میں نے حضرت مرزا صاحبؑ کا منہ دیکھا ہوا ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
608
روایات سید نا محمود
بندوق میرے پاس تھی۔جس سے میں شکار مار کر گھر لایا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
چونکہ کھانا کم کھایا کرتے تھے اور آپ کو دماغی کام زیادہ کرنا پڑتا تھا اور میں نے خود آپ سے یا
کسی اور طبیب سے یہ سنا ہوا تھا کہ شکار کا گوشت دماغی کام کرنے والوں کے لئے مفید ہوتا
ہے۔اس لئے میں ہمیشہ شکار آپ کی خدمت میں پیش کر دیا کرتا تھا۔مجھے یاد ہی نہیں کہ اس
زمانہ میں میں نے خود کبھی شکار کا گوشت اپنے لئے پکوایا ہو۔ہمیشہ میں شکار مار کر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو دے دیا کرتا تھا۔تو جب انسان کو اپنے محبوب سے محبت کامل ہوتی ہے۔تو
پھر یا تو وہ کسی چیز کو راحت ہی نہیں سمجھتا اور یا اگر راحت سمجھتا ہے تو کہتا ہے۔یہ اس کے محبوب کا
حق ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھ پر قرآنی علوم کے بڑے بڑے معارف اپنے فضل سے کھولے ہیں۔مگر بیسیوں مواقع مجھ پر ایسے آئے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نقطہ مجھ پر کھولا گیا۔تو
میرے دل میں اس وقت بڑی تمنا اور آرزو یہ پیدا ہوئی کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یا حضرت خلیفہ اسی الاول کے زمانہ میں یہ نقطہ مجھ پر کھلتا۔تو میں ان کے سامنے پیش کرتا اور
مجھے ان کی خوشنودی حاصل ہوتی اصل مقام تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی ہے۔حضرت خلیفہ اول کا خیال مجھے اس لئے آیا کرتا ہے کہ انہوں نے مجھے قرآن شریف پڑھایا اور
انہیں مجھ سے بے حد محبت تھی اور ان کی یہ خواہش ہوا کرتی تھی کہ میں قرآن پر غور کروں اور اس
کے مطالب نکالوں تو یہ چیزیں جو ہیں ہمارے لئے حقیقی راحت کا موجب نہیں ہوسکتیں بلکہ اگر
ہمارے عشق وابستہ ہیں بعض ایسی ہستیوں سے جواب دنیا میں موجود نہیں تو یہ نعمتیں بجائے
راحت کے ہمارے لئے تکلیف کا موجب ہو جاتی ہیں۔جب بھی جلسہ ہوتا ہے اور لوگ دور دور
سے جمع ہوتے ہیں میرے قلب پر اس وقت رقت طاری ہو جاتی ہے اس خیال سے کہ سلسلہ کی
یہ عظمت اور یہ شان اور اس کی یہ ترقی ہم لوگ جن کا اس ترقی میں کوئی بھی ہاتھ نہیں وہ تو دیکھ
رہے ہیں مگر وہ شخص جس کے ذریعہ سے یہ سب کام ہوا اور جس نے اس کی خاطر سب دنیا سے
تکلیفیں سہیں وہ انہیں نہیں دیکھ رہا۔خطبات محمود جلد 24 صفحہ 167 تا 169)
میں نے حضرت مرزا صاحب کا منہ دیکھا ہوا ہے
ہمارے منشی اروڑے خان صاحب جو کپورتھلہ کے رہنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے نہایت پرانے مخلصوں اور آپ کے عاشقوں میں سے تھے۔انہوں نے

تذکار مهدی )
609
روایات سید نا محمودی
مجھے خود سنایا کہ ایک دفعہ ہمارے علاقہ میں مولوی ثناء اللہ صاحب آگئے۔میرے بعض دوست
میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ آج کل بڑا عمدہ موقعہ ہے۔مولوی ثناء اللہ صاحب آئے
ہوئے ہیں۔آپ بھی چلیں اور ان کی کچھ باتیں سن لیں وہ کہنے لگے میں نے پہلے تو انکار کیا۔مگر وہ اصرار کرتے چلے گئے اور آخر ان کے اصرار پر میں مولوی صاحب کے پاس چلا گیا
مولوی صاحب آدھ گھنٹہ تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف دلیلیں دیتے
رہے۔جب وہ خاموش ہوئے تو میں نے کہا۔مولوی صاحب آپ بے کار گلا پھاڑ رہے ہیں۔آپ دلیلیں دے رہے ہیں اور میں نے مرزا صاحب کا منہ دیکھا ہوا ہے۔ان کا منہ دیکھنے کے بعد
میں ان کو جھوٹا کہہ ہی نہیں سکتا۔آپ خواہ رات اور دن دلیلیں دیتے رہیں۔آپ کی ان دلیلوں کا اثر
مجھ پر نہیں ہوسکتا۔کیونکہ آپ کی باتیں سب سنی سنائی ہیں اور میری دیکھی ہوئی ہیں۔میں نے جس
شخص کے متعلق تجربہ کر لیا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتا۔اگر اس کے متعلق آپ لاکھ دلیلیں بھی دیں
گے۔تو میں آپ کو ہی جھوٹا کہوں گا انہیں جھوٹا نہیں کہ سکتا یہی بات اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں
بیان فرمائی ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا (الانفال: 46)
اے مومنو جب دشمن سے تمہارا مقابلہ ہو۔تو اگر تم نے دلیل سے مانا ہے۔تو تمہارے لئے
گھبرانے کی کونسی بات ہے۔میں نے دیکھا ہے کئی لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
خواب دیکھ کر ایمان لائے تھے۔اب اگر کوئی شخص کسی مولوی کی تقریر سن کر آپ کو چھوڑ دیتا ہے۔تو وہ خود اپنے عمل سے اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ وہ شیطان کا چیلا تھا جس نے اسے غلط راستہ
پر چلا دیا۔اسی طرح ہماری جماعت میں ہزاروں لوگ ایسے ہیں۔جو خوا ہیں دیکھ کر میری بیعت
میں شامل ہوئے۔اب اگر کوئی شخص کسی نالائق بھکاری اور فقیر کی باتیں سن کر دھوکا میں آجاتا ہے
یا اس لئے دھوکا میں آجاتا ہے کہ خلیفہ اول کا بیٹا ایسا کہہ رہا ہے۔تو ہر انسان اسے کہے گا کہ اے
بیوقوف کیا تجھے خدا نے نہیں کہا تھا کہ یہ شخص سچا ہے۔اے بیوقوف اگر صداقت وہی ہے جس کا تو
اب اظہار کر رہا ہے تو تو نے اپنی خواب کیوں شائع کرائی تھی۔اے کذاب جب تو نے مجھے یا الفضل والوں کو خواب بھجوائی تھی۔تو صرف اس لئے
بھجوائی تھی کہ تجھے یقین تھا کہ یہ خواب تجھے خدا نے دکھلائی ہے۔اے کذاب اب تو اپنے خدا کو
جھوٹا کہتا ہے اور خلیفہ اول کی اولا د کو سچا سمجھتا ہے۔خلیفہ اول تو خود خدا کے غلام تھے۔تجھے شرم

