توکل کا مقام اور ہماری جائیداد

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
589
روایات سید نا محمودی
حضرت خلیفہ اول اکڑوں بیٹھے ہوئے تھے۔یعنی آپ نے اپنے گھٹنے اٹھائے ہوئے تھے اور
سر جھکا کر گھٹنوں میں رکھا ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔مولوی صاحب
جماعت کے بڑھنے کا ایک ذریعہ کثرت اولا د بھی ہے۔اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر جماعت
کے دوست ایک سے زیادہ شادیاں کریں تو اس سے بھی جماعت بڑھ سکتی ہے۔حضرت خلیفہ اول
نے گھٹنوں پر سے سر اٹھایا اور فرمایا حضور میں تو آپ کا حکم ماننے کے لئے تیار ہوں۔لیکن اس عمر
میں مجھے کوئی شخص اپنی لڑکی دینے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ہنس پڑے تو دیکھو یہ انکسار اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب تھا جس کی وجہ سے
انہیں یہ رتبہ ملا اب باوجود اس کے کہ آپ کی اولاد نے جماعت میں
فتنہ پیدا کیا ہے۔لیکن اب
بھی جماعت آپ کا احترام کرنے پر مجبور ہے اور آپ کے لئے دعائیں کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ
نے ہمارے دلوں میں اس انکسار اور محبت کی جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
تھی وہ عظمت ڈالی ہے کہ باوجود اس کے کہ آپ کے بیٹوں نے مخالفت کی ہے پھر بھی ان کے
باپ کی محبت ہمارے دلوں سے نہیں جاتی پھر بھی ہم انہیں اپنی دعاؤں میں یادر کھتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے کیونکہ انہوں نے اس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا جب ساری دنیا آپ کی مخالف تھی۔تو کل کا مقام اور ہماری جائیداد
الفضل 27 / مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 74 صفحہ 5,4)
وقف کرنے کے معنے تو یہ ہیں کہ آدمی کھڑا ہو گیا اب اس نے ہلنا نہیں اس کی زبان
بند ہے۔مگر یہ عجیب وقف ہے کہ تھوڑے دنوں کے بعد لکھ دیا جاتا ہے کہ فلاں چیز نہیں۔میں
دے تو دیتا ہوں مگر سوچتا ہوں کہ جسے کھانے پینے کے لئے میری مدد کی ضرورت ہے اُسے خدا
تعالیٰ سے کیا تعلق ہے؟ واقفین کو ہم جو کچھ دیتے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہے۔کیونکہ ان کی طلب کے بغیر ملتا ہے مگر یہ کہ اپنی خواہش ہو کہ مل جائے یہ خدا تعالیٰ پر توکل کے
منافی ہے۔تو کل کی مثال تو یہ ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح اول ایک مرتبہ مطب میں بیٹھے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام دلی میں تھے وہاں حضرت میر صاحب سخت بیمار ہو گئے۔قولنج کا اتنا
سخت حملہ ہوا کہ ڈاکٹروں نے کہا آپریشن ہونا چاہئے۔بعض لوگوں نے کہا کہ بعض یونانی دواؤں

تذکار مهدی )
590
روایات سید نا محمودی
سے بغیر آپریشن کے بھی آرام ہو جاتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
حضرت خلیفہ اول کو تار دے دیا کہ جس حالت میں بھی ہوں آجا ئیں۔آپ مطب میں بیٹھے ہوئے
تھے۔کوٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔پیسے بھی پاس نہ تھے۔آپ نے غالبا حکیم غلام محمد صاحب مرحوم
امرتسری کو ساتھ لیا اور اسی طرح اٹھ کر چل پڑے۔حکیم غلام محمد صاحب نے کہا کہ میں گھر سے
پیسے وغیرہ لے آؤں۔مگر آپ نے کہا کہ نہیں حکم یہی ہے کہ جس حالت میں ہو چلے آؤ سب
