حضرت مسیح موعودؑ کا آںحضرتؐ سے عشق
تذکار مہدی
+612
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمودی
کیونکہ اس میں بے ادبی کا پہلو تھا مگر اس سے اُس محبت کا اظہار ضرور ہوتا ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ سے تھی۔تو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کو دیکھا۔آپ ایک آگ میں کھڑے تھے وہی آگ آپ نے ورثہ میں ہمیں دی ہے اور جس احمدی میں
وہ آگ نہیں وہ آپ کا صحیح روحانی بیٹا نہیں۔میں کہہ رہا تھا کہ ایک سال کا عرصہ یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی
گئیں اور کہا گیا کہ فرعونی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا جائے گا۔گالیاں تو آپکو ہمیشہ ہی دی جاتی ہیں
مگر یہ آواز قادیان میں سخت گستاخی اور دل آزار طریق پر اُٹھائی گئی۔ہمارے کانوں نے اسے
سنا اور ہمارے دلوں کو اس نے زخمی کر دیا۔اور جماعت میں ایک عام جوش اور اس کے نتیجہ میں
کام کرنے کا ایک عام ولولہ پیدا ہو گیا مگر میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ زخم ابھی تک
ہرا ہے یا مندمل ہو رہا ہے ؟ جس کا زخم مندمل ہو رہا ہے وہ سمجھ لے کہ وہ اُس ایمان کو نہیں پاسکا جو
کامیابی کے لئے ضروری ہے۔لیکن اگر آج بھی ہرا ہے ، آج بھی تم قربانی کے لئے اُسی طرح
تیار ہو ، آج بھی اپنی گردن آستانہ الہی پر اُسی طرح کٹوانے پر آمادہ ہو تو سمجھو کہ تمہارے اندر
ایمان موجود ہے۔اچھی طرح یاد رکھو کہ ایمان جنون اور موت ایک ہی چیز ہے سوائے اس کے کہ
ڈ نیوی جنون میں عقل ماری جاتی ہے اور صحیح مذہبی جنون میں عقل تیز ہو جاتی ہے پس اپنے دلوں
کوٹولو اور دیکھو کہ تمہارے دل کی آگ کی وہ حالت تو نہیں جولو ہے کی ہوتی ہے۔جب اُسے
آگ میں ڈالا جاتا ہے، جب اُسے آگ سے نکالا جائے تو سرد ہو جاتا ہے۔خدا کی محبت کی
آگ ایسی نہیں کہ اس کے بغیر ایمان قائم رہ سکے۔اس آگ میں مؤمن کا دل ہر وقت پگھلا
رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کر کے بہت سی باتیں دور کر دی ہیں۔اسی مقام قادیان میں
گو حقیقتاً اس کی زمین میں نہیں ایک سال ہوا کہ احرار اصحاب فیل کی طرح آئے اور ان کے
صدر نے اعلان کیا کہ فرعونی تخت اُلٹ دیا جائے گا لیکن تمہاری کوشش اور محنت کے بغیر۔آج
کہاں ہے وہ تخت جس پر بیٹھ کر جماعت کے متعلق یہ الفاظ کہے گئے تھے۔( خطبات محمود جلد 16 صفحہ 655-654)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق
صرف وہی تحریریں پیش ہونی چاہئیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذاتی ہوں کیونکہ ان
تذکار مهدی )
613
روایات سید نا محمود
کے متعلق ایک لحظہ کے لئے بھی ہمیں یہ خیال نہیں آ سکتا کہ ان میں رسول کریم مہ کی بہتک کی گئی
ہے۔ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں خود اپنے کانوں سے سنیں آپ کے طریق
عمل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور آپ کی پاکیزہ زندگی کا روز وشب مشاہدہ کیا۔پس حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پڑھی جائیں یا نہ پڑھی جائیں ہم تو ہر تحریر کو مدنظر رکھتے ہوئے بلکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان خیالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جن کو ظاہر ہونے کا موقع نہیں
ملا ہر وقت قسم کھانے کے لئے تیار ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول کریم ﷺ کی
تو ہین نہیں کی۔بھلا آنکھوں سے دیکھنے کے بعد بھی کوئی شبہ رہ سکتا ہے۔منشی اروڑے خان صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشہور صحابی گزرے ہیں کپورتھلہ میں تحصیلدار تھے۔ایک دفعہ کا ذکر
ہے مولوی ثناء اللہ صاحب کپورتھلہ یا کسی قریب کے مقام پر گئے تو ان کے دوست انہیں بھی
مولوی صاحب کی تقریر سنانے لے گئے۔مولوی ثناء اللہ صاحب نے اپنی تقریر میں جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراضات کئے تو منشی اروڑے خان صاحب کے ساتھی بہت خوش ہوئے
اور انہوں نے بعد میں انہیں کہا آپ نے دیکھا مرزا صاحب پر کیسے کیسے اعتراض پڑتے ہیں۔منشی صاحب کہنے لگے تم ساری عمر اعتراض کرتے رہو میں نے تو اپنی آنکھوں سے مرزا صاحب کو
دیکھا ہے انہیں دیکھنے کے بعد اور اُن کی سچائی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنے کے بعد میں کس طرح
تمہاری باتیں مان سکتا ہوں۔ہماری جماعت میں ابھی تک سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں
جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ
زندہ ہیں جنہوں نے آپ کی باتیں اپنے کانوں سے سنیں۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں
جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عشق کا معائنہ کیا جو آپ کو رسول کریم علی
کی ذات سے تھا۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جن کے دلوں میں رسول کریم ﷺ سے
محبت و عشق کی لہریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام اور آپ کی قوت قدسیہ سے پیدا
ہوئیں۔اس کے بعد اگر ساری دنیا بھی متفق ہو کر یہ کہتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
رسول کریم ﷺ کی ہتک کی تو بجز اس کے ہمارا کوئی جواب نہیں ہو سکتا کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الظَّلِمِينَ
اور ہم ہر وقت ہر میدان میں یہ قسم کھانے کے لئے تیار ہیں کہ خدا تعالیٰ کی شدید سے شد
ہمارے بیوی بچوں پر نازل ہوا گر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شمہ بھر بھی رسول کریم نے کی
ہتک کی ہو یا رسول کریم ﷺ کی ہتک کو کبھی برداشت کیا ہو یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
الله