اذان دینا بڑے ثواب کا کام ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
602
روایات سید نامحمودی
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کے وارث ہو جاؤ یہ
کبھی نہیں ہو سکتا۔۔۔میں نے کئی دفعہ پہلے بھی سنایا ہے کہ قاضی امیر حسین صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ایک مخلص صحابی تھے۔احمدی ہونے سے قبل وہ کٹر وہابی تھے اور اس وجہ سے کئی
باتیں ظاہری آداب کی وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں
جب حضور باہر تشریف لاتے تو دوست کھڑے ہو جاتے تھے۔قاضی صاحب مرحوم کا خیال تھا
کہ یہ جائز نہیں بلکہ شرک ہے اور اس بارہ میں ہمیشہ بحث کیا کرتے تھے کہ اگر آج ہم میں ایسی
باتیں موجود ہیں تو آئندہ کیا ہو گا۔وہ میرے استاد تھے میری خلافت کا زمانہ آیا۔تو ایک دفعہ
میں باہر آیا تو وہ معاً کھڑے ہو گئے۔میں نے کہا قاضی صاحب یہ تو آپ کے نزدیک شرک
ہے۔اس پر وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ خیال تو میرا یہی ہے۔مگر کیا کروں رکا نہیں جاتا۔اس
وقت بغیر خیال کے کھڑا ہو جاتا ہوں۔میں نے کہا بس یہی جواب ہے آپ کے تمام اعتراضات
کا۔جہاں بناوٹ سے کوئی کھڑا ہو۔تو یہ بے شک شرک ہے۔مگر جب آدمی بے تاب ہو کر کھڑا
ہو جائے۔تو یہ شرک نہیں۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ
بعض امور ایسے ہیں جنہیں تکلف اور بناوٹ شرک بنا دیتے ہیں۔فرماتے تھے۔اپنے ایک بھائی
کی وفات پر حضرت عائشہؓ نے بے اختیار شیخ مار دی اور منہ پر ہاتھ مار لئے کسی نے ان سے
دریافت کیا کہ کیا یہ جائز ہے؟ آپ نے فرمایا بے اختیاری میں ایسا ہو گیا میں نے جان کر نہیں کیا
تو قاضی صاحب کی یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ یا تو وہ بحث کیا کرتے تھے اور یا خود
کھڑے ہو گئے۔یہ قلبی حالت ہی اصل حالت ہے جو بات بے ساختگی میں آپ ہی آپ ہو
جائے وہی اصل نیکی ہے، اس سے نیچے جو نیکی ہے وہ نیکی تو ہے مگر سہارے کی محتاج ہے۔اصل
نیکی وہی ہے جو آپ ہی آپ ہو اور ارادہ سے بھی پہلے کام ہو جائے۔اذان دینا بڑے ثواب کا کام ہے
(خطبات محمود جلد 19 صفحہ 886 تا 889 ) |
احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کہا کرتے تھے کہ یا اللہ ! ابوبکر کو میرے ساتھ
رکھ۔قرآن کریم اس معیت کی شہادت اِنَّ اللهَ مَعَنا کے الفاظ میں دیتا ہے۔یہ معیت بوجہ
سابق بالا یمان ہونے کے تھی۔پھر ان سے اتر کر دیگر صحابہ حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ

+603
روایات سید نا محمودی
تذکار مهدی )
وغیر ہم تھے۔وہ لوگ بمنزلہ ایسی زمین کے تھے جن میں اسلام کا بیج بویا گیا اور بعد میں آنے
والے اس وقت آئے جب پھل آ گیا۔الشبقُونَ الْأَوَّلُونَ وہی لوگ تھے جو اس
وقت آئے جب اسلام کا پودا لگایا جا رہا تھا اور جب ساری دنیا اسے اکھیڑنے کے درپے تھی گو نہیں
کہہ سکتے کہ بعد میں آنے والے پھل کھانے کو آئے مگر آئے اس وقت جب پھل آچکا تھا۔یہی حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا ہے۔ان پر چندلوگ اس وقت ایمان
لائے جب آپ کا ساتھ دینا ہلاکت تھا ایسے ہی لوگ ابو بکر، عمر، عثمان، علی کے مثیل تھے۔انہوں
نے اپنے قلوب کو پیش کیا کہ ان میں احمدیت کا بیج بویا جائے اور احمدیت کا پودانشو و نما پائے پھر
اور لوگ آئے مگر وہ پہلے لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے سوائے اس کے کہ وہ تقویٰ میں اس قدر
ترقی کر جائیں کہ اُن کے دل کا غم اُن کے بعد زمانی سے بھاری ہو جائے۔پہلے آنے والے لوگوں میں سے ایک سید قاضی امیر حسین صاحب بھی تھے وہ ان
لوگوں میں سے تھے جو اُس وقت جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام ابھی الفاظ نبی اور
محدث وغیرہ کی تشریح کر رہے تھے کہتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نبی ہیں۔دوسرے لوگوں سے بھی اور خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام سے بھی کہتے۔پہلے پہل وہ قادیان میں سات روپیہ ماہوار پر آئے اب تو اس تنخواہ پر چپڑاسی بھی نہیں
ملتا۔ان کی طبیعت بہت تیز تھی جلد غصہ آجاتا تھا حضرت خلیفہ اول کے سامنے تو غصہ کا اظہار
بھی کرنے لگ جاتے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کے سامنے ہمیشہ مؤدب
رہتے۔مجھے اُن کا ایک لطیفہ یاد ہے، یہاں ایک افغان مہاجر تھے جو مسجد میں اذان دیا کرتے
تھے اُن کی آواز بھاری تھی ایک روز قاضی صاحب نے اُن کو اپنے پاس محبت سے بٹھا لیا وہ کہتا تھا
میں نے سمجھا مجھے کچھ انعام دینے لگے ہیں مگر پاس بٹھانے کے بعد کہا دیکھو جس وقت تم اذان
کہتے ہو اُس وقت خدا اور فرشتے لعنت کرتے ہیں۔آج کل بھی ہماری دونوں مسجدوں میں اس
قسم کے مؤذن ہیں کہ اُن کو مؤذن نہیں کہہ سکتے۔اس مسجد کے موذن تو اس طرح اذان دیتے
ہیں جیسے کوئی بند ٹوکرے میں بیٹھ کر بولتا ہے۔اذان دینا بڑا ثواب کا کام ہے اور بڑے بڑے
آدمی اذان دیا کرتے تھے حضرت عمر نے کہا تھا اگر میں خلیفہ نہ ہوتا تو اذان دیا کرتا۔یہاں
مولوی عبدالکریم صاحب بھی اذان دیا کرتے تھے۔ہم بھی مؤذن تھے۔ہم چند آدمی بڑے شوق

آج 10 میں سے 10 باقی