لوگ جانتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول چلنے میں کمزور تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سیر کو جاتے تو آپ پیچھے رہ جاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے ہو کر فرماتے
مولوی صاحب کہاں ہیں اور حضرت خلیفہ اول بعد میں آکر ملتے اسی طرح پھر پیچھے رہ جاتے اور
پھر کھڑے ہو کر انتظار فرماتے۔مگر آپ غالباً حکیم غلام محمد صاحب کو ساتھ لے کر پیدل بٹالہ پہنچے
سٹیشن پر جا کر بیٹھ گئے۔حکیم صاحب نے کہا کہ اب کرایہ وغیرہ کا کیا انتظام ہوگا۔حضرت خلیفہ
اول نے فرمایا کہ یہاں بیٹھو اللہ تعالیٰ خود کوئی انتظام کر دے گا۔اتنے میں ایک شخص آیا اور
دریافت کیا کہ کیا آپ حکیم نور الدین صاحب ہیں۔آپ نے کہا ہاں وہ شخص کہنے لگا کہ ابھی
گاڑی آنے میں دس پندرہ منٹ باقی ہیں اور میں نے اسٹیشن ماسٹر سے کہ بھی دیا ہے کہ ذرا آپ
کا انتظار کرے میں بٹالہ کا تحصیلدار ہوں میری بیوی بہت سخت بیمار ہے۔آپ ذرا چل کر اسے
دیکھ آئیں آپ گئے مریضہ کو دیکھ کر نسخہ لکھا اور اسٹیشن پر واپس آگئے۔وہ شخص بھی ساتھ آیا اور کہا
کہ آپ چل کر گاڑی میں بیٹھیں۔میں ٹکٹ لے کر آتا ہوں اور وہ سیکنڈ کلاس کا ایک ٹکٹ اور
ایک تھرڈ کلاس کا لے آیا اور ساتھ پچاس روپے نقد دیئے اور کہا کہ یہ حقیر ہدیہ ہے۔اسے قبول
فرما ئیں۔آپ دہلی پہنچے اور جا کر میر صاحب کا علاج کیا۔یہ صحیح تو کل کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ
دیکھتا ہے کہ میرے بندے کا تو کل صحیح ہے یا نہیں۔ممکن ہے کہ اس آزمائش کے لئے وہ فاقے
دے ننگا کر دے موت کے قریب کر دے تا بندوں کو بتائے کہ میرے اس بندے کا انحصار تو کل
پر ہے۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اسے لنگوٹی باندھنی پڑتی ہے دھجیاں لٹکنے لگتی ہیں اور بعض کو
اس کی مدد کے لئے اس طرح ننگا دکھا کر الہام کرتا ہے۔بعض کو لفظی الہام سے بھی مدد کا حکم دیتا
ہے۔مگر بعض کو اس کی حالت دکھا کر تحریک کرتا ہے۔مگر تو کل کے صحیح مقام پر جو لوگ ہوتے
ہیں۔وہ کسی سے منہ سے مانگتے نہیں۔دنیا میں ہر ایک شخص کے ماں باپ فوت ہوتے ہیں اور

تذکار مهدی )
کارمهدی
591
روایات سید نا محمود )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات بھی ہوئی۔مگر ہمارے لئے مشکل یہ تھی کہ ہم سمجھتے
ہی نہ تھے کہ آپ وفات پا جائیں گے۔لوگوں کو اس کا احساس ہوتا ہے۔اس لئے کوئی روپیہ جمع کرتا
ہے۔کوئی بیمہ کراتا ہے اور کوئی اور انتظام کرتا ہے مگر ہم تو سمجھتے ہی نہیں تھے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو جائیں گے۔ہم میں سے ہر ایک یہی سمجھتا تھا کہ میں پہلے فوت ہوں گا اور ہر ایک کی خواہش تھی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کا جنازہ پڑھائیں۔نوجوان احباب یہ درخواستیں کرتے
تھے کہ حضور دعا کریں کہ ہم آپ کے ہاتھوں میں فوت ہوں اور آپ جنازہ پڑھائیں۔آپ پر
اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات دیکھ کر ہر شخص یہی خیال کرتا تھا کہ آپ کو زندہ رہنا چاہئے اور
قلوب کی اس کیفیت کی وجہ سے نہ ہمیں اس کا خیال تھا اور نہ اس کے لئے کوئی تیاری تھی کہ آپ
فوت ہو گئے۔بعض رشتہ داروں نے والدہ صاحبہ کو تحریک کی (ہمارے نانا جان مرحوم نے ایسا
