حضرت منشی اروڑے خان صاحبؓ کے اخلاص و قربانی کی مثال
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
615
روایات سید نا محمود
طبیب مل جاتا ہے۔جو اسے کہتا ہے کہ یہ دوائی لے جا کر اپنے بیٹے کو کھلا دو۔وہ ایک منٹ میں
تندرست ہو جائے گا۔فکر کیوں کرتے ہو۔وہ بھی ایک بوجھ اٹھا کر گھر کو لوٹتا ہے۔مگر اس کے
بوجھ اٹھانے اور مزدور کے بوجھ اٹھانے میں فرق ہے۔مزدور تو سمجھتا ہے کہ میں نے یہ بوجھ
فلاں جگہ پہنچانا ہے اور اس کے عوض دو آنے لینے ہیں اور بوجھ اس کی کمر کو توڑ رہا ہوتا ہے۔مگر
دوسرا سمجھتا ہے میں بوجھ نہیں بلکہ اپنے لڑکے کی زندگی اٹھائے لئے جا رہا ہوں۔یہی حالت
مومن کی ہوتی ہے جب وہ روزہ رکھتا ہے۔تو یہ نہیں سمجھتا کہ میں بھوکا رہ رہا ہوں۔بلکہ اس کی
آنکھوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔دل میں جوش اور امنگ پیدا ہوتی ہے اور امیدیں وسیع ہوتی
ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ شائد آج کا روزہ ہی اس پردہ کو اٹھا دے جو میرے اور میرے خدا کے
درمیان ہے اور جس کے اٹھنے کے بعد میرا خدا مجھے مل جائے۔ہو سکتا ہے کہ وہ شام کو مایوس ہی
ہو جائے مگر دوسرے دن پھر وہ اسی شوق سے اٹھتا ہے اور پھر اسی جوش اور شوق کے ساتھ روزہ
رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ مومن کی مثال کیمیا گر کی ہوتی ہے۔کیمیا گر بھی بار بار سونا بنانے کی کوشش کرتا ہے اور جب نہیں بنتا تو سمجھتا ہے۔کہ میری غلطی سے
نہیں بن سکا۔آنچ کی کسر رہ گئی اور مجھ سے غلطی ہو گئی اور وہ پھر کوشش کرتا ہے اور پھر ناکام رہنے
کے باوجود پھر کرتا ہے۔اسی طرح مومن نماز پڑھتا ہے کہ اس کا خدا اسے مل جائے۔مگر جب
نہیں ملتا تو وہ مایوس ہو کر چھوڑ نہیں دیتا بلکہ پھر پڑھتا ہے۔(الفضل 6 اکتوبر 1942 ء جلد 30 نمبر 233 صفحہ 4 |
حضرت منشی اروڑے خان صاحب کے اخلاص و قربانی کی مثال
مجھے وہ نظارہ نہیں بھولتا اور نہیں بھول سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
وفات پر ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے کہ ایک دن باہر سے مجھے کسی نے آواز دے کر بلوایا اور
خادمہ یا کسی بچے نے بتایا کہ دروازہ پر ایک آدمی کھڑا ہے اور وہ آپ کو بلا رہا ہے میں باہر نکلا تو
منشی اروڑے خان صاحب مرحوم کھڑے تھے۔وہ بڑے تپاک سے آگے بڑھے مجھ سے مصافحہ
کیا اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا۔جہاں تک مجھے یاد ہے انہوں نے اپنی
جیب سے دو یا تین پونڈ نکالے اور مجھے کہا کہ یہ اماں جان کو دے دیں اور یہ کہتے ہی ان پر ایسی
رقت طاری ہوئی کہ وہ چینیں مار کر رونے لگ گئے اور ان کے رونے کی حالت اس قسم کی تھی کہ
تذکار مهدی )
616
روایات سید نامحمود
یوں معلوم ہوتا تھا۔جیسے بکرے کو ذبح کیا جا رہا ہے۔میں کچھ حیران سا رہ گیا کہ رو کیوں رہے
ہیں مگر میں خاموش کھڑا رہا اور انتظار کرتا رہا کہ وہ خاموش ہوں تو ان سے رونے کی وجہ دریافت
کروں۔اسی طرح وہ کئی منٹ تک روتے رہے منشی اروڑے خان صاحب مرحوم نے بہت ہی
معمولی ملازمت سے ترقی کی تھی پہلے کچہری میں وہ چپڑاسی کا کام کرتے تھے۔پھر اہلمد کا عہدہ
آپ کو مل گیا۔اس کے بعد نقشہ نویس ہو گئے۔پھر اور ترقی کی تو سر رشتہ دار ہو گئے اس کے
بعد ترقی پاکر نائب تحصیلدار ہو گئے اور پھر تحصیلدار بن کر ریٹائر ہوئے۔ابتداء میں ان کی تنخواہ
دس پندرہ روپے سے زیادہ نہیں ہوتی تھی۔جب ان کو ذرا صبر آیا تو میں نے ان سے پوچھا کہ
آپ روئے کیوں ہیں۔وہ کہنے لگے میں غریب آدمی تھا مگر جب بھی مجھے چھٹی ملتی میں قادیان
آنے کے لئے چل پڑتا تھا۔سفر کا بہت سا حصہ پیدل ہی طے کرتا تھا۔تا کہ خدمت کے لئے کچھ
پیسے بچ جائیں مگر پھر بھی روپیہ ڈیڑھ روپیہ خرچ ہو جاتا۔یہاں آکر جب امراء کو دیکھتا کہ وہ
سلسلہ کی خدمت کے لئے بڑا روپیہ خرچ کر رہے ہیں تو میرے دل میں خیال آتا کہ کاش!
