حضرت منشی اروڑے خان صاحبؓ کی محبت کا عالم
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
کارمهدی
599
روایات سید نا محمود
اتنے دلائل کے بعد بھی مرزا صاحب کو سچا سمجھا جا سکتا ہے۔میں نے کہا۔میں نے تو مرزا صاحب
کا مونہ دیکھا ہوا ہے۔اُن کا مونہہ دیکھنے کے بعد اگر مولوی ثناء اللہ صاحب دو سال بھی میرے
سامنے تقریر کرتے رہیں تب بھی اُن کی تقریر کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا اور میں نہیں کہہ سکتا
کہ وہ جھوٹے کا مونہہ تھا۔بے شک مجھے اُن کے اعتراضات کے جواب میں کوئی بات نہ
آئے میں تو یہی کہوں گا کہ حضرت مرزا صاحب بچے ہیں۔غرض حکمت کا معلوم ہونا ایک
کامل مؤمن کے لئے ضروری نہیں ہوتا کیونکہ اُس کا ایمان عقل کی بناء پر نہیں ہوتا بلکہ مشاہدہ
پر مبنی ہوتا ہے۔اس لئے اُسے احکام کی حکمت سمجھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ہاں جس کا ایمان
صرف دلائل کی حد تک ہوا سے حکمت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔غرض ایمان کامل مشاہدہ کی
بنا پر ہوتا ہے اور ایمان ناقص حکمت کی بنا پر کامل الایمان لوگوں کے لئے نبی کا تلاوت آیات
اور تزکیہ ہی کافی ہوتا ہے۔وہ آیات کی حکمت اور اس کی غرض معلوم کرنے کی ضرورت
نہیں سمجھتے وہ نبی کی آواز کافی سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے لئے دیوانہ وار
کام شروع کر دیتے ہیں۔حضرت منشی اروڑے خان صاحب کی محبت کا عالم
( تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ 280-279)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک مخلص صحابی کا نام اروڑہ تھا۔بعض لوگ جن کے
بچے عام طور پر فوت ہو جاتے ہیں۔وہ بچہ کو میلے کو ڈھیر پر گھسیٹتے ہیں کہ شائد وہ اس طرح بچ
جائے اور پھر ان کا نام اروڑہ رکھ دیا جاتا ہے۔ان منشی صاحب کا نام بھی اسی طرح ان کے
والدین نے اروڑہ رکھا تھا۔مگر وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اروڑہ نہ تھے۔ماں باپ نے ان کا نام
اس لئے رکھا تھا کہ شائد میلے کے ڈھیر پر پڑ کر ہی یہ بچہ زندہ رہے مگر اللہ تعالیٰ انہیں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے قدموں میں ڈال کر نہ صرف جسمانی موت سے بلکہ روحانی موت سے بھی بچانا
چاہتا تھا۔ماں باپ نے اسے گند کی نذر کرنا چاہا۔مگر خدا تعالیٰ نے اس کے پاک دل کو دیکھا اور
اسے اپنے لئے قبول کیا چنانچہ اس نے انہیں ایمان نصیب کیا اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے مخلص صحابی بنے اور ایسے مخلص کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ ایسے اخلاص کے بغیر نجات کی امید رکھنا فضول بات ہے۔ان لوگوں نے اپنے
تذکار مهدی )
600
روایات سید نا محمود
اخلاص کا ثبوت ایسے رنگ میں پیش کیا کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔یہ لوگ محبت پیار کے مجسمے
تھے۔منشی اروڑہ صاحب مرحوم نے مجھے خود ایک واقعہ سنایا کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے وعدہ لیا تھا کہ آپ کبھی کپورتھلہ تشریف لائیں۔اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ ابتدائی زمانہ میں
دو ریاستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کا موقعہ نصیب ہوا ایک کپورتھلہ اور دوسری
پٹیالہ۔مجھے افسوس ہے کہ پٹیالہ نے اپنا معیار قائم نہ رکھا۔بعد میں کئی فتنوں میں پٹیالہ کا کوئی نہ
کوئی حصہ ہوتا رہا ہے۔( یہ یمنی بات میں نے اس لئے کہہ دی کہ پٹیالہ کی جماعت کو توجہ ہو اور وہ
اپنے معیار کو قائم رکھنے کی کوشش کرے کیونکہ محض ماں باپ کی وجہ سے کوئی ہمیشہ کی زندگی حاصل
نہیں کر سکتا ) تو کپورتھلہ کی جماعت نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خواہش کی کہ حضور
وہاں تشریف لائیں آپ نے وعدہ فرمایا۔منشی اروڑہ صاحب مرحوم نے سنایا کہ ایک دفعہ وہ ایک
دوکان پر بیٹھے تھے۔اس زمانہ میں کپورتھلہ میں ریل نہ جاتی تھی۔شائد پھگواڑہ سے ٹانگوں پر