مشورہ نہیں دیا مبادہ کوئی یہ خیال کرے) میں یہ تو نہیں کہتا کہ ورغلایا۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ
نیک نیتی سے ہی کہہ رہے ہوں گے۔مگر انہوں نے تحریک کی کہ آپ مطالبہ کریں کہ جو چندے
آتے ہیں وہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ہی آتے ہیں۔اس لئے ان
سے ہمارا حصہ مقرر ہونا چاہئے۔میں اس وقت بچہ تھا مگر یہ مشورہ مجھے اتنا برا معلوم ہوا کہ میں
نے کمرہ کے باہر ٹہلنا شروع کر دیا۔کہ جو نہی مجھے موقعہ ملے میں والدہ سے اس کے متعلق بات
کروں اور جب موقعہ ملا تو میں نے کہا کہ یہ چندہ کیا ہماری جائیداد تھی۔یہ تو خدا تعالیٰ کے دین
کے لئے ہیں ان میں سے حصہ لینے کا کسی کو کیا حق ہے۔پھر بعض لوگ ایسے تھے کہ جو یہ مشورہ کر
رہے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے لئے گزارہ مقرر کرنا چاہئے۔چنانچہ ایک دوست نے مجھ سے آکر کہا کہ ہم نے یہ تجویز کی ہے کہ آپ کو گزارہ دیا جائے میں
نے کہا کہ ہم اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔ہم بندوں کے محتاج کیوں ہوں۔اس وقت ہماری
جائیداد بھی پراگندہ حالت میں تھی۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی طرف
توجہ نہ کی تھی اور بظاہر گزارہ کی کوئی صورت نہ تھی۔مگر میرے نفس نے یہی کہا کہ جو خدا انتظام
کرے گا اسی کو منظور کروں گا۔بندوں کی طرف کبھی توجہ نہ دوں گا۔میرا جواب سن کر اس دوست
نے کہا کہ پھر آپ لوگوں کے گزارہ کی کیا صورت ہو گی۔میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء زندہ

تذکار مهدی )
592
روایات سید نا محمود
رکھنے کا ہوگا تو وہ خود انتظام کرے گا اور اگر اس نے مارنا ہے تو وہ موت زیادہ اچھی ہے جو اس
کے منشاء کے ماتحت ہو۔تو گویا میں نے یہ دونوں صورتیں رد کر دیں۔حصہ والی تجویز تو شرعاً بھی
ناجائز تھی۔مگر میں نے دوسری صورت کو بھی منظور نہ کیا یہ ذاتی غیرت تھی۔اب تیسرا پہلو سلسلہ
کے لئے غیرت کا تھا اس کے اظہار کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام فرمایا کہ مرزا سلطان احمد کے
دل میں مشورہ کی تحریک پیدا کی۔آپ اس وقت غیر احمدی تھے آپ نے مناسب سمجھا کہ بڑے
بھائی کی حیثیت میں مجھے مشورہ دیں اور شیخ یعقوب علی صاحب کو میرے پاس یہ پیغام دے کر
بھیجا کہ آپ سلسلہ سے کوئی رقم لینا منظور نہ کریں۔یہ ہماری خاندانی غیرت کا سوال ہے۔میرے نفس نے فوراً کہا کہ گو یہ مشورہ وہی ہے جو میرے دل نے دیا ہے۔مگر اس وقت مشورہ
دینے والا ایک ایسامی
ایسا شخص ہے جو گو میرا بڑا بھائی ہے مگر ہے غیر احمدی اور مذہب کی روح سے سب
سے زیادہ قریبی رشتہ ہم مذہبوں کا ہوتا ہے۔یہ میرے اور سلسلہ کے تعلقات میں کیوں دخل
دیں۔چنانچہ اس خیال کے آتے ہی میں نے شیخ صاحب سے کہا کہ ان کا شکریہ ادا کریں اور کہہ
دیں کہ میرا اور سلسلہ کا جو تعلق ہے اس کے بارے میں میں خود ہی فیصلہ کرنا پسند کرتا ہوں۔انہیں
اس سے تعلق نہیں آخر حضرت خلیفہ اسیج اول نے مجھے بلایا اور کہا کہ ہم آپ لوگوں کو اپنے پاس
سے کچھ پیش نہیں کرتے۔بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے جس کے ماتحت
میں نے گزارہ کی تجویز کی ہے اور الہام میں رقم تک مقرر ہے اب سوال انسانوں کا نہ رہا۔بلکہ
خدا تعالیٰ کے دین کا آ گیا اس لئے میں نے اس امر کو منظور کر لیا۔جو گزارہ مقرر ہوا وہ ہمارے