میرے پاس بھی روپیہ ہو اور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بجائے
چاندی کا تحفہ لانے کے سونے کا تحفہ پیش کروں۔آخر میری تنخواہ کچھ زیادہ ہو گئی (اس وقت ان
کی تنخواہ شائد میں پچیس روپیہ تک پہنچ گئی تھی اور میں نے ہر مہینے کچھ رقم جمع کرنی شروع کر دی
اور میں نے اپنے دل میں یہ نیت کی کہ جب یہ رقم اس مقدار تک پہنچ جائے گی جو میں چاہتا
ہوں۔تو میں اسے پونڈوں کی صورت میں تبدیل کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت
میں پیش کروں گا۔پھر کہنے لگے۔جب میرے پاس ایک پونڈ کے برابر رقم جمع ہوگئی۔تو وہ رقم
دے کر میں نے ایک پونڈ لے لیا۔پھر دوسرے پونڈ کے لئے رقم جمع کرنی شروع کر دی اور جب
کچھ عرصہ کے بعد اس کے لئے رقم جمع ہو گئی۔تو دوسرا پونڈ لے لیا۔اس طرح میں آہستہ آہستہ
کچھ رقم جمع کر کے انہیں پونڈوں کی صورت میں جمع کرتا رہا۔اور میرا منشاء یہ تھا۔کہ میں یہ پونڈ
حضرت مسیح موعود کی خدمت میں بطور تحفہ پیش کروں گا۔مگر جب میرے دل کی آرزو پوری ہو گئی
اور پونڈ میرے پاس جمع ہو گئے تو یہاں تک وہ پہنچے تھے کہ پھر ان پر رقت کی حالت طاری ہو گئی
اور وہ رونے لگ گئے۔آخر روتے روتے انہوں نے اس فقرہ کو اس طرح پورا کیا کہ جب پونڈ
میرے پاس جمع ہو گئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات ہوگئی۔یہ اخلاص کا کیسا شاندار
نمونہ ہے کہ ایک شخص چندے بھی دیتا ہے۔قربانیاں بھی کرتا ہے۔مہینے میں ایک دفعہ نہیں بلکہ
تذکار مهدی )
617
روایات سید نا محمود
تین تین دفعہ جمعہ پڑھنے کے لئے قادیان پہنچ جاتا ہے۔سلسلہ کے اخبار اور کتا بیں بھی خرید تا
ہے۔ایک معمولی سی تنخواہ ہوتے ہوئے جبکہ آج اس تنخواہ سے بہت زیادہ تنخواہیں وصول کرنے
والے اس قربانی کا دسواں بلکہ بیسواں حصہ بھی قربانی نہیں کرتے۔اُس کے دل میں یہ خیال آتا
ہے کہ امیر لوگ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سونا پیش کرتے ہیں۔تو میں ان
سے پیچھے کیوں رہوں چنانچہ وہ ایک نہایت ہی قلیل تنخواہ میں سے ماہوار کچھ رقم جمع کرتا اور ایک
عرصہ دراز تک جمع کرتا رہتا ہے۔نا معلوم اس دوران میں اس نے اپنے گھر میں کیا کیا تنگیاں
برداشت کی ہوں گی۔کیا کیا تکلیفیں تھیں جو اس نے خوشی سے جھیلی ہوں گی۔محض اس لئے کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں اشرفیاں پیش کر سکے۔مگر جب اس کی خواہش کے
پورا ہونے کا وقت آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی حکمت اس کو اس رنگ میں خوشی حاصل کرنے سے محروم
کر دیتی ہے۔جس رنگ میں وہ اسے دیکھنا چاہتا تھا۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ منشی اروڑے
خان صاحب مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ مجھے بعض غیر احمدی دوستوں نے کہا۔تم ہمیشہ ہمیں تبلیغ
کرتے رہتے ہو۔فلاں جگہ مولوی ثناء اللہ صاحب آئے ہوئے ہیں تم بھی چلو اور ان کی باتوں کا
جواب دو مینشی اروڑے خان صاحب مرحوم کچھ زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے۔دورانِ ملازمت ہی
جو انہیں پڑھنے لکھنے کی مشق ہوئی وہی انہیں حاصل تھی۔وہ کہنے لگے جب ان دوستوں نے
اصرار کیا۔تو میں نے کہا اچھا چلو۔چنانچہ وہ انہیں جلسہ میں لے گئے۔مولوی ثناء اللہ صاحب
نے احمدیت کے خلاف تقریر کی اور اپنی طرف سے خوب دلائل دیئے جب وہ تقریر کر کے بیٹھ
گئے۔تو منشی اروڑے خان صاحب سے ان کے دوست کہنے لگے کہ بتائیں ان دلائل کا کیا
جواب ہے۔منشی اروڑے خان صاحب فرماتے تھے۔میں نے ان سے کہا یہ مولوی ہیں اور میں
ان پڑھ آدمی ہوں۔ان کی دلیلوں کا جواب تو کوئی مولوی ہی دے گا۔میں صرف اتنا جانتا ہوں
کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی شکل دیکھی ہوئی ہے وہ جھوٹے نہیں ہو سکتے۔اسی طرح
ایک دفعہ ایک دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں ایک واقعہ سنایا۔جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ہنسے اور مجلس میں بیٹھے ہوئے دوسرے دوست بھی بہت
محظوظ ہوئے۔منشی روڑے خان صاحب شروع میں قادیان بہت زیادہ آیا کرتے تھے۔بعد میں
چونکہ بعض اہم کام ان کے سپر د ہو گئے۔اس لئے جلدی چھٹی ملنا ان کے لئے مشکل ہو گیا تھا۔مگر
پھر بھی وہ قادیان اکثر آتے رہتے تھے۔ہمیں یاد ہے جب ہم چھوٹے بچے ہوا کرتے تھے تو ان