے کہ آپ کیوں گھبراتے ہیں حضرت عثمان پر بھی
ابو بکر کے بیٹے نے ہی حملہ کیا تھا اور آج تک سب مسلمان اس پر لعنت کرتے ہیں۔مجھے خوب یاد ہے۔جب ہم حضرت خلیفہ اول سے پڑھا کرتے تھے۔تو جب بھی کربلا
کے واقعات کا ذکر آتا آپ آہ بھر کر فرمایا کرتے تھے۔کہ مجھے ہمیشہ اس بات کے تصور کا شدید
صدمہ ہوتا ہے کہ امام حسین پر کس شخص کے بیٹے نے حملہ کیا۔آپ پر حملہ کرنے والا اس شخص کا بیٹا
تھا۔جو عشرہ مبشرہ میں شامل تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو آپ پر جب گورداسپور میں کرم دین کے
ساتھ مقدمہ تھا تو آپ کے پاس رپورٹ پہنچی کہ آریوں نے مجسٹریٹ کو سزا دینے پر آمادہ
کر لیا ہے اور ہمیں اس کے مقابلہ کے لئے کوئی تدبیر اختیار کرنی چاہیے یہ رپورٹ لانے والے
خواجہ کمال الدین صاحب تھے آپ نے جب یہ بات سنی تو اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب
آپ
گھبراتے کیوں ہیں خدا کے شیر پر ہاتھ ڈالنا کوئی آسان کام ہے؟ میں خدا کا شیر ہوں اگر
وہ مجھ پر ہاتھ ڈالے گا تو میرا خدا اُسے سیدھا کر دے گا پس یہ باتیں روحانی طور پر تو بے حقیقت
ہیں لیکن خدا کے سامنے جواب دہی کے لحاظ سے بڑی اہم ہیں اور جماعت کو ان کی اہمیت سمجھنے
کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔(الفضل 2 اگست 1956ء جلد 45/10 نمبر 179 صفحہ 2 تا 5)
جوتیوں میں بیٹھ بیٹھ کر خلافت مل گئی
پشاور سے ایک احمدی قادیان میں آیا اور وہ میاں شریف احمد صاحب سے ملنے کے
لئے ان کے مکان پر گیا۔اتفاقاً میں بھی اس وقت حجامت بنانے کے لئے ان کے دروازہ پر کھڑا
تھا۔ہمیں معلوم ہوا کہ میاں صاحب اس وقت سور ہے ہیں۔اس پر میں نے کہا کہ میں تو حجامت
تذکار مهدی )
588
روایات سید نا محمودی
بنانے کے لئے آیا ہوں۔انہیں اطلاع دے دی جائے۔لیکن وہ دوست مجھے بڑے اصرار سے
کہنے لگے کہ ان کی نیند خراب نہ کریں۔لیکن میں نے نہ مانا اور میاں صاحب کو اطلاع بھجوا دی۔جس پر انہوں نے مجھے بھی اور اس دوست کو بھی اندر بلالیا۔وہاں ایک چار پائی پڑی ہوئی تھی۔میں نے انہیں کہا کہ اس پر بیٹھ جائیے۔کہنے لگے میں نہیں بیٹھتا۔میں نے سمجھا کہ شاید یہ
چار پائی پر بیٹھنا پسند نہیں کرتے۔اس لئے میں ان کے لئے کرسی اٹھا لایا۔لیکن وہ کرسی پر بھی نہ
بیٹھے اور دروازہ کے سامنے جہاں جو تیاں رکھی جاتی ہیں۔وہاں پائیدان پر جا کر بیٹھ گئے۔میں
نے ان سے کہا کہ آپ نے یہ کیا کیا۔میں نے چار پائی دی لیکن آپ نہ بیٹھے۔پھر کرسی دی تب
بھی آپ نہ بیٹھے اور ایک ایسی جگہ جا کر بیٹھ گئے۔جہاں بوٹ وغیرہ رکھے جاتے ہیں۔کہنے لگے میں تمہیں ایک قصہ سناؤں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا صحابی
ہوں میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ملنے کے لئے آیا۔آپ مسجد مبارک میں
بیٹھے تھے اور دروازہ کے پاس جوتیاں پڑی تھیں۔ایک آدمی سیدھے سادھے کپڑوں والا آگیا
اور آکر جوتیوں میں بیٹھ گیا۔میں نے سمجھا کہ یہ کوئی جوتی چور ہے۔چنانچہ میں نے اپنی جوتیوں
کی نگرانی شروع کر دی کہ کہیں وہ لے کر بھاگ نہ جائے۔کہنے لگے اس کے کچھ عرصہ بعد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فوت ہو گئے اور میں نے سنا کہ آپ کی جگہ کوئی اور شخص خلیفہ
بن گیا ہے اس پر میں بیعت کرنے کے لئے آیا۔جب میں نے بیعت کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا
تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ وہی شخص تھا جس کو میں نے اپنی بیوقوفی سے جوتی چور سمجھا تھا۔یعنی
حضرت خلیفہ اول اور میں اپنے دل میں سخت شرمندہ ہوا۔آپ کی عادت تھی کہ آپ جو تیوں میں
آکر بیٹھ جاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آواز دیتے تو آپ ذرا آگے آجاتے۔پھر
جب کہتے مولوی نورالدین صاحب نہیں آئے۔تو پھر کچھ اور آگے آ جاتے۔اس طرح بار بار
کہنے کے بعد کہیں وہ آگے آتے تھے یہ قصہ سنا کر میں نے انہیں کہا میاں۔آپ کے باپ نے
جوتیوں میں بیٹھ بیٹھ کر خلافت لی تھی۔لیکن تم زور سے لینا چاہتے ہو۔اس طرح کام نہیں بنے
گا۔تم اپنے باپ کی طرح جوتیوں میں بیٹھو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرو۔اس پر وہ
چپ کر گیا۔اور میری اس بات کا اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ہم نے خود حضرت خلیفہ اول کو دیکھا
ہے۔آپ مجلس میں بڑی مسکنت سے بیٹھا کرتے تھے۔ایک دفعہ مجلس میں شادیوں کا ذکر ہورہا
تھا ڈپٹی محمد شریف صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی ہیں سناتے ہیں کہ