لئے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی تھا۔گو اس زمانہ میں ہمارے بچے بھی اس میں گزارہ نہیں کر
سکتے۔مجھے اس وقت ساٹھ روپے ملتے تھے۔جن میں سے میں دس روپیہ ماہوار تو تفخیذ پر خرچ
کرتا تھا۔دو بچے تھے۔بیوی تھی اور کو کوئی خاص ضرورت تو نہ تھی۔مگر خاندانی طور طریق کے
مطابق ایک کھانا پکانے والی اور ایک خادمہ بچوں کے رکھنے اور اوپر کے کام میں مدد دینے کے
لئے میری بیوی نے رکھی ہوئی تھی۔سفر اور بیماری وغیرہ کے اخراجات بھی اسی میں سے تھے پھر
مجھے کتابوں کا شوق بچپن سے ہے جس وقت میری کوئی آمد سوائے اس کے کہ جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کپڑوں کے لئے مجھے دیا کرتے تھے نہ تھی۔تب بھی میں کتب خرید تا رہتا تھا۔بلکہ اس سے پہلے جب کا پیوں کا غذ اور قلم وغیرہ کے لئے مجھے تین روپے ماہوار ملا کرتے تھے۔

تذکار مهدی )
593
روایات سید نا محمود
اس میں سے بھی بچا کر کتابیں خریدتا رہتا تھا۔اب تو میں نے دیکھا ہے۔اچھی اچھی نوکریوں
والے بھی نہیں خریدتے۔مگر مجھے اس وقت بھی یہ شوق تھا۔اس رقم سے جو بھی گزارہ کے لئے ملتی
تھی اپنی علمی ترقی کے لئے اور مطالعہ کے لئے کتابیں بھی خریدتا رہتا تھا اور کافی ذخیرہ میں نے
جمع کر لیا تھا۔تو میں بتا رہا تھا کہ تو کل کا صحیح مقام یہی ہے۔بعض لوگ اب مجھ پر اعتراض کرتے
ہیں کہ اتنی بیویاں ہیں اتنے بچے ہیں۔مگر میں پوچھتا ہوں کہ ان بیوی بچوں کے لئے کیا میں
نے کسی سے کچھ مانگا ہے۔میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ نے نہ دیا۔تو فاقے کر لیں گے
مگر کسی سے مانگیں گے نہیں۔میرا اصول ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہی لینا ہے اور جو وہ
بھیج دے اسی پر گزارہ کرنا ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ وہ ایسی ایسی راہوں سے دیتا ہے کہ
انسان گمان بھی نہیں کر سکتا۔مجھے آٹھ دس غیر احمدیوں سے اس قدر امداد ملی ہے کہ شائد سب
احمدیوں نے جو ہدایا دیئے ہوں ان کے برابر ہوگی۔اور وہ ایسے لوگ ہیں کہ کبھی انہوں نے
اپنے نام کے اظہار کی خواہش بھی نہیں کی۔بعض کو اللہ تعالیٰ نے خوابوں کے ذریعہ تحریک کی۔بعض کو دوسرے ذرائع سے بعض دنیوی کاموں میں اتنا رو پیدل گیا کہ جس کا وہم بھی نہ تھا۔مگر
اصول میرا یہی رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ دیتا ہے تو دے اور اگر نہ دے تو انسان صبر سے کام لے اور
بندوں کی طرف نگاہ نہ اٹھائے اور میں سمجھتا ہوں یہی تو کل ہے یہ بھی نہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کوئی
اچھی چیز بھیج دے تو انسان اسے پھینک دے یہ تو کل نہیں گستاخی ہے اور نہ ہی یہ تو کل ہے کہ
انسان خود اپنے آپ کو وقف کرے اور پھر ضرورت پڑے تو مانگے یہ مانگنا خواہ خلیفہ سے بلکہ خواہ
نبی سے ہی کیوں نہ ہو۔بلکہ خواہ خاتم النبین سے ہی کیوں نہ ہو تو کل کے خلاف ہے۔تو کل یہ
نہ ہ
ہے کہ جب اللہ تعالیٰ دے تو لے نہیں تو جو ہے اسی پر قناعت کرے اور سمجھے کہ اگر اللہ تعالی مارنا
ہی چاہتا ہے تو مار دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک بزرگ کا قصہ سنایا کرتے
تھے کہ وہ کسی گوشہ میں بیٹھے وعظ نصیحت کرتے رہتے تھے اور اللہ تعالیٰ ان کو وہیں روزی پہنچا دیتا
