قادیان کے شب و روز

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
طبیہ کالج کی ضرورت
595
روایات سید نا محمود
طب کے متعلق با قاعدہ طور پر کام شروع نہیں کیا گیا لیکن مبلغ جو باہر جاتے ہیں انہیں
طب پڑھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ایک الگ طبی سکول جاری کر
دیا جائے گا یا مدرسہ احمدیہ کی ایک شاخ کھول دی جائے گی اور یہ کام خصوصاً اس لئے شروع کیا
جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اس سے تعلق تھا اور حضرت خلیفہ اول تو ایک بلند پایہ
طبیب بھی تھے۔غرض طب سلسلہ احمدیہ سے خاص تعلق رکھتی ہے بچپن میں عموماً میری صحت
خراب رہتی تھی ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم قرآن شریف اور بخاری کا
ترجمہ اور طب پڑھ لو۔چنانچہ میں نے طب کی تین چار کتابیں پڑھیں بھی۔تو طب کے متعلق میرا
خیال ہے کہ اسے جاری کیا جائے۔فی الحال مبلغین کوطب پڑھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔( ہر پیشہ سکھنے کی کوشش کی جائے ، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 209)
قادیان کے شب وروز
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دفعہ قادیان میں ایک شخص آیا
اور ایک دن ٹھہر کر چلا گیا۔جنہوں نے اسے بھیجا تھا انہوں نے خیال کیا یہ قادیان جائے گا اور
وہاں کچھ دن ٹھہر کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں سنے گا وہاں کے حالات دیکھے گا
تو اس پر احمدیت کا کچھ اثر ہو گا۔مگر جب وہ صرف ایک دن ٹھہر کر واپس چلا گیا تو ان بھیجنے والوں
نے اس سے پوچھا کہ تم اتنی جلدی کیوں آگئے؟ وہ کہنے لگا تو بہ کرو جی وہ بھی کوئی شریفوں کے
ٹھہرنے کی جگہ ہے۔انہوں نے خیال کیا کہ شاید کسی کے نمونے کا اچھا اثر نظر نہیں آیا ہو گا جس
سے اس کو ٹھوکر لگی ہوگی۔انہوں نے پوچھا کہ آخر کیا بات ہوئی جو تم اتنی جلدی چلے آئے۔ان
دنوں قادیان اور بٹالہ کے درمیان یکے چلا کرتے تھے۔اس نے کہا میں صبح کے وقت قادیان
پہنچا، مہمان خانہ میں مجھے ٹھہرایا گیا، میری تواضع اور آؤ بھگت کی گئی، ہم نے کہا سندھ سے آئے
ہیں راستہ میں تو کہیں حقہ پینے کا موقع نہیں ملا اب اطمینان سے بیٹھ کر حقہ پیئیں گے اور
آرام کریں گے۔ابھی ذرا حقہ آنے میں دیر تھی کہ ایک شخص نے کہا بڑے مولوی صاحب
حضرت خلیفہ اول کو لوگ بڑے مولوی صاحب کہا کرتے تھے ) اب حدیث کا درس دینے لگے

تذکار مهدی )
596
روایات سید نا محمود
ہیں پہلے درس سن لیں پھر حقہ پینا۔ہم نے کہا۔چلواب قادیان آئے ہیں تو حدیث شریف کا بھی
درس سن لیں۔حدیث کا درس سن کر آئے تو ایک شخص نے کہا۔کھانا بالکل تیار ہے پہلے کھانا
کھالیں۔ہم نے کہا ٹھیک بات ہے کھانے سے فارغ ہو کر پھر اطمینان سے حقہ پیئیں گے۔ابھی
کھانا کھا کر بیٹھے ہی تھے کہ کسی نے کہا ظہر کی اذان ہو چکی ہے ہم نے کہا اب آئے ہیں چلو
قادیان میں نماز بھی پڑھ لیتے ہیں۔ظہر کی نماز پڑھ چکے تو مرزا صاحب بیٹھ گئے اور باتیں وہاں
شروع ہو گئیں۔ہم نے کہا چلو مرزا صاحب کی گفتگو بھی سن لیں کہ کیا فرماتے ہیں پھر چل کر حقہ
پیئیں گے۔وہاں سے باتیں سن کر آئے اور آ کر پیشاب پاخانہ سے فارغ ہو کر اطمینان سے
بیٹھے اور حقہ سلگایا کہ اب تو سب طرف سے فارغ ہیں اب تسلی سے حقہ پیتے ہیں لیکن ابھی دو
کش بھی حقے کے نہ لگائے تھے کہ کسی نے کہا عصر کی اذان ہو چکی ہے نماز پڑھ لو۔حقہ کو اسی
طرح چھوڑ کر ہم عصر کی نماز کو چلے گئے عصر کی نماز پڑھی تو خیال تھا کہ اب تو شام تک حقہ کے
لئے آزادی ہو گی کہ کسی نے کہا بڑے مولوی صاحب مسجد اقصیٰ میں چلے گئے ہیں اور وہاں
قرآن کریم کا درس ہو گا۔ہم نے سمجھا تھا کہ اب شام تک حقہ پینے کا موقع ملے گا۔پر خیر۔اب
آئے ہیں تو قرآن کریم کا درس بھی سن ہی لیتے ہیں۔بڑی مسجد میں گئے درس سنا اور سن کر واپس
آئے تو مغرب کی اذان ہوگئی اور حقہ اسی طرح دھرا رہا اور ہم مغرب کی نماز کے لئے چلے گئے،
نماز پڑھ کر پھر مرزا صاحب بیٹھ گئے اور ہم بھی مجبوراً بیٹھ گئے کہ مرز اصاحب کی باتیں سن لو۔آخر وہاں سے آئے اور سوچا کہ اب شاید حقہ پینے کا موقع ملے لیکن کھانا آ گیا اور کہنے لگے کھانا
کھالو پھر حقہ پینا۔شام کا کھانا بھی کھا لیا اور خیال کیا کہ اب تسلی سے حقہ کے لئے بیٹھیں گے کہ
عشاء کی اذان ہوگئی اور لوگ کہنے لگے نماز پڑھ لو۔خیر عشاء کی نماز کے لئے بھی چلے گئے۔نماز
پڑھ کر خدا کا شکر کیا کہ اب تو اور کوئی کام نہیں رہا۔اب پوری فرصت ہے اور حقہ پیتے ہیں لیکن
ابھی حقہ سلگایا ہی تھا کہ پتہ لگا کہ باہر سے آنے والے مہمانوں کو عشاء کے بعد بڑے مولوی صاحب
کچھ وعظ ونصیحت کیا کرتے ہیں۔اب بڑے مولوی صاحب وعظ کرنے لگ گئے وہ ابھی وعظ کر
ہی رہے تھے کہ سفر کی کوفت اور تکان کی وجہ سے ہم کو بیٹھے بیٹھے نیند آ گئی پھر پتہ نہیں کہ ہم کہاں
ہیں اور ہمارا حقہ کہاں ہے۔صبح جو اٹھا تو میں تو اپنا بستر اٹھا کر وہاں سے بھا گا کہ قادیان میں
شریف انسانوں کے ٹھہرنے کی کوئی جگہ نہیں۔(خطبات محمود جلد سوم صفحہ 498-497)

آج 10 میں سے 10 باقی