لوگ جاتے تھے۔منشی صاحب مرحوم ایک دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے۔کہ ایک شدید دشمن سلسلہ جو ہمیشہ
احمدیوں کے ساتھ برائی کیا کرتا تھا آیا اور ان سے کہا کہ تمہارے مرزا صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام)
آئے ہیں اور اڈے پر کھڑے ہیں۔منشی صاحب اس وقت دوکان پر بیٹھے آرام سے باتیں کر
رہے تھے۔پگڑی اور جوتی اتاری ہوئی تھی۔جب اس دشمن نے یہ خبر سنائی تو اسی طرح
اٹھ کر دوڑ پڑے تھوڑی دور گئے۔تو خیال آیا کہ یہ شخص ہمیشہ ہمیں چڑایا کرتا ہے۔یہ بھی
اس نے تمسخر نہ کیا ہو۔اس لئے پندرہ ہیں قدم دوڑ نے کے بعد ٹھہر گئے۔اور اسے برا بھلا
کہنا شروع کر دیا کہ تو بڑا خبیث ہے ہمیشہ ستاتا ہے۔یہ بھی تو نے جھوٹ بولا ہو گا۔ورنہ
ہماری قسمت ایسی کہاں کہ حضور تشریف لائیں۔مگر اس نے کہا نہیں میں جھوٹ نہیں بولتا۔میں انہیں استوں کے اڈے پر کھڑا چھوڑ کر آیا ہوں۔یہ پھر دوڑ پڑے مگر پھر پندرہ بیس قدم
دوڑ کر پھر کھڑے ہو گئے اور پھر اسے برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور آخر میں کہا کہ ہماری
قسمت ایسی کہاں کہ حضور تشریف لائیں اور اسی طرح تین چار مرتبہ کیا۔تھوڑی دور
بھاگتے اور پھر کھڑے ہو کر اسے کو سنے لگتے کہ اتنے میں سامنے سے حضرت صاحب
تشریف لاتے ہوئے دکھائی دیئے۔منشی صاحب مرحوم شائد مجسٹریٹ یا سیشن حج کی پیشی میں تھے۔مہینہ میں ایک بار
تذکار مهدی )
601
روایات سید نا محمودی
ضرور قادیان آجاتے تھے اور چونکہ ایک چھٹی سے فائدہ نہ اٹھا سکتے تھے۔جب تک ساتھ ہفتہ کا
کچھ وقت نہ ملے اس لئے جس دن ان کے قادیان آنے کا موقع ہوتا۔تو ان کا افسر دفتر والوں
سے کہہ دیتا کہ آج جلدی کام ختم ہونا چاہئے کیونکہ منشی جی نے قادیان جانا ہے۔اگر وہ نہ جا سکے
تو ان کے دل سے ایسی آہ نکلے گی کہ میں برباد ہو جاؤں گا اور اس طرح ہمیشہ ان کو ٹھیک وقت پر
فارغ کر دیتا۔افسر گو ہندو تھا مگر آپ کی نیکی ، تقویٰ اور قبولیت دعا کا اس پر ایسا اثر تھا کہ وہ آپ
ہی آپ ان کے لئے قادیان آنے کا وقت نکال دیتا اور کہتا کہ اگر یہ قادیان نہ جا سکے تو ان کے
دل سے ایسی آہ نکلے گی کہ میں نہیں بچ سکوں گا۔تو انسان جیسا اللہ تعالیٰ سے معاملہ کرتا ہے۔ویسا ہی وہ اس سے کرتا ہے۔پس جس
رنگ میں انسان اپنے دل کو اس کے لئے پگھلاتا ہے۔اسی رنگ میں اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ
سلوک کرتا ہے۔دنیا اسے مارتی ہے گالیاں دیتی ہے اسے دبانے کی کوشش کرتی ہے۔مگر وہ ہر
دفعہ دبائے جانے کے بعد گیند کی طرح پھر ابھرتا ہے۔ایسے مومنوں کو ہر طرح کی روکوں کے
باوجود اللہ تعالیٰ بڑھاتا ہے اور یہی حقیقی جماعت ہوتی ہے جو ترقی کرتی ہے۔پس اپنے دلوں کو
ایسا ہی بناؤ اور ایسی محبت سلسلہ کے لئے پیدا کرو۔پھر دیکھو تمہیں اللہ تعالیٰ کس طرح بڑھاتا
ہے۔جو لوگ خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں ان کو تو مانگنا بھی نہیں پڑتا۔بعض وقت وہ ناز کے انداز
میں کہتے ہیں کہ ہم نہیں مانگیں گے اور اللہ تعالیٰ خود بخودان کی ضروریات پوری کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہی میں نے یہ واقعہ بھی سنا ہے کہ ایک بزرگ تھے
ایک دفعہ ان پر ایسی حالت آئی۔کہ وہ سخت مصیبت میں تھے۔کسی نے ان سے کہا کہ آپ دعا
کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے کہا کہ اگر میرا رب مجھے نہیں دینا چاہتا تو میرا دعا کرنا گستاخی
ہے۔جب اس کی مرضی نہیں تو میں کیوں مانگوں اس صورت میں تو میں یہی کہوں گا کہ مجھے نہ
ملے اور اگر وہ دینا چاہتا ہے تو میرا مانگنا بے صبری ہے۔یہ مطلب نہیں کہ وہ دعا کرتے ہی
نہیں۔بلکہ کبھی کبھی کامل مومنوں پر ایسی کیفیات آتی ہیں کہ وہ کہتے ہیں۔اچھا ہم مانگیں گے
نہیں۔اللہ تعالیٰ خود ہماری ضرورت کو پورا کرے گا۔مگر یہ مقام یونہی حاصل نہیں ہوتا۔یہ مت
خیال کرو کہ تم یونہی بیٹھے رہو۔اپنے قلوب میں محبت نہ پیدا کرو۔نمازوں میں خشوع و خضوع پیدا
نہ کرو۔صدقہ و خیرات اور چندوں میں غفلت کرو۔جھوٹ اور فریب سے کام لیتے رہو اور پھر بھی