تھا۔دور شہر سے باہر جگہ تھی۔جہاں وہ رہتے تھے۔ایک دفعہ کئی دن گزر گئے اور کھانے کو کچھ نہ آیا
یہ شائد اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان تھا۔انہوں نے کہا کہ اب شہر میں جا کر کسی دوست سے
کچھ مانگنا چاہئے چنانچہ وہ گئے اور ایک دوست سے کہا کہ کچھ کھانے کو دو۔اس نے تین روٹیاں
اور کچھ سالن اوپر ہی ڈال کر دیدیا۔یہ چل پڑے تو ساتھ ہی اس دوست کا کتا بھی پیچھے پیچھے ہو

تذکار مهدی )
594
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
لیا وہ دم ہلاتا جاتا تھا اور پیچھے پیچھے چل رہا تھا۔اس بزرگ نے سمجھا کہ اس روٹی میں اس کا بھی
حق ہے۔کیونکہ اس گھر کی نگرانی کرتا ہے اور اس نے ایک روٹی پر سالن کا تیسرا حصہ ڈال کر
اسے ڈال دی۔کتے نے وہ کھالی اور پھر پیچھے پیچھے چل پڑا۔بزرگ نے خیال کیا کہ بے شک اس
کا حق زیادہ حصہ ہے کیونکہ یہ اس گھر کا محافظ ہے اور ایک روٹی پر سالن کا ایک اور حصہ ڈال کر اس
کے آگے پھینک دی مگر کتا وہ کھا کر بھی پیچھے چل پڑا۔ادھر اس بزرگ کو خود سخت بھوک لگی تھی۔وہ
کہنے لگا کہ تو بڑا بے حیا ہے میں تین میں سے دو روٹیاں تجھے دے چکا ہوں مگر پھر بھی پیچھا نہیں
چھوڑتا۔یہ کہنا تھا کہ معا کشف کی حالت پیدا ہوئی۔وہ دنیا کی حالت کو بالکل بھول گئے۔کتے کی
روح متمثل ہو کر ان کے سامنے آئی اور کہا کہ تم مجھے بے حیا کہتے ہو حالانکہ میں تو کتا ہوں اور تم
انسان ہو۔مجھے سات سات فاقے اس گھر میں آئے اور میں نے اس ڈیوڑھی کو نہیں چھوڑا۔مگر
تمہیں تین دن کا فاقہ آیا اور تم چھوڑ کر شہر کو آ گئے۔بتاؤ بے حیا میں ہوں یا تم ہو۔یہ بات سن کر ان
کی آنکھیں کھل گئیں اور تیسری روٹی بھی معا سالن سمیت کتے کے آگے پھینک دی۔جب واپس
اپنے مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص نہایت پر تکلف کھانے لئے بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ آپ
کہاں چلے گئے تھے۔میں انتظار میں تھا تو تو کل کا مقام یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے سوا کسی پر
نظر نہ رکھے اور توکل کے یہ معنی بھی نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ کی جستجو کرنے والوں کے لئے سامان
کرنے منع ہیں۔سامان بھی کئے جا سکتے ہیں۔تجارت۔نوکری۔زراعت وغیرہ سب کام کرنے
جائز ہیں مگر نظر خدا تعالیٰ پر ہی ہونی چاہئے کہ وہی سب ضروریات پوری کرے گا
حضرت خلیفہ اول کے اسی سفر کا واقعہ ہے جس کا میں اوپر ذکر چکا ہوں آپ سنایا کرتے تھے کہ
میرے پاس دوصدریاں تھیں جو بہت
قیمتی تھیں اور مجھے ان پر بہت ناز تھا۔گویا بڑی دولت تھی۔مگر ایک روز میں اس حجرہ سے جہاں ٹھہرا ہوا تھا باہر گیا تو کسی نے ان میں سے ایک
پھر الی۔آپ فرماتے مجھے صدمہ تو بہت ہوا مگر مجھے خیال آیا کہ جس چیز کی نگرانی میں نہیں کر سکتا
اُسے رکھنے کا کیا فائدہ اور دوسری خود لے جا کر خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دی۔اس کے بعد وہ
لوگ آئے جو شہزادہ کے علاج کے لئے آپ کو لے گئے۔تو تو کل کے یہ معنے نہیں کہ انسان
د نیوی سامان نہ کرے بلکہ یہ ہیں کہ نظر خُد اتعالیٰ پر ہو۔اس کے سوا نظر کسی پر نہ ہو۔( الفضل 8 رنومبر 1939 ءجلد 27 نمبر 257 صفحہ 6 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی