حضرت منشی اروڑہ صاحب کا عشق

تذکار مہدی

606
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمودی
اوور سیر جو بعد میں شاید ایس ڈی او ہو گئے تھے ان کے بھائی تھے۔ان میں بھی بڑا اخلاص تھا اور
وہ بھی حضرت صاحب کو بہت پیارے تھے اور وہ بھی اپنے اخلاص کی وجہ سے اپنے بھائی کو کہا
کرتے تھے کہ کام کچھ نہ کرو، قادیان جا کر بیٹھے رہو، حضرت صاحب سے ملاقات کیا کرو، مجھے
کچھ ڈائریاں بھیج دیا کرو، کچھ دعاؤں کے لئے کہتے رہا کرو، اخراجات میں بھیجا کروں گا۔چنانچہ
وہ اپنے بھائی کی مدد کرتے رہتے تھے۔محض اسی وجہ سے کہ وہ قادیان میں حضرت صاحب کے
پاس بیٹھے ہوئے ہیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک وحی جس کے شروع میں
الد جی آتا ہے اور جو خاص ایک رکوع کے برابر ہے۔وہ ایسی حالت میں نازل ہوئی جب کہ
حضرت صاحب کو درد گردہ کی شکایت تھی اور وہ ( سید فضل شاہ صاحب ) آپ کو دبا رہے تھے۔گویا
ان کو یہ خاص فضیلت حاصل تھی کہ ان کی موجودگی میں دباتے ہوئے حضرت صاحب پر وحی نازل
ہوئی اور وحی بھی اس طرز کی تھی کہ کلام بعض دفعہ اونچی آواز سے آپ کی زبان پر بھی جاری ہو جاتا
تھا۔مجھے یاد ہے ہم چھوٹے بچے ہوتے تھے کہ ہم بے احتیاطی سے اس کمرہ میں چلے گئے جس
میں حضرت صاحب لیٹے ہوئے تھے۔آپ نے اوپر چادر ڈالی ہوئی تھی اور سید فضل شاہ صاحب
مرحوم آپ کو دبا رہے تھے ان کو محسوس ہوتا تھا کہ وحی ہو رہی ہے۔انہوں نے اشارہ کر کے مجھے کہا
یہاں سے چلے جاؤ۔چنانچہ ہم باہر آ گئے۔بعد میں پتہ لگا کہ بڑی لمبی وجی تھی جو نازل ہوئی تھی۔( خطبات محمود جلد سوم صفحہ 673)
حضرت منشی اروڑہ صاحب کا عشق
میں نے کئی دفعہ اس زمانہ کے ایک عاشق کا بھی قصہ سنایا ہے۔منشی اروڑہ صاحب مرحوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عشاق میں سے تھے۔ان کی عادت تھی کہ وہ کوشش
کرتے تھے کہ ہر جمعہ یا اتوار کو قادیان پہنچ جایا کریں۔چنانچہ انہیں جب بھی چھٹی ملتی یہاں آ
جاتے اور کوشش کرتے کہ اپنے سفر کا ایک حصہ پیدل طے کریں تا کہ کچھ رقم بچ جائے اور وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کر سکیں۔اُن کی تنخواہ اس وقت بہت
تھوڑی تھی۔غالباً پندرہ بیس روپے تھی اور اس میں وہ نہ صرف گزارہ کرتے بلکہ سفر خرچ بھی
نکالتے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بھی نذرانہ پیش کرتے۔میں نے

تذکار مهدی )
607
روایات سیّد نا محمود
ان کا ہمیشہ ایک ہی کوٹ دیکھا ہے۔دوسرا کوٹ پہنتے ہوئے میں نے ان کو ساری عمر میں نہیں
دیکھا۔انہوں نے تہہ بند باندھا ہوا ہوتا تھا اور معمولی سا کرتہ ہوتا تھا۔ان کی بڑی خواہش یہ
ہوتی تھی کہ وہ آہستہ آہستہ کچھ رقم جمع کرتے رہیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں نذرانہ عقیدت کے طور پر پیش کر دیں۔رفتہ رفتہ وہ اپنی دیانت سے ترقی کرتے چلے
گئے اور تحصیلدار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے کچھ مہینوں یا ایک
سال کے بعد وہ قادیان میں آئے اور مجھے اندر کسی نے آکر کہا کہ منشی اروڑہ صاحب دروازہ پر
آپ کو ملنے کے لئے آئے ہیں۔میں باہر گیا انہوں نے جلدی سے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور
جیب میں سے ( مجھے اچھی طرح یاد نہیں) تین یا چار پونڈ سونے کے نکالے اور نکال کر میرے
سامنے کیے۔جونہی انہوں نے پونڈ دینے کے لئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا۔ان پر اتنی رقت
طاری ہوئی کہ وہ چیچنیں مار کر رونے لگ گئے اور انہوں نے اس طرح تڑپنا شروع کر دیا جس
طرح ذبح کیا ہوا بکرا تڑپتا ہے میری عمر اس وقت چھوٹی تھی انیس سال عمر تھی۔میں انہیں اس
حالت میں دیکھ کرگھبرا گیا کہ نا معلوم انہیں کیا ہو گیا ہے۔مگر میں چپکا کھڑا رہا۔وہ روتے رہے،
روتے رہے اور روتے رہے کئی منٹ رونے کے بعد جب وہ اپنے نفس کو قابو کر سکے یعنی اتنا قابو
کہ ان کے گلے میں سے آواز نکل سکے۔تو نہایت ہی کرب اور اندوہ سے انہوں نے مجھے کہا کہ
میری بدقسمتی دیکھو کہ ساری عمر میرے دل میں یہ خواہش رہی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے سامنے سونا تحفہ کے طور پر پیش کروں۔مگر اس کی توفیق نہ ملی۔مگر اب جو میں سونا
پیش کرنے کے قابل ہوا۔تو وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔یہ کہہ کر ان پر پھر وہی حالت طاری ہوگئی
اور ذبح کئے ہوئے بکرے کی طرح تڑپنے لگے اور میں جواب ان کے جذبات سے واقف ہو چکا تھا۔اپنے جذبات کو بصد مشکل دبا کر ان کے سامنے کھڑا رہا۔تو اگر واقعہ میں دنیا کی یہ نعمتیں کوئی
نعمتیں ہیں اور اگر واقعہ میں ان سے ہمیں کوئی حقیقی آرام پہنچ سکتا ہے۔تو ایک مومن کا دل ان کو استعمال
کرتے وقت ضرور دکھتا ہے کہ اگر یہ نعمتیں ہیں تو پھر یہ اس قابل تھیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کومتیں اور پھر آپ کے بعد آپ کے ظل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ملتیں میں چھوٹا ہی تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مجھے شکار کا شوق پیدا ہو گیا۔ایک ہوائی

آج 10 میں سے 10 باقی