تذکار مهدی )
610
روایات سید نامحمود
نہیں آتی کہ تو خدا کے مقابلہ میں کس کو پیش کر رہا ہے۔خدا کے مقابلہ میں تو مرزا صاحب کی بھی
کوئی حیثیت نہیں۔خدا کے مقابلے میں تو نوح اور ابراہیم اور موسٹی کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔اگر
وہ خواب خدا کی طرف سے تھی۔تو اے نالائق تو اب اسے رد کیوں کرنے لگا ہے اور کیوں اپنے خدا
کے حکم کی خلاف ورزی کرنے لگا ہے۔مجھے خوب یاد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرمایا کرتے تھے کہ ہماری جماعت میں تین قسم کے آدمی پائے جاتے ہیں۔ایک تو وہ ہیں جنہوں
نے مولوی صاحب (خلیفہ اول رضی اللہ عنہ) کی وجہ سے مجھے مانا ہے۔وہ مولوی صاحب سے
عقیدت رکھا کرتے تھے۔انہوں نے جب دیکھا کہ مولوی صاحب احمدی ہو گئے ہیں۔تو وہ بھی
احمدی ہو گئے اور انہوں نے بیعت کر لی اور ایک وہ طبقہ ہے۔جو تعلیم یافتہ ہے اس نے جب
دیکھا کہ ایک منظم جماعت موجود ہے۔تو اس نے کہا آؤ ہم بھی اس جماعت میں داخل ہو
جائیں تا کہ ان کی وجہ سے سکول اور کالج کھولے جائیں اور تیسرے وہ لوگ ہیں جنہوں نے
میرے دلائل اور نشانات کو دیکھ کر میری صداقت کو تسلیم کیا ہے۔میں صرف ان لوگوں پر اعتبار
کرتا ہوں۔جو میرے الہامات اور نشانات کو دیکھ کر مجھ پر ایمان لائے ہیں۔جنہوں نے
مولوی صاحب کی وجہ سے مجھے مانا ہے۔وہ اگر مولوی صاحب کی کوئی ایسی بات دیکھیں گے جو
انہیں نا پسند ہوگی تو ہو سکتا ہے کہ وہ مرتد ہو جائیں۔اسی طرح وہ لوگ جو اس لئے ہماری جماعت
میں داخل ہوئے ہیں کہ یہ ایک منظم جماعت ہے۔ہم مل کر سکول اور کالج کھولیں گے وہ جس
دن یہ دیکھیں گے کہ میرے بچے متبع کسی حکمت کے ماتحت سکولوں اور کالجوں پر کسی اور چیز کو تر جیح
دے رہے ہیں۔تو ہو سکتا ہے کہ وہ مرتد ہو جائیں۔میں صرف ان
کو ترجیح دیتا ہوں جو خدا تعالیٰ
کی رضا کے لئے میرے دلائل اور نشانات کو دیکھ کر مجھ پر ایمان لائے ہیں۔جو لوگ مولوی
صاحب کی وجہ سے ایمان لائے ہیں۔ان کا ایمان مولوی صاحب پر ہے مجھ پر نہیں۔جولوگ
تنظیم اور جتھہ بندی کو دیکھ کر جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔ان کا ایمان بھی واسطے کا ایمان
ہے اور مجھے واسطے کے ایمان کی ضرورت نہیں۔میں ایسے لوگوں کو اپنی جماعت میں نہیں سمجھتا۔میری جماعت میں بچے طور پر وہی لوگ داخل ہیں۔جنہوں نے خدا کے نشانوں کی وجہ سے اور
اس کی رضا کے لئے مجھے قبول کیا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت تک جن لوگوں نے اس فتنہ
میں حصہ لیا ہے۔وہ نہایت ہی ذلیل اور گھٹیا قسم کے ہیں۔ایک بھی ایسی مثال نہیں پائی جاتی کہ

آج 10 میں سے 10 باقی